پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم جن کی 3 جون کو سالگرہ تھی نے انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم کی شاندار جیت کو اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے ۔
وسیم اکرم نےکہا کہ وہ 53 برس کےہوگئے اورانہیں اس سےبہترسالگرہ کا تحفہ نہیں ملا ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی اس جیت کی تلاش تھی اوریقینی طور پر ٹیم کو اس کامیابی سےاعتماد حاصل ہوگا، ٹیم بہترین کامبی نیشن کےساتھ کھیلی، پہلےوہ عمادوسیم کو بٹانے کے حق میں نہیں تھے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ عماد، حفیظ اورملک سے زیادہ مختلف نہیں، ملک اور حفیط سےبیٹگ کا بھی اچھا آپشن مل جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حفیظ انگلینڈ کیخلاف کھل کر کھیلنے میں اس لئے کامیاب ہوئے کیوں کہ ان کو اندازہ تھا کہ ان کےبعد پیچھے بیٹنگ پڑی ہے، انہوں نے اگلے میچز میں اسی کامبی نیشن کو میدان میں اتارنے کی حمایت بھی کردی۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ جیت کے باوجود بھی بعض خامیاں ہیں جس کو دور کرنا ضروری ہے، عام طور پرجیت غلطیوں کو چھپا دیتی ہےلیکن اگراس سے سبق سیکھیں تو بہتر ہوگا ۔
قومی ٹیم کوفیلڈنگ کا معیار بہتر کرنا ہوگا خاص طور پرنوجوان پلیئرزکوبہترفیلڈرہونا پڑے گا۔
پاکستان ٹیم کی فتح قوم کیلئےعیدالفطر کا تحفہ ہے، سرفرازاحمد

میچ کےبعد پاک ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ اچھی اوپننگ شراکت نے ہماری جیت کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد محمد حفیظ ،بابر اعظم اور بولروں نے ہمیں جیت پر گامزن کیا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے، انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہم نےخراب فیلڈنگ کی تھی اللہ کا شکرہےکہ گیارہ مسلسل میچ ہارنے کے بعد ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی اوراسی جذبے کو ٹورنامنٹ میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نےکہا کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا لیکن ہم اس میچ کے اچھی اور مثبت چیزوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے میچ میں جائیں گے
سرفراز احمد نے اپنی بیٹنگ سے شعیب اختر کی تنقید کا جواب دیدیا

دو دن پہلے پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کی فٹنس پر سوال اٹھایا تھا حالانکہ سرفراز احمد کا شمار پاکستان کے فٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
سرفرازاحمد نے اپنے سنیئر کا احترام کیا اور جواب دینے سے گریز کیا لیکن پیرکو انگلینڈ کے خلاف میچ میں سرفرازاحمد کی کارکردگی شعیب اخترکو خاموش کرنے کیلئےکافی تھی، سرفرازاحمد پانچویں نمبر پر آئے اور44 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے55 رنز بنائے۔
