اس بات کا انکشاف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا، اسد قیصر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان میثاق معیشت کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں قانونی، سیاسی اور اقتصادی امور زیر بحث آئے، وزیراعظم نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے میثاق معیشت پر خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اس عظیم قومی مقصد کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، خصوصی کمیٹی صرف موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور حل پیش کرے گی،اسد قیصر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اعلیٰ سطح پر معیشت کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانےسےمتعلق وزیراعظم سے مشاورت کی اور اُن کی رائے بھی لی۔ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ وقومی اسمبلی ارکان کوشامل کئےجانےکاامکان ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کےاہم رہنمامعیشت میں بہتری کیلئےتجاویزدےسکیں۔
اسپیکرقومی اسمبلی نےاعلیٰ سطح پارلیمانی کمیٹی قائم کرنےپروزیراعظم کواعتمادمیں لیا اور بریفنگ دی کہ کمیٹی میں شامل سیاسی رہنمامعیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دےسکیں گے.
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں جمہوری، اخلاقی اقدارکی پاسداری پریقین رکھتی ہے،میرےلئےایوان کےتمام ممبران برابرہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کےایجنڈےمیں پیشرفت ضروری ہے، پاکستان کےعوام کی نظریں ایوان پرلگی ہوئی ہیں، پروڈکشن آرڈرکافیصلہ مشاورت کےبعدقانون کےمطابق کیاجاتاہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی جس کو پہلے نظرانداز کیا گیا تھا،اس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ بھی حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش کرچکے ہیں۔
