کولمبو: سری لنکن ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا نے ایک روزہ عالمی کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مایہ ناز سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول پہلا ایک روزہ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا لیکن میں ٹی ٹونٹی کیریئر جاری رکھنا چاہتا ہوں اور آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ملک کی نمائندگی کرنا پسند کروں گا۔
ملنگا نے اعلان کیا کہ وہ 26 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے اور اُس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے فاسٹ باؤلر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملنگا کی ریٹائرمنٹ ہمارے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ وہ نہ صرف اہم باؤلر تھے بلکہ اچھی کارکردگی بھی دکھاتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال ہمارے پاس ایسی کوالٹی والا کوئی باؤلر نہیں جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوسکے یا مخالف ٹیم پر اُس کا رعب ہو۔
مالنگا نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، شائقین سے درخواست ہے کہ 26 جولائی کوبنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مجھے آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے آئیں، کیریئرکے آخری میچ کو یادگار بنانے کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا پسند کروں گا لیکن اگر ٹیم کو مجھ سے بہتر بائولر مل گئے تو سکواڈ سے نظر انداز ہونے پر کوئی ندامت نہیں ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے باؤلرز کی تلاش میں گزشتہ ایک ماہ سے لگے ہوئے تھے جو ابتدائی اوورز میں نئی گیند کے ساتھ وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا ہو البتہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی۔
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملنگا 26 جولائی جمعے کے بعد سے ون ڈی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیل جاری رکھیں گے۔
