عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے بھارت میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو دھچکا لگا، آئی سی جے کے سیکریٹری جنرل سام ظریفی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا اقدام ریاست کشمیر کا درجہ متاثر کرے گا، کشمیریوں پر سخت اور ظالمانہ نئی پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بحران کے شعلوں کو مزید بھڑکا دیا گیا ہے، کشمیری مظاہرین کو روکنے کیلئے فوج بڑھائی گئی، بھارتی حکومت نے کشمیر میں سیاسی قیادت کو نظر بند کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، اس وقت سب کی نگاہیں بھارت کی سپریم کورٹ پر ہیں، بھارتی عدالت کشمیریوں کے حقوق کے دفاع میں فرائض کی انجام دہی کرے۔
آئی سی جے کے مطابق یواین ہائی کمشنررپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ذکر کیا، بھارت یواین ہائی کمشنر کی رپورٹس کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کرے، جموں وکشمیر کے عوام کے حق رائے دہی کا احترام کیا جائے۔
