Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کراچی سمیت اندرون سندھ موسلا دھاربارش، کرنٹ سے 4 افراد جاں بحق، قربانی کے 12 جانور بھی ہلاک

by TAK 19:51 | ہفتہ اگست 10، 2019
19:51 | ہفتہ اگست 10، 2019 14 views
14

 

بارش اور شہر کی صورتحال

شہر کراچی میں مون سون کا دوسرا سسٹم داخل ہوتے ہی کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

بارش کی وجہ سےشہرکی متعدد سڑکیں زیرآب آگئی ہیں،جبکہ گلیوں میں پانی جمع ہےاورسیوریج سسٹم بالکل جواب دہ چکا ہےجس کی وجہ سےبارش اورسیوریج کےپانی نےکئی علاقوں میں صورتحال کو اذیت ناک بنادیا ہے، میدان تالاب اور گلیاں نالوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں، دوسری جانب ایک مرتبہ پھر صوبائی محکمہ بلدیات کی جانب سے تیز بارشوں سے قبل کوئی اقدامات نظر نہیں آءے محکمہ مقوسمیات 10 روز قبل ہی بارش کی پیہشگوئی کرچکا تھا لیکن متعلقہ محکموں کے اقدامات صرف اجلاسوں تک ہی محدود رہے، جس کا خمیازہ ایک مرتبہ پھر اہالایان کراچی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

شہری وصوبائی حکومت

میئرکراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ کے ایم سی کے پاس جو انڈر پاسسز اور علاقے ہیں وہاں مجموعی طور پر صورتحال قابو میں بھی ہے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں تمام عملہ الرٹ پر ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے 7 انڈر پاسسز مین پانی جمع نہیں ہوا ہے اور ٹریفک گزر رہا ہے، جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ چونکہ صوبائی حکومت کے پاس ہے تو وہی اس سلسلے میں بہتر بتاسکتے ہیں کہ انھوں نے اب تک کیا اقدامات کیئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر بلدیات ناصر شاہ کہتے ہین کہ وہ خود اور ان کا عملہ شہر کی سڑکوں پر موجود ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ اپنا اپنا کام کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 55 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ مزید  36 سے 42 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے اتوار کو مزید تیز بارش سے 150 ملی میٹر تک اس کی سطح ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہےجس سے بارش کا موجودہ سلسلہ شروع ہوا ہے، شہرمیں کبھی تیزاور کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور سسٹم کے کمزور ہونے کے امکانات کم ہیں۔

بجلی کی بندش اور کرنٹ سے اموات

بارش کےباعث کرنٹ لگنےسے 4 افراد جاں بحق ہوئے،کرنٹ لگنے کے واقعات اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار،منگھوپیر اور کورنگی میں پیش آئے، جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے جھٹکوں نے قربانی کے 12 جانوروں کو بھی ہلاک کردیا۔

بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ کے الیکٹرک نے نئی منطق نکالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نشیبی علاقوں مین پانی بھر جانے کی وجہ سے احتیاطی طور پر بجلی بند کی جارہی ہے، اس طرح امکان ہے کہ شہر کے 60 فیصد علاقے بجلی سے محروم رہیں گے، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کے تار ٹوٹنے اور پی ایم ٹی پھٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی جھیل بن گئی

کراچی میں سپرہائی وے پر ہر سال قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہےجہاں عید قرباں کےموقع پرلائےگئےلاکھوں قربانی کے جانور کئی فٹ بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئےہیں 31 جولائی کوہونےوالی بارش سےبھی منڈی کی حالت خراب ہوئی تھی جس کے بعد حالات کچھ بہتر ہوئے لیکن تازہ بارشوں نےمنڈی سےنہ صرف خریداروں کوبیگانہ کردیا ہےبلکہ مویشیوں کے بیوپاریوں نےبھی واپس اپنے آبائی علاقوں کو جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،مویشی بیوپاریوں کا کہنا ہےکہ ہم سےفی جانوربھاری ٹیکس تومقامی انتطامیہ نے لیا ہے لیکن بارش سے بچاوسمیت کوئی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ہمارے جانورمررہے ہیں کئی کو بیماریاں لگ رہی ہیں، لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔

 

 

 

 

سندھشہر قائد میں بارشکارچی کی حالت زارکراچیکے الیکٹرکمحکمہ موسمیاتمون سون سسٹممویشی منڈیواٹر اینڈ سیوریج بورڈوزیر بلدیاتوسیم اختر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کرفیوکے باوجود کشمیریوں کا احتجاج،کرفیو ہٹےگا، تو کیا کیفیت ہوگی؟؟شاہ محمود قریشی
اگلی پوسٹ
کراچی میں بارش کی تباہی، 12 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیر آب، بجلی معطل

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

مرید کے کا سبق/ڈاکٹر فاروق عادل

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

پاکستان کو اپنے بڑے شہروں میں اسموگ کی...

03:47 | جمعہ اکتوبر 24، 2025

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا،...

09:35 | اتوار اکتوبر 5، 2025

سندھ ضمنی انتخابات: پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح...

03:26 | جمعرات ستمبر 25، 2025

کراچی میں شدید بارش، ملیر اور لیاری کی...

03:27 | بدھ ستمبر 10، 2025

سپر بلڈ مون، پاکستان میں چاند گرہن کا...

16:47 | اتوار ستمبر 7، 2025

ملک بھر میں آج سے 2 ستمبر تک...

03:33 | جمعہ اگست 29، 2025

کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں...

09:15 | اتوار اگست 24، 2025

کے پی کے میں شدید آندھی اور طوفانی...

06:13 | اتوار اگست 24، 2025

کیا موسمیاتی تبدیلی کے لیے ہمارا ماسٹر پلان...

15:34 | جمعہ اگست 22، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ