Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وائٹ ہاؤس ،  ڈونلڈ ٹرمپ کے بچاؤ کی دیوار بن گیا۔۔۔!!

by TAK 08:12 | بدھ اکتوبر 9، 2019
08:12 | بدھ اکتوبر 9، 2019 10 views
10

 

واءٹ ہاؤس  نے باقاعدہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے،ڈیموکریٹ جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں ان تحقیقات کو ’بےبنیاد‘ اور ’آئینی طور پر غیرقانونی‘ قرار دیا گیا ہے۔ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ایوان کی تین کمیٹیاں صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔ان تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کے لیے یوکرین کی حکومت پر امداد کو بطور دباؤ استعمال کیا۔

وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ کیپولون نے اس خط میں ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اورڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی اور کانگریس کی تین کمیٹیوں کے ڈیموکریٹ سربراہان کو مخاطب کر کے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایسی تحقیقات کر رہے ہیں جو ’انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف‘ ہے۔خط میں ڈیموکریٹس پر 2016 کے انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے اور تحقیقات کو ’آئینی طور پر غیرقانونی اور مروجہ طریقۂ کار کی خلاف ورزی‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ آپ کی جانبدارانہ اور غیرآئینی تحقیقات میں کسی بھی قسم کے حالات میں شریک نہیں ہو سکتے۔‘وائٹ ہاؤس کی جانب سے تحقیقات میں تعاون سے انکار کے بارے میں خط ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر کو کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے روکے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

گورڈن سونڈ لینڈ نے منگل کو تین سرکردہ ارکین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔ اس کمیٹی کے چیئرمین نے انھیں اس سلسلے میں قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔ ان سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جانی تھی کہ آیا انھوں نے یوکرین سے صدر ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے مطالبے میں کوئی کردار تو ادا نہیں کیا۔

گورڈن سونڈ لینڈ نے کہا ہے کہ انھیں امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کی صبح حکم دیا کہ وہ کانگرس کے سامنے جوابدہی کے لیے پیش نہ ہوں۔ ان کے وکیل رابرٹ لسکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘سفیر سونڈ لینڈ اس بات پر سختی سے یقین رکھتے ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ امریکہ کے مفاد میں کام کیا ہے اور وہ کمیٹی کے سامنے تمام سوالات کے مکمل طور پر سچائی کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

وکیل کا کہنا ہے کہ سونڈ لینڈ ‘ گہری مایوسی’ کا شکار ہیں کیونکہ انھیں اس پیشی کے لیے برسلز سے واشنگٹن تک کا سفر بھی کرنا پڑا۔ صدر ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سونڈ لینڈ ’کینگرو کورٹ‘ کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم سکف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سفیر کی جانب سے پیغامات یا ای میلز بھجوائی گئی تھیں اور ان کا تحقیقات سے گہرا تعلق ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ بات چیت وزارت خارجہ کو بھجوائی گئی جسے انھوں نے چھپایا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے کہا ہے کہ ‘اس عینی شاہد کو پیش کرنے میں ناکامی اور ان دستاویزات کو پیش کیے جانے میں ناکامی کو ہم اس بات کا ایک اضافی اور مضبوط ثبوت سمجھتے ہیں کہ کانگرس کو آئینی کردار ادا کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔‘لیکن ریپبلکن جماعت کے رہنما جم جارڈن کا کہنا ہے کہ انھیں اندازہ ہے کہ وزارت خارجہ نے کیوں سونڈ لینڈ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے روکا ہے کیونکہ تحقیقات ‘غیر مصنفانہ اور تعصب پر مبنی ہیں۔‘

ڈیموکریٹس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیا رپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ نے یوکرین کی تقریباً چار کروڑ امریکی ڈالر کی امداد روکی اور یوکرینی حکام کو جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے کہا جو یوکرین میں توانائی کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ 25 جولائی کو صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو ایک فون کال میں کہا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر کے بارے میں جو آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کے مرکزی امیدوار بھی ہیں، تحقیقات کریں۔اس فون کال پر مخبر نے تحفظات کا اظہار کیا اور ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک لیڈر نے سپیکر نینسی پلوسی سے بات کی جنھوں نے گذشتہ ماہ مواخذے کی رسمی کارروائی کا اعلان کیا۔

مواخذہ اس دو مرحلوں پر مشتمل سیاسی عمل کا پہلا مرحلہ ہے جس میں کانگریس صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ اگر ایوانِ نمائندگان مواخذے کی کارروائی کی منظوری دیتا ہے تو سینیٹ پر لازم ہے کہ وہ مقدمہ چلائے۔سینیٹ میں صدر کے مواخذے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے جو صدر ٹرمپ کے سلسلے میں ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ سینیٹ میں ان کی جماعت کو اکثریت حاصل ہے۔

White Houseامریکی ایوان نمائندگانامریکی کانگریسٹرمپ مواخذہڈونلڈ ٹرمپڈیموکریٹ پارٹی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ترک فوجوں کی شام  میں  ممکنہ کارروائی پر ایران کی تشویش
اگلی پوسٹ
فیفاورلڈکپ 2022 : ایران کے آزادی اسٹیڈیم میں خواتین کے لیے3ہزار5 نشستیں مختص

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

’زہران ممدانی کی جیت نے ثابت کیا کہ...

15:32 | پیر نومبر 10، 2025

بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی...

06:27 | ہفتہ نومبر 8، 2025

بہار الیکشن انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے...

12:33 | جمعہ نومبر 7، 2025

مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...

15:38 | جمعرات نومبر 6، 2025

امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...

15:25 | جمعرات نومبر 6، 2025

زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...

13:19 | جمعرات نومبر 6، 2025

وہم سے حقیقی امن تک: غزہ اور یوکرین...

16:09 | اتوار نومبر 2، 2025

  امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے...

01:59 | پیر اکتوبر 27، 2025

ٹرمپ کی پالیسی ہے اسرائیل مغربی کنارہ ضم...

14:04 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ہوگی؟ زاہدہ...

13:26 | بدھ اکتوبر 22، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ