Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

احتجاجی مظاہرے رنگ لے آئے: لبنانی وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

by TAK 18:29 | منگل اکتوبر 29، 2019
18:29 | منگل اکتوبر 29، 2019 10 views
10

حکومت مخالف  شدید احتجاجی مظاہروں  کے بعد لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہےٹیلی وژن پر قوم سے مختصر خطاب میں اپنے استعفے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی محل جاکر استعفیٰ صدر میشیل عون کے حوالے کردیں گے جہاں لبنانی صدر اپنی صوابدید کےمطابق اس پراپنا فیصلہ کریں گے۔ سعد الحریری کے مستعفی ہونے کےاعلان کے بعد حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے جب کہ بعض مظاہرین کا اب بھی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ دیگر اعلیٰ حکام بھی استعفیٰ دیں۔

لبنان میں گذشتہ دو ہفتوں سے معاشی بحران سمیت حکومتی اراکین کی کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ یہ احتجاج 17 اکتوبر کو اس وقت شروع ہوا جب حکومت کی جانب سے واٹس ایپ کال پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا۔ اپنے خطاب میں سعد الحریری کا مزیدکہنا تھاکہ  احتجاج کے دوران میں نے پوری کوشش کی کہ مسائل کے حل  کیلئے کوئی راستہ نکال سکوں تاکہ ہم عوام کی آواز سن سکیں اور اپنے ملک کو محفوظ بنا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنے میں بالکل نہیں ہچکچاؤں گا کہ آج میں بند گلی میں پہنچ چکا تھا اس لیے میں مستعفی ہورہا ہوں۔

یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو سعد الحریری نے حکومتی اتحادیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک بھر میں جاری عوامی مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے 72 گھنٹے میں کوئی لائحہ عمل پیش کریں۔ الحریری نے زوردیا تھا کہ معاشی اصلاحات اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ حکومت ٹیکس اہداف بڑھانے کے لیے اصلاحات لارہی ہے۔

سعد الحریری کا کہنا تھا کہ لبنان میں سیاسی کارکردگی اور ریاست کی عمل داری میں خلل پیدا ہونے پر عوام کا غصہ فطری ردعمل ہے، بہت سے لوگ مجھے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، میں چار سال سے حل تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوں مگر اس میں ناکامی رہی اور مجھے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے شدید احتجاج کے بعد لبنانی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحاتی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ موجودہ اور سابق صدور کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کی جائے گے جب کہ وزراء، اراکان اسمبلی، ریاستی اداروں اور ان کے عہدیداران کی مراعات کو بھی کم کیا جائے گا۔تاہم مظاہرین کی جانب سے حکومت کے معاشی پیکج کو رد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہیں حکومت اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی اور پیشکش قبول نہیں۔

نومبر 2017 مین بھی سعد حریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہےاور استعفیٰ بھی سعودی دباؤ کا نتیجہ ہے تاہم سعد الحریری نے استعفے کی وجہ ایران اور حزب اللہ کی لبنان میں مداخلت کو قراردیا تھا، لبنان کےصدرنےسعدالحریری کے استعفے کو سعودی دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم باضابطہ طورپر استعفیٰ پیش نہیں کرتے اس کو قبول نہیں کیاجائے گا، بعد میں 3 ہفتے سعودی عرب میں قیام کے بعد جب وہ وطن واپس پہنچے تو لبنانی صدر سے ملاقات کے بعد انھوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

احتجاجی مظاہرےلبناانی وزیراعظم سعد الحریریلبنانلبنانی وزیرااعظم مستعفیواٹس ایپ پر ٹیکس
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
سوچیں!! آپ کو ایک دن کیلئے انٹرنیٹ نہ ملے تو کیا ہوگا۔۔۔؟؟
اگلی پوسٹ
دنیا کا آلودہ ترین شہر، ایک ہی دن میں دہلی بازی لےگیا، لاہوردوسرے نمبرپر

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

حماس سے جنگ بندی کے کچھ ہی دیر...

08:54 | ہفتہ اکتوبر 11، 2025

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی سعودی عرب...

03:43 | ہفتہ ستمبر 20، 2025

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کوشش ملک...

10:48 | جمعہ اگست 15، 2025

حضرت آیت اللہ سیستانی نے "قومی شناخت” کے...

09:50 | پیر جون 2، 2025

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی...

00:12 | اتوار مارچ 23، 2025

اسرائیلی بربریت جاری: تین دن میں 591 فلسطینی...

07:24 | ہفتہ مارچ 22، 2025

سعودی عرب نے جارحانہ حکمت عملی ترک کر...

14:33 | منگل مارچ 11، 2025

اسرائیل نے فضائی حملے میں لبنان کی مزاحمتی...

00:07 | بدھ مارچ 5، 2025

اسرائیلی فوجیوں کومعاہدے کے مطابق 18 فروری تک...

05:00 | پیر فروری 17، 2025

پاکستان میں پانی کا بڑھتا ہوا بحران/سرور منیر...

13:12 | اتوار فروری 9، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ