ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازاڑتالیس گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے ۔
کراچی:ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ777طیارہ کینیڈا ایئرپورٹ پر بدستور گراونڈ ہے ۔
کینیڈین انجینئرز طیارے کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کے پرزہ جات اور انجینئرز کی ٹیم پاکستان سے کینیڈا کیلئے روانہ کردی گئی۔
کراچی کے مسافروں کی روانگی کینیڈین وقت کے مطابق آج رات ساڑھے سات بجے متوقع ہے۔
پی آئی اے کو طیارے کی فنی خرابی کی وجہ سے کروڑوں روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑرہے ہیں جس میں مسافروں کی ہوٹلوں میں رہائش سمیت دیگر اخراجات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کنیڈا ایئرپورٹ سے ٹیک آف پوائنٹ پر اچانک طیارے میں خرابی پیدا ھو گئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو واپس جیٹی پر پارک کر نا پڑا۔
پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کرناشروع کردیا تھا۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جا نب سے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا اور بعض مقامی مسافروں کو گھر بھی بھیجا گیا ۔
