Top Posts
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم...
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے...
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ہیٹر کی گیس خاموش قاتل کیوں ۔۔۔؟؟

by TAK 21:10 | پیر نومبر 11، 2019
21:10 | پیر نومبر 11، 2019 49 views
49

گذشتہ دنوں میں ٹیکسلا میں گیس ہیٹر نے دو بچیوں کی جان لے لی ، اسی طرح اپنے گھر کے کمرے میں ایک نوجوان مردہ حالت میں ملا جس  کی موت بھی گیس ہیٹر کے اخراج سے ہوئی ۔

دراصل موسم سرما کی آمد کے ساتھ گیس لیکیج اور گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی زہریلی  گیس سے اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اورجوں جوں گیس ہیٹر کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ایسے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ، اس کی وجہ ہماری لاعلمی ہے یا لاپرواہی اس پر بحث کے بجائے ہمیں ان اسباب کا جائزہ لینا چاہیے جو گیس ہیٹر کی وجہ سے موت کا سبب بنتے ہیں ۔

ایک عام خیال یہ ہے کہ کمرے میں گیس ہیٹر کی وجہ سے گھٹن ہوجاتی ہے اور دم گھٹنے کی وجہ سے  موت واقع ہوتی ہے حالانکہ ایسے واقعات کی شرح چند فیصد ہے کیونکہ گیس کا اخراج جب ہوتا ہے اس کی مخصوص بو کے ذریعے پتا چل جاتا ہے جبکہ عموماً کمروں میں روشندان اور کھڑکیاں ہوتے ہیں جو گیس کو زیادہ دیر تک کمرے میں نہیں روک سکتے ۔ گذشتہ دنوں ٹیکسلا کے علاقے میں گیس ہیٹر کھلا چھوڑ جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا اور دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ ان کے والدین بھی شدید زخمی ہوئے ۔

اکثر کوئلے کی گیس ہو یا ہیٹر کی گیس یعنی پروپین یا میتھین جب پوری طرح نہیں جلتی یعنی آدھی جلتی ہے تو ایک تیسری گیس جنم لیتی ہے۔ جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔یہ ایک ایسی گیس ہے جس کوئی رنگ ذائقہ یا بو نہیں ہوتی ۔ لیکن یہ اتنی زہریلی ہوتی ہے کہ اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے ۔

کیونکہ بہت خاموشی سے یہ انسان کے حواسوں کو مختل کر کے چھوڑتی ہے  اور پتہ بھی نہیں چلتا۔ آگ تین اشیا کا مرکب ہے ۔ آکسیجن، فیول، اور حرارت ان میں سے کوئی ایک بھی چیز نکال دیں آگ بجھ جائے گی ۔

اسی طرح جب گیس، اور حرارت سے آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے تو گیس مکمل طور ہر جل نہیں پاتی۔ اس ادھورے شعلے یا جلنے سے ایک اور گیس جنم لیتی ہے جس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہیں۔اس کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے  کہ گیس ہیٹر یا چولہا، زنگ آلود یا کالک زدہ  ہوتا ہے۔جس کی مکمل صفائی نہیں ہوئی اور آکسیجن پوری طرح گیس کو جلنے میں مدد نہیں دے رہی۔   

اس کی وضاحت یوں کی جاسکتی ہے کہ اکثر چولہوں اور ہیٹرز پر کالک جم جاتی ہے اور گیس خارج ہونے کی جگہ تنگ ہو جاتی ہے۔ اس کالک کوسوٹ کہتے ہیں ۔یہ گیس کو مکمل جلنے نہیں دیتی اس کے لیے ہمیں ہفتہ وار صفائی کرنی چاہیے گیس کے شعلے سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گیس پوری طرح جل رہی ہے یا نہیں ۔

اس گیس کے بننے کی ایک اور بڑی وجہ مکمل سِیل بند کمرے میں گیس ہیٹر کا جلنا ہے۔ جہاں سے روشنی اور ہوا کی آمدورفت نہیں ہورہی ہو تو آکسیجن مقدار میں کم رہ جاتی ہے اور کاربن مونوآکسائیڈ بننے لگتی ہے۔

ذہن میں رہے چونکہ  یہ گیس ایک خاموش قاتل ہے لہذا سو جانے کے بعد انسان اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتا اور سوتے سوتے موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ یہ گیس ہوا کے متوازن ہے اور یہ سانس کے ذریعے داخل ہوتے ہی انسانی جسم میں موجود آکسیجن کو ختم کرتی جاتی ہے۔ دل، دماغ اور پھیپھڑے آہستہ آہستہ ناکارہ ہوجاتے ہیں اور اسی مدہوشی میں انسان جان دے دیتا ہے۔

کچھ  ضروری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں جنھیں اختیار کر کے اس خاموش قاتل کے وار سے بچا جا سکتا ہے

چولہے اور ہیٹر کی ہفتہ وار صفائی کرنی چاہیے ۔

زنگ اور کالک کو نہ جمنے دینا بہت ضروری ہے ۔

آکسیجن کی مکمل فراہمی کیلیے روشن دان یا کھڑکی کو کھول دینا چائیے۔

ہر ممکن کوشش کریں کہ رات کو ہیٹر اورچولہا  بند کر کے سوئیں۔

ریگولیٹرز اور فِٹنگز کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے کہ وہ گیس تو خارج نہیں کررہے ۔

جدید ہیٹرز کا استعمال بالخصوص ایسے ہیٹرز جو گیس بند ہو جانے کی صورت میں خود بخود بند ہو جائیں۔

ہوسکے تو ایسے آلات نصب کردیں جو گیس کے اخراج پر الارم کے ذریعے وارن کر سکیں ۔

ہیٹر خراب ہونے کی صورت میں اسے فوراً تبدیل کردیں ۔

سردیوں کے موسم میں  تقریباً ہر گھر ہر کمرے میں گیس ہیٹرز جلتے ہیں۔

لہذا کاربن مونو آکسائیڈ کے متعلق تمام معلومات اپنے گھر کے ایک ایک فرد سے شئیر کریں۔ کیونکہ احتیاط ہی اس ناگہانی سے بچا سکتی ہے ۔

آکسیجنخاموش قاتلکاربن مونوآکسائیڈکالک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
میر تقی میر کے منتخب 20 اشعار
اگلی پوسٹ
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ: نیب نے حکومت سے سفارش کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کورونا ویکسین کے لیے شناختی کارڈ کی شرط...

17:21 | جمعہ اپریل 30، 2021

بھارت میں کورونا نے تباہی مچادی، ہر 4...

11:54 | ہفتہ اپریل 24، 2021

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

  • روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر متعددمیزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک

  • شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ