Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس| اقتصادی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

by TAK 14:59 | منگل دسمبر 31، 2019
14:59 | منگل دسمبر 31، 2019 11 views
11

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے کے مطابق نئے نیب آرڈیننس سے متعلق گفتگو ہوئی اور کابینہ نے اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس سے پہلے ان کیمرہ بریفنگ ہوئی جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس اورنیب قوانین کاجائزہ لیاگیا اس دوران ارکان نےکھل کراپنی آراءکا اظہارکیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کےلوگ اندر سےخوش ہیں اور اس پربینفشری(فائدہ اٹھانے والے) ہی شورمچا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیب آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش ہونےجارہاہے ،پارلیمنٹ میں جو چیز جائےگی تواس پرپارلیمنٹ کی مہرکے بعد قانون بننا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی کابینہ نےآج بلوایا تھا اور ڈی جی اے این ایف نے وفاقی کابینہ کو رانا ثناء اللہ کے کیس بارے بریف کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 8لاکھ سےزیادہ افرادمستحق نہیں تھے،اسکینڈل سامنےآنےکےبعدان 8 لاکھ افرادکوبی آئی ایس پی کی فہرست سےنکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ معاشی استحصال ہورہاہے جس پر کابینہ نےشہریت کےمتنازع قانون کےمودی سرکارکےاقدام کی مذمت کی ہے جب کہ کابینہ نےکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی بھی مذمت کی اورمذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری کے پہلے ہفتےمیں وزیراعظم اشیائےخوردونوش پر 6 ارب کی سبسڈی کاپروگرام شروع کریں گے، حکومت کی جانب سے فنانشل اسسٹنس کارڈکااجرا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ہیلتھ کارڈکےذریعےصحت کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہر شہر میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولنےکا عزم ہے، ملک کے َپسے ہوئےطبقات کے لیے وزیراعظم کے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کے اقدام کوکابینہ نے سراہا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ نےفیصلہ کیاہےکہ ناروےکےشہری کےجرائم پرتحقیقات کرائی جائیں،نارویجن شہری محمداویس زیادتی اورگھریلو تشدد کے بعد پاکستان آگیا تھا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں مجموعی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،2020 عوام کی ترقی،خوشحالی اورریلیف کاسال ہوگا،اس سال معیشت کی بہتری کےفوائدعام شہریوں کودیےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ برآمدات میں 4.7فیصداضافہ ہوا ہے اور سروسزٹریڈبیلنس میں 6.6فیصد بہتری آئی ہےجب کہ ٹریڈبیلنس میں 40 فیصدکمی آئی ہے اس کے علاوہ فارن ایکسچینج میں 14فیصدبہتری آئی ہے اور ٹیکس وصولی میں بھی 17فیصد اضافہ ہواہے۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ کابینہ نے 23دسمبر کے اقتصادی رابطہ کونسل(ای سی سی )کے فیصلوں کی توثیق کی ہے جب کہ کابینہ نےنیشنل کالج آف آرٹس کو ادارہ بنانے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ شاہدسلیم خان کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوڈی جی سی ایل) کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنےکی منظوری دینے کے ساتھ محمدہاشم کواسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززکاسربراہ بنانےکی منظوری بھی دی گئی ہے۔

آرڈینینساقتصادی تعاون کمیٹیبے نظیر انکم سپورٹ پروگرامتوثیقفردوس عاشق اعوانکابینہ کا اجلاسنیب
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کراچی والوں کے لیے مشکلات | فی یونٹ بجلی مزید 4 روپے 90 پیسے مہنگی
اگلی پوسٹ
آؤ کہ دسمبر کو رخصت کریں ۔۔۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

متاثرین کو بیانات نہیں، فوری امداد چاہیے/محمد سعید...

09:30 | جمعرات اکتوبر 2، 2025

کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع...

15:07 | جمعہ اگست 15، 2025

نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران...

13:02 | پیر اگست 11، 2025

بیوروکریسی سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے...

04:27 | جمعرات اگست 7، 2025

پاکستان کا معاشی چیلنج: صرف استحکام کافی نہیں...

12:52 | ہفتہ جولائی 5، 2025

ٹرمپ امریکہ معاہدہ کی خبروں سے عالمی منڈی...

07:42 | جمعہ مئی 16، 2025

یہ بھکاری ’’ ترقی ‘‘ کی جانب گامزن/زمرد...

15:26 | منگل اپریل 15، 2025

پاکستان میں اب ملک ریاض کے گرد گھیرا...

16:02 | جمعہ فروری 14، 2025

نیب نے ملک ریاض کے خلاف زمینوں کی...

16:12 | اتوار فروری 2، 2025

پاکستان کا دبئی سے ملک ریاض کی حوالگی...

13:23 | بدھ جنوری 29، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ