21
وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر آئی جی سندھ کلیم امام اسلام آباد پہنچے جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم امور پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ میں نے اپنا کام نیک نیتی سے کیا ہے اور میرا ٹریک رکارڈ سب کے سامنے ہے۔
کلیم امام نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی، حکومت پاکستان کا ملازم ہوں، پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں، اس لیے حکومت مجھے جہاں تعینات کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
