شام میں اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ساتھ کام کرنے والے ایک اہم ایرانی عہدیدار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کو بشار الاسد کی حمایت یافتہ’ملٹری سیکیورٹی’ برانچ میں بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں کام کرنے والے ایرانی عہدیدار عماد الطویل کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔۔

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے قنیطرہ گورنری میں واقع خضر نامی شہر کے جنوبی دروازے پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عماد الطویل شام میں ایران کے انفراسٹرکچر کا اہم ذمہ دار تھا۔ اس انفرااسٹرکچر کواسرائیلی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔