9
شفقنا اردو: کرونا وائرس کی وبا سے عالمی لیڈرز بھی محفوظ نہیں ہے۔ برطانوی وزیراعظم ایک ہفتہ پہلے اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ٹرمپ نے ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیسٹ کروایا ہے۔
جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک بار پھر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ اس نئے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آیا ہے۔
امریکی صدر کا یہ کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ ہے۔ گذشتہ ماہ برازیلی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات کے بعد بھی ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ٹیسٹ کے لیے نیا اور تیز تر طریقہ استعمال کیا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق یہ ٹیسٹ چند منٹوں میں مکمل ہو گیا اور اس کا نتیجہ سامنے آنے میں 15 منٹ لگے۔
