Top Posts
غزہ ملبے سے ناقابل شناخت 35 لاشیں برآمد
امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے...
افغانستان کی اسلام آباد اور وانا دہشت گرد...
27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی...
امریکا نے جوہری دھماکے کیے تو روس اسی...
روس نے مبینہ طور پر یوکرین اور برطانیہ...
پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے...
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ تباہ:...
محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات...
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشت...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے، کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی: جسٹس فائز عیسی کا سوال

by TAK 16:52 | جمعہ مئی 29، 2020
16:52 | جمعہ مئی 29، 2020 19 views
19

شفقنا اردو: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس میں ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے جس میں احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی بطور سربراہ تقرری، ان کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں بلوچستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو جس محکمہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا سربراہ بنایا گیا اس کا معیار کیا مقرر کیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ کیا اس عہدے پر کسی شخص کی تقرری کے لیے کوئی اشتہار وغیرہ دیا گیا اور کیا درخواستیں موصول کی گئیں اور کیا یہ عہدہ پبلک سروس کمیشن کے طریقہ کار کی روشنی میں چنا گیا ہے۔

اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شہزاد اکبر کو اثاثہ جات ریکوری یورنٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے حوالے سے کیا شرائط اور ضوابط طے کیے گئے تھے۔

اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے اثاثہ جات کی ریکوری کے سربراہ کی شہریت کے بارے میں بھی سوال اُٹھایا ہے اور کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے اور کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی اور کیا وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اثاثہ جات ریکوری یورنٹ کی قانونی حثیت بھی سوال اُٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ قوم کے ٹیکسز سے جو پیسہ اس ادارے پر خرچ ہو رہا ہے وہ کیسے قانونی ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج نے یہ بھی سوال اُٹھایا کہ اُن کے (فائز عیسی) اور ان کے بیوی بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے جو پیسہ خرچ ہوا اس کی قانونی حثیت کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج نے اپنے جواب میں احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر کے انکم ٹیکس ریٹرنز کے علاوہ ان کے بیوی بچوں کے ناموں اور ان کی شہریت کے بارے میں بھی سوالات اُٹھائے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے بیوی بچوں کے نام پاکستان یا بیرون ممالک جائیداوں کے بارے میں کیوں نہیں بتایا۔

اس صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ججز پر الزام عائد کرنے والے اس وقت کے اٹارنی جنرل اس ضمن میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ حکومت کا اس ضمن میں موقف تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور مستعفی نہیں ہوئے بلکہ ان سے استعفی لیا گیا ہے۔

اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر قانون فروغ نسیم پر بھی سوال اُٹھایا ہے کہ کیسے اُنھوں نے اُن کے خلاف وکلا برادری کو تقسیم کرنے کے لیے عوام کے ٹیکسوں کی 17 ملین روپے سے زیادہ رقم خرچ کی۔

واضح رہے کہ اس جواب سے قبل بھی جسٹس قاضی فائز عیسی تین سے زائد جواب داخل کرواچکے ہیں۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور، وزیر قانون بیرسٹر فروع نسیم اور احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ساتھ بلواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ضرور رہا ہے۔

سابق اٹارنی جنرل اور موجودہ وزیر قانون سابق فوجی صدر کے خلاف آئین شکنی اور سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں مجرم کے وکیل رہے ہیں جبکہ شہزاد اکبر سابق فوجی صدر کے دور میں قومی احتساب بیورو میں تعینات ہوئے تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروع نسیم کے بارے میں لکھا ہے کہ فروغ نسیم پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے تو اُنھوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ کا ٹکلٹ حاصل کیا اور اُنھوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو نیلسن مینڈیلا کے ہم پلہ قرار دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جواب میں کراچی میں 12 مئی سنہ 2007کے واقعہ کا بھی ذکر کیا ہے اور اس واقعہ کا ذکر فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے فیصلے میں بھی کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہی تحریر کیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جواب میں کہا کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق ایم کیو ایم نے جو نظرثانی کی درخواست دائر کی اس میں کہا گیا کہ کہا درخواست گزار یعنی جسٹس قاضی فائز عیسی جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔

اُنھوں نے جواب میں مزید لکھا کہ فیض آباد دھرنے کے فیصلے کے خلاف سات مارچ سنہ 2019 میں ایم کیو ایم اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نظرثانی کی درخواستوں میں ایک ہی قسم کی زبان استعمال کی گئی اور ایک ہی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی خدمات حاصل کی گئیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت دو جون کو دوبارہ شروع ہوگی اور جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دس رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

ان درخواستوں کی آخری سماعت فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔ موجودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے ان درخواستوں میں وفاق کی نمائندگی کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی جس کے بعد ایڈشنل اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔

ایڈشنل اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک جواب الجواب دلائل دیں گے۔

شہزاد اکبر کون ہیں؟

شہزاد اکبر پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں نیب میں ان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس میں وہ مختلف ریفرنسس میں نیب کو قانونی مشاورت فراہم کرتے تھے تاہم اُنھیں نیب کے بورڈ کے اجلاس میں طلب نہیں کیا جاتا تھا۔

نیب کے شعبہ پراسیکیوشن سے وابستہ ایک سابق اہلکار کے مطابق سابق فوجی صدر کے دور میں نیب کے دوران مختلف ممالک کے دورں پر جانے کے لیے شہزاد اکبر کو ترجیح دی جاتی تھی۔

نیب کے سابق اہلکار کے مطابق بیرون ملک دورے کے دوران ان کے قیام پر جتنے بھی اخراجات اتھتے تھے وہ تمام اخراجات نیب ہی برداشت کرتا تھا۔

شہزاد اکبر سے جب اس ضمن میں بی بی سی نے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

نیب سے الگ ہونے کے بعد شہزاد اکبر زیادہ عرصہ بیرون ممالک میں رہےاور پھر پاکستان واپس آکر اس وقت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں درخواستوں دائر کرتے رہے۔

اسی عرصے کے دوران موجودہ وزیر اعظم عمران خان بھی ان ڈرون حملوں کے خلاف ریلیاں نکالا کرتے تھے۔

جسٹس فائز عیسیسپریم کورٹشہزاد اکبر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
امریکا میں پولیس تحویل میں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف پُر تشدد مظاہرے
اگلی پوسٹ
امریکا میں زیر تعلیم چینی طلبہ کو ملک بدر کیے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو...

10:35 | پیر اکتوبر 13، 2025

  ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی  اور زیادتی کے...

14:04 | بدھ ستمبر 24، 2025

عمران خان سمیت  القادر ٹرسٹ کیس کے دیگر...

15:05 | پیر اگست 11، 2025

’پیپلز پارٹی پر انحصار کم اور آئینی ترامیم...

15:12 | منگل جولائی 1، 2025

پاس کر یا برداشت کر!عاصمہ شیرازی

12:44 | پیر جون 30، 2025

مخصوص نشستوں کا فیصلہ سیاسی بداعتمادی میں اضافہ...

12:40 | پیر جون 30، 2025

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: کس جماعت کو کتنی...

13:21 | ہفتہ جون 28، 2025

اشرافیہ کی سخی جمہوریت کا ایک سال ”پاکستانی...

13:04 | بدھ فروری 12، 2025

رانا ثناء اللہ کا سپریم کورٹ کے دو...

04:28 | بدھ فروری 12، 2025

190ملین پاؤنڈ کیس: سابقہ حکومت کا کردار ثابت

08:06 | جمعرات جنوری 23، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • غزہ ملبے سے ناقابل شناخت 35 لاشیں برآمد

  • امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی

  • افغانستان کی اسلام آباد اور وانا دہشت گرد حملوں کی مذمت

  • 27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان

  • امریکا نے جوہری دھماکے کیے تو روس اسی انداز میں جواب دے گا: روسی وزیر خارجہ

  • روس نے مبینہ طور پر یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے لڑاکا طیارے MiG-31 کو چوری کرنے کی سازش ناکام بنا دی

  • پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

  • ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ تباہ: 30 افراد سوار تھے

  • محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں فلسطینی آئین بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے

  • پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے ڈانڈے افغانستان سے ثابت ہوئے تو کارروائی کریں گے: پاکستانی وزیر دفاع

  • یو این رپورٹ/موسمیاتی بحران: پناہ گزینوں کے کیمپ 2050 تک ناقابل سکونت ہونے کا خطرہ

  • نیند کے لیے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹ میلاٹونِن ہارٹ فیلیئر کا سبب

  • امریکہ غزہ کے جنگی جرائم کے بارے میں جانتا ہے: جمیل اختر

  • 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں کی شاندار تصویر جاری

  • وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملہ: تمام طلبہ اور اساتذہ کو بخیریت ریسکیو کر لیا گیا

  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کے عدالتی نظام میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

  • چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ کیوں تخلیق کیا گیا اور برّی فوج کے سربراہ کو ہی یہ اضافی عہدہ دینے کی تجویز کیوں ہے؟

  • 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے: سید مجاہد علی

  • فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا/وسعت اللہ خان

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ