Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ایشیا اور یورپ کے بعد امریکا میں کووڈ 19 سے دوسری بار بیمار ہونے کا پہلا کیس

by TAK 11:27 | اتوار اگست 30، 2020
11:27 | اتوار اگست 30، 2020 12 views
12

رواں ہفتے دنیا میں پہلی بار ایک فرد میں دوسری بار کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد اب یورپ اور اب امریکا میں بھی ایسے پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

اب تک ایشیا، یورپ اور امریکا میں کووڈ 19 سے دوسری بار متاثر ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محققین نے ایک امریکی شہری میں دوسری بار کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ایک تحقیق میں کیا جو فی الحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے۔

آن لائن شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے علاقے رینو میں مقیم ایک 25 سالہ شخص میں اس کی تصدیق ہوئی۔

اس شخص میں ہہلے اپریل میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جب اس کی شدت معتدل تھی مگر مئی کے آخر مین و دوبارہ بیمار ہوا جس کی شدت زیادہ تھی۔

اسکریپس ریسرچ کے امیونولوجی پروفیسر کرسٹین اینڈرسن جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ‘تحقیق سے دوبارہ بیماری کی واضح مثال کی نمائندگی ہوتی ے، یعنی کووڈ 19 سے دوبارہ بیمار ہونا ممکن ہے جو ہمیں پہلے سے جانتے تھے کیونک 100 فیصد امیونٹی ممکن نہیں’۔

رواں ہفتے ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک 33 سالہ شخص میں کووڈ 19 کی دوبارہ تشخیص کی تصدیق کی تھی، جو اس نوعیت کا دنیا میں پہلا کیس قرار دیا گیا تھا۔

اس شخص میں پہلی بار مارچ کے آخر میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور اپریل میں وہ اسے شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مگر کئی ماہ بعد اگست میں اس میں وائرس کی ایک مختلف قسم سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

نیواڈا ایونیورسٹی، رینو اسکول آف میڈیسین اور نیواڈا اسٹیٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹری کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا ک وہ ٹیسٹنگ کی بدولت یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے کہ اس امریکی شہری میں وائرس کی 2 مختلف اقسام کی شناخت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کا امکان ممکنہ طور پر بہت کم ہے مگر نتائج سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ پہلی بار وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہر ایک کو اس سے تحفظ نیں مل جاتا۔

انہوں نے بتایا ‘ہم نیں جانتے کہ دوبارہ بیمار ہونے کی شرح کیا ہوسکتی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں کیا تبدیلیاں آسکتی ہیں، ان سوالات کے جواب کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیق سے قبل ہم دوبارہ بیمار ہونے کے کسی ایک کیس پر کووڈ 19 کے حوالے سے قوت مدافعت اور مستقبل میں ویکسین کی افادیت کے حوالے سے کوئی نتیجہ نہیں نکال سکتے’۔

ہانگ کانگ اور امریکا کے علاوہ یورپی ممالک بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی ایسے 2 کیسز رواں ہفتے سامنے آئے۔

بیلجیئم میں ایک خاتون میں دوسری بار کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی، جن میں 3 ماہ قبل پہلی بار اس کی تشخیص ہوئی تھی اور صحتیاب ہوگئی تھیں۔

بیلجیئم کے نیشنل کورونا وائرس اینڈ روٹا وائرس لیبارٹریز کے ڈائریکٹر مارک وان رانسٹ نے خاتون میں کیس کی تصدیق کی۔

اس حوالے سے مارک وان رانسٹ نے کہا کہ ہم نے ٹھوس جینیاتی شواہد کی بنیاد پر ثابت کیا ہے کہ وہ خاتون دوسری بار کووڈ 19 کا شکار ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ‘درحقیقت ایسے واضح فرق موجود ہیں جو وائرس کی 2 مختلف اقسام اور دوسری بار انفیکشن کو ثابت کرتے ہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ مریضہ میں بیماری کی شدت معتدل ہے جبکہ مزید 2 کیسز ایسے ہیں جو ممکنہ طور پر دوسری بار کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں، مگر ابھی تصدیق کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نیدرلینڈ کے اراسموس ایم سی ڈیپارٹمنٹ آف وائرو سائنس کی وائرلوجسٹ ماریون کوپمانس نے ایک معمر مریض میں دوبارہ بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ‘کورونا وائرس کے انفیکشنز کے فنگرپرنٹ مختلف ہوتے ہیں، اس کیس نے ہمیں نروس تو نہیں کیا مگر ہمیں دوبارہ بیماری کے واقعات کو اکثر دیکھنے کے لیے تیار رہان چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں میں کووڈ 19 سے دوبارہ متاثر ہونا توقع کے مطابق ‘نظام تنفس کے امراض 2 بار یا اکثر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک بار کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد آپ زندگی بھر کے لیے اس سے محفوظ نہیں ہوجاتے، اینٹی باڈیز بننے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے محفوظ ہوگئے ہیں’۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ایک سے زائد بار متاثر ہونے کے حوالے سے بحث کئی ماہ سے جاری ہے۔

متعدد افراد کو لگا کہ وہ وائرس سے 2 بار متاثر ہوچکے ہیں مگر اس کی باضابطہ تصدیق کے لیے زیادہ گہرائی میں جاکر ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بغیر واضح نہیں ہوتا ہے کہ یہ ری انفیکشن ہے یا پہلی بار متاثر ہونے کے اثرات ہیں۔

تحقیقی رپورٹس میں اب تک عندیہ تو ملتا ہے کہ بیماری سے ریکور ہونے والے بیشتر افراد میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز بن جاتے ہیں جو وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں، جس سے وہ کچھ عرصے تک کووڈ 19 سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

امریکاایشیاتحقیقکووڈ19یورپ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
بابر اعظم کا ٹی20 ٹورنامنٹ کیلئے سمرسیٹ سے معاہدہ
اگلی پوسٹ
شیاؤمی کا انڈر ڈسپلے کیمرا فون آئندہ سال متعارف کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

آکسفیم رپورٹ/ایشیا میں امیر اور غریب کے درمیان...

15:36 | جمعرات اکتوبر 30، 2025

ریموٹ کنٹرول کار کی مدد سے زیرِ زمین...

15:46 | جمعرات اکتوبر 16، 2025

ڈی ڈبلیو رپورٹ/جرمنی میں دو تہائی مہاجرین کو...

16:16 | بدھ اکتوبر 15، 2025

برطانیہ، اٹلی، اسپین اور پرتگال کے بڑے شہری...

09:19 | اتوار اکتوبر 5، 2025

یورپ میں ہیتھرو، برسلز سمیت بڑے ایئرپورٹس پر...

03:47 | اتوار ستمبر 21، 2025

سری لنکا سے نیپال تک، ’جنوبی ایشیا میں...

13:57 | منگل ستمبر 16، 2025

قطر اوردیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا...

03:23 | منگل ستمبر 16، 2025

فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل نے فرانس...

04:20 | پیر اگست 25، 2025

برلن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور...

11:50 | پیر جولائی 28، 2025

اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی...

11:33 | اتوار مئی 11، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ