22
امریکی محکمہ خزانہ کے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) دفتر نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے روس سے تعلق رکھنے والے 4 افراد پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘او ایف اے سی نے ایندرل درکیچ پر امریکی صدارتی انتخاب 2020 میں مداخلت کی کوششوں پر ایگزیکٹو آرڈر 13848 کے تحت پابندی عائد کردی ہے’۔
الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘درکیچ کے روسی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ روس کی ہدایات پر امریکی ووٹرز کی رائے پر اثر انداز ہونے والی مہم کا حصہ ہیں’۔
منبع: ڈان نیوز
