دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 24 ہزار 878 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 71 لاکھ 95 ہزار 242 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 8 لاکھ 40 ہزار 856 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 128 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 76 ہزار 601 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 28 ہزار 119 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 366 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 39 لاکھ 50 ہزار 354 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب 38 کروڑ سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 78 ہزار 614 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار 356 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 31 ہزار 274 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 578 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 62 ہزار 811 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 593 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 22 ہزار 832 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار 964 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 70 ہزار 604 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 63 ہزار 973 ہو گئے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 427 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 48 ہزار 214 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 747 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 76 ہزار 697 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 263 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 46 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 895 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 32 ہزار 666 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 23 ہزار 29 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 940 ہو گئے۔
منبع: جنگ نیوز
