16
گزشتہ دنوں میں امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکی صارفین پر ٹک ٹاک اور وی چیٹ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے پر 20 ستمبر سے پابندی عائد ہوگی۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ تجارت نے حکم نامہ بھی جاری کیا تھا کہ اتوار سے صارفین ان ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
اس دوران وی چیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 800 فیصد اضافہ ہوا۔
مگر اتوار کی سہ پہر تک دونوں ایپس اس پابندی کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، کم از کم عارضی طور پر۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو بتایا تھا کہ وہ اوریکل، وال مارٹ اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والے معاہدے سے مطمئن ہیں۔
منبع: ڈان نیوز
