1.7K
لاہور: کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تبادلے/تقرر میں صوبے کے موجودہ پولیس سربراہ (پی پی او) انعام غنی کے اختیارات کو ‘چیلنج’ کرتے ہوئے ایک ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا۔
عمر شیخ کا یہ مؤقف ہے کہ لاہور میں ڈی ایس پیز کا تقررآئی جی پولیس کے بجائے سی سی پی او کا دائرہ اختیار ہونا چاہیے۔
صوبائی پولیس چیف انعام غنی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کو صوبائی دارالحکومت میں اپنی مرضی کے ڈی ایس پیز کے تقرر کے لیے اسی طرح کے اختیارات تفویض کیے جانے چاہئیں۔
عمر شیخ نے لکھا کہ ماضی میں ریجنل پولیس آفیسرز (آر پی اوز) اور لاہور پولیس چیف کی جانب اس طرح کے اختیارات کو استعمال کیا گیا ہے۔
منبع: ڈان نیوز
