19
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت سے پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی کہ کوئٹہ میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران والدین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔
منبع: ڈان نیوز
