Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان کی بھارت کی میزبانی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت

by TAK 10:26 | منگل دسمبر 1، 2020
10:26 | منگل دسمبر 1، 2020 15 views
15

اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس نے پیر کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان کے زیر اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کی حکومتی کونسل کے 19ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 ہندوستان نے گزشتہ سال 2 نومبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی سربراہی کرنے والے ازبکستان سے یہ منصب سنبھالا تھا جہاں 2017 میں بھارت نے رکنیت حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک سمٹ سطح کے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے اپنی ایک سالہ مدت پوری کی تھی۔

عندلیب عباس نے علاقائی امن و استحکام کے حصول اور علاقائی پارٹنرز کے ساتھ کثیر الجہتی روابط اور قریبی تعلقات کی ترقی میں پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے ایک محفوظ پڑوس بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے متنازع علاقوں میں غیر ملکی قبضے میں رہنے والے لوگوں پر ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے سمیت دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری نے نازی ازم اور اسلامو فوبیا سے متاثر ہوکر انتہا پسندی اور نسل پرستانہ واقعات میں حالیہ اضافے کے خلاف انتباہ جاری کیا۔

عندلیب عباس نے کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تعاون، علم اور مہارت کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ’قرض امداد سے متعلق عالمی اقدام‘ نے وبائی امراض کے منفی معاشی اثرات کو دور کرنے کے سلسلے میں ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد کی فراہمی کی وکالت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطے اور انضمام کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک اہم ربط کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، صنعتی پارکس اور توانائی کے منصوبوں کے تحت رابطے کے منصوبے خوشحال اور عالمی سطح پر منسلک خطے کے مستقبل کو شکل دے رہے ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں پارلیمانی سیکریٹری نے فورم کو وزیر اعظم کے ‘ماحولیاتی نظام کی بحالی کے اقدام’ کے بارے میں آگاہ کیا جس میں اگلے تین سالوں میں 10 ارب درخت لگانا بھی شامل ہے۔

انہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ (ایس ڈبلیو جی) بنانے کے لیے پاکستان کے اقدام کی حمایت کرنے پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا، یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجربات اور خیالات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کے مابین شراکت کے قیام، اسکالرشپ اور سائنسی شعبے میں نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی کثیر الجہتی شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ اسٹریٹجی کی تجویز کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقدام ترقی پذیر ممالک سے غیر قانونی مالی بہاؤ کی مخالفت اور چوری شدہ دولت واپس لانے کی حمایت کرتا ہے جو متاثرہ ممالک کے ترقیاتی مقاصد کے حصول میں انہیں مدد فراہم کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی حکومتی سربراہان کی کونسل بنیادی طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم خان نے 10 نومبر 2020 کو ورچوئل فارمیٹ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظم کونسل آف ہیڈس آف اسٹیٹ میں شرکت کی تھی جو تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔

علاقائی استحکام، سلامتی اور جامع معاشی ترقی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم سازگار ماحول کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کو اہم عالمی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی شمولیت اور وسط ایشیا کے ساتھ مزید روابط کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

بھارتپارلیمانی سیکریٹری برائے امور خارجہپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)پاکستانشنگھائی تعاون تنظیم اجلاسعندلیب عباس
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
آسٹریلیا کا چین سے ’جعلی تصویر‘ پوسٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ
اگلی پوسٹ
سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی...

06:27 | ہفتہ نومبر 8، 2025

بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج...

04:17 | جمعرات نومبر 6، 2025

پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ...

09:31 | بدھ نومبر 5، 2025

پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی...

13:13 | پیر نومبر 3، 2025

بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل...

10:32 | پیر نومبر 3، 2025

بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے...

01:37 | پیر نومبر 3، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

13:22 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

ڈیجیٹل میڈیا پر تنقید کے محرکات/سلمان عابد

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک...

10:46 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

 پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ...

02:38 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ