Top Posts
افغانستان کا دعویٰ ’غلط‘، چمن پر فائرنگ کا...
یوٹیوب نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کا...
وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا...
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں...
جنوبی افریقا نے 3 ون ڈے میچز پر...
فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی سے 140...
پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز...
قازقستان بھی معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بن گیا...
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وزیر اعلی خیبرپختونخوا عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، چیف جسٹس

by TAK 13:19 | جمعرات دسمبر 3، 2020
13:19 | جمعرات دسمبر 3، 2020 9 views
9

اسلام آباد: کے پی کے میں ویسٹ مینجمنٹ نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نالے کھودنے کے لیے ایشین ڈولپمنٹ بینک سے پیسے لیتے ہیں، اگر وزیراعلی کے پی کے عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کے صنعتوں اور اسپتالوں کے ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا ڈرینیج کے نالے دریاؤں اور ندیوں میں جاتے ہیں ان کا کیا کریں گے؟ ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ نے کہا کہ پشاور میں ڈرینیج کے دو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بن رہے ہیں، نہروں کے ساتھ الگ سے سیوریج لائنز بنائی جائیں گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا2018 سے کیس سپریم کورٹ میں ہے اور آپ کے پاس اب تک کوئی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں بنا،جس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے عدالت کو بتایاکہ ایشین ڈولپمنٹ بینک ویسٹ منیجمنٹ منصوبے کے لیے 475 ملین ڈالر رقم دے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاآپ کو معلوم بھی ہے 400 ملین ڈالر کتنے ہوتے ہیں؟ پورے خیبرپختونخواہ کو 400 ملین ڈالر ملیں تو اس کی قسمت بدل جائے، آپ کے پاس ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق کیا پلان ہے؟ منصوبہ کب مکمل ہو گا؟۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کہایہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاپاکستان کو بنے 72 سال ہو گئے، اب تک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس نہیں بنے،آپ اپنے ملک میں نالے کھودنے کے لیے ایشین ڈولپمنٹ بینک سے پیسے لیتے ہیں،ملک میں نالے تک خود نہیں کھود سکتے، اپنے ذہن کو صحیح جگہ لے کے آئیں، ایشین ڈولپمنٹ بینک آپ کو کیوں پیسے دے گا نالے کھودنے کے لیے؟ آپ 475 ملین ڈالرز سے امریکہ اور ازبکستان سے استعمال شدہ مال لا کر لگائیں گے، یہ قسمت ہے پاکستان کی،نالے کھودنے میں کون سی ٹیکنالوجی لگتی ہے، آپ خود کفیل کب ہوں گے؟ ویسٹ منیجمنٹ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہو گا، آپ کہتے ہیں پیسے آئیں گے تو منصوبہ بنائیں گے وسائل سے بھرپور کے پی میں صاف پانی موجود نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو بلا کر پوچھیں گے کہ ان کے عوام کی سہولت دینے کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک پیسہ کیوں دے رہا ہے؟اگر وزیراعلی صاحب اپنے لوگوں کو خود سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔

جسٹس اعجا زالاحسن نے کہابی آر ٹی زیادہ اہم ہے یا عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا؟۔

عدالت نے اپنے حکم میں خیبرپختونخواہ حکومت کی ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق رپورٹ مسترد کر تے ہوئے ایک ماہ میں ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئے تو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو طلب کریں گے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

چیف جسٹس گلزار احمدسپریم کورٹ آف پاکستانوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اگلی پوسٹ
بی این پی کے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈپٹی اسپیکر

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ابھی تک...

13:52 | جمعرات اکتوبر 9، 2025

جس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ...

14:23 | ہفتہ ستمبر 27، 2025

عوام اب ججوں، جرنیلوں اور سیاستدانوں کی مزید...

09:56 | ہفتہ ستمبر 13، 2025

سپریم کورٹ کے ججوں کی سکیورٹی اور پروٹوکول/سید...

14:13 | بدھ ستمبر 10، 2025

سپریم کورٹ کے چار ججز کا رولز کو...

11:34 | پیر ستمبر 8، 2025

کیا ججوں کی ’بغاوت‘ سے نظام انصاف درست...

14:39 | ہفتہ ستمبر 6، 2025

سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی...

16:38 | جمعہ ستمبر 5، 2025

 بلوچستان کی بچیاں، خواتین سڑکوں پر رُل رہی...

03:05 | اتوار اگست 24، 2025

سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی...

15:06 | جمعرات اگست 21، 2025

سپریم کورٹ سے عمران خان کی ضمانت منظور،...

12:17 | جمعرات اگست 21، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • افغانستان کا دعویٰ ’غلط‘، چمن پر فائرنگ کا ذمہ دارانہ جواب دیا: پاکستان

  • یوٹیوب نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کا احاطہ کرتی سیکڑوں ویڈیوز خاموشی سے حذف کردیں

  • وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونےکا امکان ہے

  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے: سپیکر ایران پارلیمنٹ

  • جنوبی افریقا نے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

  • فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی سے 140 افراد جاں بحق

  • پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے

  • قازقستان بھی معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بن گیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ