ابراہیمی امن معاہدے کے بعد دبئی میں عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کانفرنس ’فیوچر ڈیجیٹل اکنامی سمٹ‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔
دبئی میں منعقدہ ’فیوچر ڈیجیٹل اکنامی سمٹ‘ میں اماراتی وزراء اور اسرائیلی حکام کی جانب سے شرکت کی گئی، اس دوران آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ممکنہ وباؤں سےبچاؤ، معیشت کا نقصان کم کرنے پر ڈیجیٹل اکنامی بنانے پر گفتگو کی گئی۔
دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سالانہ نمائش ’جی ٹیکس‘ پر سمٹ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، ’جی ٹیکس‘ میں اسرائیل، ملائشیا، نائیجریا، فرانس، بیلجیم، بھارت اور دیگر ممالک کے پویلین بھی موجود ہیں۔
جی ٹیکس میں دنیا بھر کی 1200 آئی ٹی کمپنیاں شریک ہیں جبکہ اس سال پاکستان نے پویلین نہیں لگایا گیا ہے۔
پاکستان سفارتی حکام کے مطابق اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پویلین نہیں لگایا جاسکا ہے۔
منبع: جنگ نیوز
