13
آسٹریلیا میں قائم اسکول پر آسمانی بجلی آگری جس نے طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، بجلی گرنے کے دہشت ناک مناظر نے بچوں کے دل دہلا دیے۔
یہ ہولناک واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں قائم کلنٹن نامی اسکول میں پیش آیا، طلبا درخت کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک آسمانی بجلی آگری۔
اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ طلبا اور اساتذہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
منبع: جنگ نیوز
