Top Posts
امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات کے اشارے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری...
بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل...
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں...
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں...
اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی...
غزہ نسل کشی: ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم...
پاک افغان مذاکرات ناکامی سے دو چار
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

by TAK 12:25 | جمعرات دسمبر 10، 2020
12:25 | جمعرات دسمبر 10، 2020 19 views
19

دبئی: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر  موجود ہیں۔

کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔

🔸 One 💯, two fifties
🏏 249 runs at 83

Australia captain Aaron Finch, who was the top run-scorer in the #AUSvIND ODIs, has moved into the top five in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Batting Rankings 🙌 pic.twitter.com/U2ZSH5fDCW

— ICC (@ICC) December 10, 2020

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔

سرفراز میں ایک ایسی خوبی تھی جو بڑے بڑے کپتانوں میں نہیں تھی، مکی آرتھر

مکی آرتھر نے سرفراز کی ٹی20 کرکٹ کے حوالے سے تکنیکی معلومات کو بھی سراہا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق کپتان سرفراز احمد میں وہ خوبی دیکھی جو گریم اسمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے عظیم کپتانوں میں بھی نہیں تھی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز عامر سہیل کے یوٹیوب چینل پر یوٹیوب پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو بہترین انسان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز ایک بہترین لیڈر تھے، مجھے گریم اسمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، یہ تمام اچھے لیڈرز تھے لیکن سرفراز میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں سرفراز اپنی چلاتے تھے اور ڈسپلن قائم رکھتے تھے لیکن ان میں یہ خوبی تھی کہ وہ میدان سے باہر ڈریسنگ روم میں وہ انتہائی بردرانہ انداز میں کھلاڑیوں سے پیش آتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وہ میدان میں کس طرح پیش آتے ہیں لیکن لوگوں نے ڈریسنگ روم میں سرفراز کا دوسرا رخ نہیں دیکھا اور وہاں وہ ایک انتہائی مقبول لیڈر تھے۔

52سالہ کوچ نے کہا کہ ان کے سرفراز کے ساتھ تعلقات بہت اچھے تھے اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت مزہ آیا۔

انہوں نے سرفراز کی ٹی20 کرکٹ کے حوالے سے تکنیکی معلومات کو بھی سراہتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ سرفراز ہمیشہ گیم سے آگے کا سوچتے تھے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مکی آرتھر نے اپنے دور کو بہترین قرا دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔

میرا ماننا ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے تھے، مجھے یہ پڑھ کر انتہائی مایوسی ہوتی ہے جب یہ کہا جاتا ہے کہ ہماری ورلڈ کپ کی مہم انتہائی تباہ کن اور مایوس کن رہی، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کا ہمیں نقصان اٹھانا پڑا اور ہم نے مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ایونٹ کا اختتام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجموعی رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے مات کھا گئے لیکن ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو شکست دی جو دونوں فائنلسٹ ٹیمیں تھیں اور میرا خیال ہے کہ ہم سب سے بہترین ٹیم تھے جس نے ایونٹ کا بہترین انداز میں خاتمہ کیا کیونکہ ہم نے اپنے آخری 6 میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھانے والے مکی آرتھر نے پاکستانی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو جھیلنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کے ڈھانچے کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا اور نوجوان ٹیلنٹ کو منظر عام پر لائے۔

البتہ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عظیم بلے بازوں یونس خان اور مصباح الحق کے بعد وہ ٹیسٹ ٹیم کو دوبارہ صحیح شکل میں نہ ڈھال سکے۔

اس موقع پر انہوں نے انے جانشین اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مستقل مزاجی سے چلنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے مصباح کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کو اپنے فیصلوں، کھلاڑیوں کے انتخاب اور کوچنگ میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، یہ سب سے اہم چیز ہے کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو پروان چڑھائے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے ناک آؤٹ مرحلے میں رتسائی میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ کے عہدے برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر مکی آرتھر نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

منبع: جیو نیوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)قومی کپتان بابر اعظمکرکٹ ون ڈے رینکنگمکی آرتھر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
افغانستان میں خاتون صحافی ملالہ میوند قتل
اگلی پوسٹ
ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے، مریم نواز

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی...

14:44 | بدھ اگست 27، 2025

آئی سی سی کی ڈی آر ایس سمیت...

04:23 | جمعہ جون 27، 2025

آئی سی سی کی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ...

16:02 | بدھ مارچ 19، 2025

چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلیوریز جاری، 3...

00:12 | منگل مارچ 18، 2025

آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کی انعامی...

15:56 | جمعہ فروری 14، 2025

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی...

04:14 | جمعہ فروری 7، 2025

انڈین ایکسپریس ویب سائٹ رپورٹ/ افغان خواتین کرکٹرز...

13:32 | جمعہ جنوری 31، 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز...

09:27 | جمعہ جنوری 24، 2025

چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز...

10:38 | جمعرات دسمبر 19، 2024

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ...

15:32 | بدھ مارچ 6، 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات کے اشارے

  • وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے: دفتر خارجہ

  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا

  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے: اسرائیلی اخبار

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

  • غزہ نسل کشی: ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

  • پاک افغان مذاکرات ناکامی سے دو چار

  •  اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی خشک سالی کے باعث تہران کوخالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر

  • 1947 کا وہ زخم جس سے اب بھی خون بہہ رہا ہے: جمیل اختر

  • سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟

  • اے آئی کے تمام چیٹ بوٹس سے متعلق پریشان کن انکشاف!

  • الزائمرز بیماری سے بچاؤ کے لیے کتنی واک ضروری ہے؟

  • ایچ آر ایل رپورٹ/سوڈان میں بہایا جانے والا خون خلا سے نظر آتا ہے

  • افغان دہشت گردی: پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کر دیے

  • زہران ممدانی کو ابھی بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوگا‘

  • مجوزہ 27ویں ترمیم: ’یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر کرنا ہوگا‘/زاہد حسین

  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت اور سیاسی اختیار کا معاملہ/سید مجاہد علی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ