Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

نیب رپورٹ میں سلیم مانڈوی والا کے خلاف الزامات کی توثیق

by TAK 13:35 | ہفتہ دسمبر 19، 2020
13:35 | ہفتہ دسمبر 19، 2020 20 views
20

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف الزامات کی توثیق کردی۔

اگرچہ یہ رپورٹ کیس میں مانڈوی والا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مبینہ فرنٹ مین طارق محمود کے کردار کو ثابت کرنے کے لیے جمع کروائی گئی، تاہم اس میں سلیم مانڈوی والا پر بھی توجہ مرکوز کی گئی اور ان پر منگلا ویو ریسورٹ کے حصص کی خریداری میں طارق محمود سے رابطے کا الزام عائد کیا گیا۔

نیب کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ سابق چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے غیرقانونی اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے سرکاری زمین کا غبن کیا اور اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالغنی مجید کے ساتھ کاروباری معاہدے یا پراپرٹی ٹرانزیکشن کی آڑ میں اے ون انٹرنیشنل اور لکی انٹرنیشنل کے نام سے جعلی بینک اکاؤنٹس سے 14 کروڑ 42 لاکھ روپے کا غیرقانونی فائدہ اٹھایا۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ مطلوبہ جائیداد/کاروباری معاہدہ ملزم سلیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی ندیم حکیم والا کی واحد ملکیت مانڈوی والا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا استعمال کرتے ہوئے کیا اورجرم کی مجموعی رقم 14 کروڑ 42 لاکھ روپے میں سے 6 کروڑ 42 لاکھ روپے وصول کیے، مزید یہ کہ اسی کا غلط استعمال ملزم سلیم مانڈوی والا کی جانب سے کراچی میں دیوار ہدیہ کے نام سے ٹرسٹ کی لیز ہولڈ کی خریداری کے ذریعے بھی کیا گیا۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا کہ طارق محمود ایک ملازم/فرنٹ مین تھا جو مانڈوی والا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے منیجر کی حیثیت سے کام کررہا ہے اور اس کے پاس منگلا ویو ریسورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں ملزم سلیم مانڈوی والا اور ندیم حکیم مانڈوی والا کی طرف سے اپنے نام پرتقریباً 31 لاکھ حصص ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ وہ ایک تنخواہ دار شخص ہے اور اس کے پاس 3 کروڑ روپے مالیت کے حصص خریدنے کے لیے مالی قیمت نہیں۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ایک پریس کانفرنس میں نیب پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ اب نیب حکام سے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے لیے کام لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں ہر سفیر سے بات کروں گا، دنیا بھر میں ہر پارلیمنٹ کی جنتی انسانی حقوق کی کمیٹیاں مجھے معلوم ہیں میں انہیں نیب کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بتاؤں گا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ کہا تھا کہ ’میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ نیب بین الاقوامی طور پر بلیک لسٹ ہو‘۔

منبع: ڈان نیوز

احتساب عدالتپی آئی اےجعلی بینک اکاؤنٹس کیسڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانیب
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاک-چین مشترکہ فضائی مشقیں جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف
اگلی پوسٹ
پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو زرداری کو ’یوتھ ونگ‘ کی چیئرپرسن بنانے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ائیرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے بعد پی آئی...

04:17 | منگل نومبر 4، 2025

کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع...

15:07 | جمعہ اگست 15، 2025

نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران...

13:02 | پیر اگست 11، 2025

بیوروکریسی سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے...

04:27 | جمعرات اگست 7، 2025

نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کا معاہدہ ختم، پی...

08:37 | بدھ فروری 26، 2025

پاکستان میں اب ملک ریاض کے گرد گھیرا...

16:02 | جمعہ فروری 14، 2025

نیب نے ملک ریاض کے خلاف زمینوں کی...

16:12 | اتوار فروری 2، 2025

پاکستان کا دبئی سے ملک ریاض کی حوالگی...

13:23 | بدھ جنوری 29، 2025

بحریہ ٹاؤن کے خلاف نیب سرگرم: عوام کا...

15:43 | جمعرات جنوری 23، 2025

ملک ریاض کی ’دیانت داری‘ اور وفاقی حکومت...

13:24 | جمعرات جنوری 23، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ