Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

یورپی رضاکار کا جعلی نیوز نیٹ ورک پر بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور

by TAK 10:51 | پیر دسمبر 21، 2020
10:51 | پیر دسمبر 21، 2020 21 views
21

اسلام آباد: بھارتی نیٹ ورک کے جعلی خبروں کی مہم میں ملوث ہونے کے بارے میں ای یو ڈِس انفو لیب کے انکشافات کو ‘شدید نقصان دہ’ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے ایک انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایکٹوسٹ (رضاکار) نے اس قسم کے پروپیگنڈے دوبارہ آغاز سے محفوظ رکھنے کے لیے بھارتی حکومت کے خلاف قانونی دعوے دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل الائنس آف رائٹس اینڈ فریڈمز نامی این جی او کے ایک باضابطہ رکن ورموٹ کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بھارتی حکومت کے لیے نتائج ہونے چاہیے جس کی یہ حتمی ذمہ داری ہے’۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے تجویز دی کہ بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے تمام متاثرہ فریقین کو اکٹھے بیٹھنے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان، چین، یورپی یونین، اقوامِ متحدہ کے ساتھ ساتھ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو ‘شدید نقصان’ پہنچا جو پہلے ہی نئی دہلی کی پالیسیز کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔

ورموٹ کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو کل نئی سائٹس بنا لی جائیں گی، ہمیں اس پر کارروائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای یو ڈِس انفو لیب کے انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کے عوام کو بھی ان کی حکومت سے دھوکا ملا ہے کیوں کہ اس نے یہ ظاہر کیا کہ جیسے اسے دنیا کی سب سے بڑی پارلیمان اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘کیا کوئی کبھی سوچ سکتا ہے کہ ہمیں آج 2020 میں دھوکا دینا ممکن ہے، کسی نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ بھارت جیسا ملک اس قسم کے معاملات کو چلا رہا ہے’۔

ورموٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ جعلی خبروں کی مہم ابھرتے ہوئے پاکستان سے بھارتی جلن کا اظہار بھی ہوسکتی ہے جسے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بھاری چینی سرمایہ کاری مل رہی ہے۔

انہوں نے انٹرنیٹ کو اس قسم کی ویب سائٹ سے آزاد اور ‘پاک’ کرنے اور اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد پاکستان اور چین کو تنہا کرنا اور بھارت کا اچھا تشخص اجاگر کرنا تھا۔

انسانی حقوق کے رضاکار کا مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا میں جعلی نیوز سائٹس کا سب سے بڑا انکشاف تھا جو اس سے قبل پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ای یو ڈِس انفو لیب کے انکشافات

خیال رہے کہ یورپی یونین ڈِس انفو لیب نے بھارتی کرونیکل کے عنوان سے تحقیقات میں ایک اور بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا جس کا مقصد بھارت میں پاکستان مخالف (اور چین مخالف) جبکہ بھارت کے حق میں جذبات کو تقویت دینا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر یہ نیٹ ورک بھارت کی قوت کو مستحکم اور تشخص کو بہتر بنانے کے ساتھ حریف ممالک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کررہا تھا تاکہ بھارت کو یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ جیسے اداروں کی مزید حمایت سے فائدہ حاصل ہو۔

اس سے قبل گزشتہ برس یورپی یونین کی ڈِس انفو لیب نے 65 ممالک میں بھارتی مفادات کے لیے کام کرنے والے 265 مربوط جعلی مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس کا نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا جس میں متعدد مشتبہ تھنک ٹینکس اور این جی اوز بھی شامل تھیں۔

منبع: ڈان نیوز

انٹرنیشنل الائنس آف رائٹس اینڈ فریڈمزای یو ڈس انفو لیببھارتبھارتی جعلی نیوز نیٹ ورک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹوں سے حملہ
اگلی پوسٹ
سعودیہ ہو یا امارات، دونوں بھارت کو پاکستان کا متبادل نہیں سمجھتے، شاہ محمود

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی...

06:27 | ہفتہ نومبر 8، 2025

بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج...

04:17 | جمعرات نومبر 6، 2025

پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ...

09:31 | بدھ نومبر 5، 2025

بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل...

10:32 | پیر نومبر 3، 2025

بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے...

01:37 | پیر نومبر 3، 2025

بہار الیکشن: بھارتی وزیر نے مسلمانوں کو نمک...

02:54 | بدھ اکتوبر 22، 2025

بھارت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گیا: روسی...

02:22 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر مس...

03:04 | پیر اکتوبر 6، 2025

دو گول گپوں کے جھگڑے پر خاتون کا...

16:11 | منگل ستمبر 23، 2025

ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو...

16:38 | بدھ ستمبر 10، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ