Top Posts
مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین...
وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی ) کے...
سابق وزیراعظم حسینہ واجدکو انسانیت کے خلاف جرائم...
نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا...
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ...
پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز...
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق...
غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش: لاکھوں...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاکستان شاہینز نے...
کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 30...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

مسئلہ کشمیر۔۔۔ عظیم مکالمے کی ضرورت

by TAK 13:14 | پیر دسمبر 28، 2020
13:14 | پیر دسمبر 28، 2020 50 views
50

سپورٹ کشمیر انٹر نیشنل فورم کے چھٹے آن لائن سیشن کو جوائن کرنے کا موقع ملا۔ مقدمہ بیان کرتے ہوئے محترم نذر حافی صاحب نے کہا کہ بے حسی عام ہو چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر سر مہری کا شکار ہے، اب کشمیر ڈے کی چھٹی کی خوشی منائی جاتی ہے۔ اہلیانِ کشمیر کے ساتھ ہونے والے مظالم کو درک کرنے والے بہت کم رہ گئے ہیں۔ قتل ، عصمت دری اور کرفیو ، یہ سب جس جگہ جمع ہیں اسے وادی کشمیر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا واویلا سننے والا کوئی نہیں۔ اس سیشن سے گفتگوکرتے ہوئے بلوچستان کے سیاسی و مذہبی رہنما جناب مقصود ڈومکی صاحب نے کشمیری عوام کو ، تحریکِ آزادی کشمیر کا، بنیادی فریق اور بانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت ہر قوم کا بنیادی حق ہے۔ ان کے مطابق، پاکستانی عوام، روز اول سے ، اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ موجود کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لحاظ سےفلسطین اور کشمیر ایک دوسرے سے مشابہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مقبوضہ علاقے ہیں، فلسطین پر یہودی اور کشمیر پرہندو قابض ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کی طرح کشمیریوں کی بھی حمایت کرے۔

اس موقع پر انہوں نے حضرت امام خمینی  کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے مسئلہ فلسطین کو اُمت مسلمہ کا مسئلہ بنا یا ۔اس مقصد کیلئے انہوں نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس کا نام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیر کو فلسطین سے بھی زیادہ مظلوم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے کشمیر کو فقط علاقائی مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے جب حکمرانوں کو اپنی کرسی بچانے کی پڑی ہو تو عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل ــــ کیا اور کیسے؟ اسد خان - Daanish.pk دانش

ایک سوال کے جواب میں جناب مقصود ڈومکی صاحب نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر کمیٹی نے، جناب مولانا فصل الرحمن کے دور سے لیکر آج تک، کوئی کردار ادا ہی نہیں کیا۔ کوئی ایک بھی قابلِ قدر غیر ملکی دورہ نہیں کیا۔ دنیا کے کسی دوسرے ملک کو اپنا ہم خیال نہیں بنایا۔ حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سیشن کے دوسرے مقرر جناب اکرم سہیل صاحب تھے۔ اکرم سہیل صاحب آزاد کشمیر کے سابق بیوروکریٹ، ادیب اور شاعرہیں۔ انہوں نے کہ دنیا گوبل ویلج بن چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پرویز مشرف کا فارمولا ہو، یا واجپائی کا ، وہ سب اپنی جگہ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس وقت مسئلہ کشمیر کہاں کھڑاہے؟ کشمیری شہدا کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ جموں و کشمیر ذبحہ خانے میں تبدیل ہو چکا ہیں ۔ بچوں کی آنکھیں، بندوق کی انی سے نکالی جاتی ہیں۔ مسلم امہ نے اسے کبھی عالمی مسئلہ قرار ہی نہیں دیا۔ سعودی عرب و امارات، اسرائیلی و امریکی کالونی بن چکے ہیں۔انہوں نے آج تک ایک جملہ بھی اپنے آقاوں کے خلاف نہیں بولا۔ انکی نظر میں کشمیر و فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ کم ہے ، بلکہ اس سے بھی زیادہ ہونا چاہئے تھا۔ اب بھی مسلمانوں کی آنکھیں نہیں کھلیں گی تو کب کھلیں گی؟

مسئلہ کشمیر: پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا پر متضاد خبریں | حالات حاضرہ |  DW | 04.09.2019

انڈیا نے پوری دنیا میں کشمیر کو علاقائی سطح کا مسئلہ بنا کر پیش کیاہے۔ دوسری طرف ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے ظلم و بربریت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ ہم عالمی برادری تک، کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کی آواز نہیں پہنچا سکے۔ عمران خان حکومت نے ہرجمعۃ المبارک کے دن 10 منٹس تک خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انکی حکومت تو اتنا بھی نہ کر سکی۔ اسی دوران گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے جناب احمد میر نے کہا کہ پہلے کشمیر میں سنی بورڈ کے عنوان سے کام کیا جا رہا تھا۔ اب شیعہ بورڈ پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس طرح کشمیریوں کو اب مذہبی منافرت میں دھکیلنےکی تیاری کی جا رہی ہے۔ انڈین آرمی کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔ اس طرح تو کشمیروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھر پور کوشش جا ری ہے۔ یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت ظلم کے مزید راستے کھلولے گا ۔ تعلیم کے دروازے بند کرے گا ۔ صحت کے تمام مواقع چھین لے گا۔ کشمیروں کے زندہ رہنے کا حق ختم کر دیا جائے گا۔

ان کے بعد محترم سہیل اکرم صاحب نے مولانا ڈاکٹر اسرار احمد رہ کی ایک تقریر کا ذکرکیا جس میں مولانا نے کہا تھا کہ کشمیر کی تحریک کو، تحریک حریت میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس تجویز پر عمل کیا جاتا تو آج کشمیریوں کی حالت یہ نہ ہوتی ، جو آج ہے۔انہوں نے کشمیریوں کی اندرونی وحدت اور کشمیر کے موضوع پر ایک عظیم مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم مکالمے میں ہندوستان، پاکستان اور کشمیریوں کو بھرپور نمائندگی دے کر اس مسئلے کا راہِ حل نکالا جائے۔

ابو آیت

پیر، 28 دسمبر 2020

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

آزاد کشمیرامت مسلمہسپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورمعلامہ مقصود ڈومکیکشمیری عواممسئلہ فلسطینمسئلہ کشمیر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
وکی پیڈیا پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
اگلی پوسٹ
کشمیر کمیٹی کی عدمِ فعالیت اور عظیم مکالمہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق...

04:16 | پیر نومبر 17، 2025

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی: ن لیگ...

03:50 | بدھ اکتوبر 29، 2025

آزاد کشمیر احتجاج: کیا حکومت اس بار مظاہرین...

13:58 | منگل اکتوبر 7، 2025

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے...

04:18 | ہفتہ اکتوبر 4، 2025

گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے...

04:07 | ہفتہ اکتوبر 4، 2025

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد...

03:26 | جمعرات اکتوبر 2، 2025

پاکستان فلسطین میں اپنی افواج بھیجنے کے لیے...

15:41 | منگل ستمبر 30، 2025

پاکستانی کشمیر میں اضطراب کیوں ہے؟ راجہ قیصر...

15:15 | منگل ستمبر 30، 2025

پاکستان: کم عمری میں شادیوں پر قابو نہ...

04:14 | منگل ستمبر 30، 2025

مسئلہ فلسطین،کیا عالمی ضمیر زندہ ہے؟

16:39 | جمعہ ستمبر 26، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مدینہ سے مکہ جانے والے بھارتی عمرہ زائرین کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 افراد جاں بحق

  • وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی ) کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھایا

  • سابق وزیراعظم حسینہ واجدکو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنا دی گئی

  • نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائے گا: محمود خان اچکزئی

  • پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا

  • پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا

  • آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آج ہو گا

  • غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش: لاکھوں بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر

  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک

  • برطانیہ کا تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ

  • جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز منظر عام پر

  • ڈی ڈبلیو رپورٹ/جنگ زدہ ممالک میں گھریلو تشدد میں 168 فیصد اضافہ

  • دہلی دھماکا : پولیس کے اسے ‘دہشت گردی’ قانون کی روشنی میں دیکھنے سے کیا ہوسکتا ہے ؟ افضل ساہی

  • مثانے کے کینسر کے نئے علاج میں اہم پیش رفت

  • بھارت: ماہانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا موموز اسٹال

  • موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانوں کی بقا میں کیسے اہم کردا ادا کر سکتا ہے؟

  • نواز شریف خاموش کیوں؟محمد ابشام

  • پنجاب: بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیوں؟سید عارف نوناری

  • غزہ کی تباہی، انصاف کا دہرا معیار

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ