قابض فوج نے پر تشدد کارروائی میں گھر کی املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے تباہ کردیا اوقاف کے ملازم کو جابرانہ حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔
گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی مسلح نفری کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے جنوب میں واقع سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے اسلامک اوقاف کے عہدیدار یوسف الرشق کے گھر پر گھاوا بول کر املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جبکہ یوسف کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بغیر کسی جرم کے حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج چند روز قبل اسلامک اوقاف کےنائب ڈائریکٹر اور اسرائیلی زندان میں 19 سا ل بغیر کسی جرم کے قید کاٹنے والےمالک ناجح بکیرات کےوالد الشيخ ناجح بكيرات کو بھی گرفتار کیا تھا۔
قابض ریاست میں صہیونی فوج کے مظالم اور گرفتاریاں

قابض فوج نے جینن اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں جھڑپوں کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتارکیا جبکہ2 نوجوانوں کو ٹانگ میں گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
فلسطینی مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی قابض فوج نے جینن کے جنوب میں قباطیہ قصبے سے 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا
قابض فوج نے27سالہ فلسطینی نوجوان يوسف جاسر نزال اور 28 سالہ محمد راغب كميل کو ان کےگھر سے تلاشی کےدوران حراست میں لیا تاہم ان میں سے ایک نوجوان کو مزاحمت کے نتیجے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب بیت المقدس، الخلیل اور قلقیلیہ سمیت دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
صیہونی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو اغواء کرلیا

قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی باشندوں کو گھروں سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض صیہونی فوج نے گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر رام اللہ کے قصبے "دیر نظام” میں چھاپہ مارکارروائی کی اور روایتی لوٹ مار کرتےہوئے فلسطینی باشندوں وک تشدد کا نشانہ بنا یا اور اس دوران کم سے کم چھ فلسطینی باشندوں کو اغو کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ۔
اغواء کنندگان میں 18 سالہ محمد یحیٰ، الخلیل کے علاقے بیت کاھل اور دیر صمت کے رہائشی دو نوجوان، نابلس کے رہائشی محمد طبنجہ اور نمر استیتیہ، طولکرام کے علاقے دیر غسان کے رہائشی 25 سالہ وائل ربائیہ شامل ہیں۔
منبع: روزنامہ قدس
