Top Posts
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم...
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے...
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

شہدا کی تدفین میں رکاوٹ لواحقین نہیں وزیراعظم ہیں، سراج الحق

by TAK 10:24 | جمعہ جنوری 8، 2021
10:24 | جمعہ جنوری 8، 2021 22 views
22

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مچھ میں قتل افراد کی تدفین میں رکاوٹ شہدا کے لواحقین نہیں بلکہ وزیراعظم ہیں۔

کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم آپ مل کر یہی رورہے ہیں کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور ایک اسلامی اور جمہوری ملک میں یہ درندگی، یہ بربریت اور یہ وحشت کیوں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائیوں کو گالیاں مار کر ذبح کیا گیا لیکن اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ یہاں کچھ لاشیں موجود ہیں جن میں روح نہیں ہے اور کچھ زندہ لاشیں اسلام آباد میں ہیں جو مظلوم کی آواز، ان کی آہ و بکا اور فریاد نہیں سن رہے ہیں جو اپنے آپ کو حکمران کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 10 لوگوں کو ذبح نہیں کیا گیا بلکہ 22کروڑ عوام کو ذبح کیا گیا، غریب اور بے کس و لاچار مزدوروں پر حملے کو ہم 22 کروڑ عوام پر حملہ تصور کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے وفاقی وزرا کہتے تھے کہ اگر کوئی آدمی قتل ہو جائے تو جب تک اس کا قاتل گرفتار نہ ہو تو ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت وقت اس کی قاتل ہے، آج صوبائی دارالحکومت میں یہ دس لاشیں موجود ہیں تو ان کا قاتل ہم اس وقت تک اس حکومت کو ہی تصور کرتے ہیں جب تک کہ ان کے قاتل کو گرفتار کر کے سزا نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ آپ کے غرور و تکبر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، آپ کو ان کے مطالبے کے بغیر پہلے دن ہی یہاں حاضر ہونا چاہیے تھا اور اس سانحے کے بعد کابینہ کا اجلاس اسلام آباد کے بجائے کوئٹہ میں کرنا چاہیے تھا تاکہ اس برادری کو سکون ملتا ہے کہ حکومت ہماری پشت پر موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جو رویہ اختیار کیا وہ دہشت گردوں کو حوصلہ اور شہ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت میں اسطرح کا واقعہ ہوا تھا اور وہ یہاں آنے کے بجائے کسی اور شہر چلے گئے تے تو آپ نے کہا تھا کہ نواز شریف ظالم ہے تو اب میں سوال کرتا ہوں کہ کیا عمران خان ظالم ہے یا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 6ہزار سے افراد لاپتہ ہیں جس میں سے دو ہزار اسی حکومت کے دور میں لاپتہ ہوئے ہیں، اس کا کون ذمے دار ہے؟، تبدیلی کے نام پر آنے والوں کل آپ یہی کہتے تھے کہ ہمیں حکومت ملی تو ہم لاپتہ لوگوں کو برآمد کریں گے، ان میں سے 222 لوگ برآمد کیے گئے لیکن زندہ نہیں بلکہ ان کی لاشیں برآمد ہوئیں، کون ذمے دار ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ لاشیں زمین پر ان کے لواحقین کی وجہ سے موجود نہیں ہیں بلکہ ان کی تدفین میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ وزیراعظم ہیں، یہ لاشیں قیامت میں وزیراعظم تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لاشیں قیامت میں وزیراعظم کے خلاف گواہ بنیں گی، یہ لاشیں قیامت تمہارے اپنا کیس اللہ اور نبی مہربان ﷺ کی عدالت میں پیش کریں گی تو تم کیا جواب دو گے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فوراً یہاں پہنچنا چاہیے تھا، آپ ضرور آئیں لیکن آپ اس وقت آئیں گے جب ان لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے دھرنے میں بیٹھے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرنے آیا ہوں آپ اتنے صبر اور حوصلے کے ساتھ بیٹھے ہیں، آپ کی قیادت نے آپ کو پرامن رہنے کی تلقین کی، میں آپ کی قیادت کو شاباش دیتا ہوں کہ انہوں نے آپ کو ہدایت کی ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، پتھر نہیں اٹھانا، ڈانڈا اور گولی نہیں چلانی، یہی ایک شہری کا کام ہے لیکن حکومت کا کام یہ ہے کہ ماں بن کر مضلوموں کو اپنی گود لے لے اور ان کا سہارا بن جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں کوئی محفوظ نہیں ہے، پشاور میں مدرسے پر حملہ ہوا، 11 طلبا شہید ہو گئے، پاکستان کے دارالحکومت میں اسامہ شہید کیا گیا، کراچی میں روز لوگ قتل ہوتے ہیں، ہر جگہ انسانوں کا خون بہہ رہا ہے تو اس کا کون ذمے دار ہے۔

لاشیں رکھ کر بلیک کیے جانے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ بیان وزیراعظم کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، یہ بلیک میل نہیں کررہے بلکہ معصومانہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اگر آپ واقعی وزیراعظم ہیں تو آپ آ جائیں، اگر آپ نہیں ہیں تو کوئی گلا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ وزیراعظم ہیں تو آپ کو آنا چاہیے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم اور اختیارات کسی اور نام اور فرد کے پاس ہیں، میں صرف ایک مہرہ ہوں تو پھر ان کی بات ٹھیک ہے۔

مچھ واقعہ

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے بندوق کے زور پر کمرے میں سونے والے 11 کان کنوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

اس واقعے سے متعلق سامنے آنے والی معلومات سے پتا لگا تھا کہ ان مسلح افراد نے اہل تشیع ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ان 11 کوئلہ کان کنوں کے آنکھوں پر پٹی باندھی، ان کے ہاتھوں کو باندھا جس کے بعد انہیں قتل کیا گیا۔

مذکورہ واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے اظہار مذمت کیا تھا جبکہ عمران خان نے ایف سی کو واقعے میں ملوث افراد کو انصاف میں کٹہرے میں لانے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اس واقعے کے فوری بعد سے ہرازہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامیسانحہ مچھسینیٹر سراج الحقہزارہ برادریہزارہ کان کن قتلوزیراعظم عمران خانوفاقی حکومت
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
مچھ واقعے کے خلاف احتجاج: کراچی میں مظاہرین اور شہریوں میں تصادم، 6 موٹرسائیکلیں نذرآتش
اگلی پوسٹ
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ: آڈٹ کرنے والے پینل کا 13 جنوری کو اجلاس متوقع

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے حکومت 27ویں...

15:20 | پیر نومبر 3، 2025

آر ایل این جی کے نئے کنکشن، کیا...

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

11:01 | اتوار اکتوبر 26، 2025

وفاقی حکومت مدارس و مساجد کے امور میں...

02:50 | بدھ اکتوبر 22، 2025

4500 روپےفی من ریٹ نہ دیا گیاتوکسان گندم...

02:22 | منگل اکتوبر 21، 2025

حکومت نے 2025-2026 کیلیے گندم کی قیمت ریٹ...

02:35 | پیر اکتوبر 20، 2025

اب زیادہ طاقتور انداز سے پھر غزہ جاؤں...

03:04 | بدھ اکتوبر 8، 2025

وفاقی حکومت کا ڈی جی آئی ایس آئی...

03:37 | منگل اکتوبر 7، 2025

اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے...

14:31 | جمعرات اکتوبر 2، 2025

علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کی پشت...

15:51 | اتوار ستمبر 28، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

  • روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر متعددمیزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک

  • شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ