Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان نے ذکی الرحمٰن لکھوی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

by TAK 07:21 | اتوار جنوری 10، 2021
07:21 | اتوار جنوری 10، 2021 21 views
21

دفتر خارجہ (ایف او) نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے رہنما ذکی الرحمٰن لکھوی کی سزا سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ‘بدنیتی’ پر مبنی بیان کو مسترد کردیا۔

ایف او کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ‘پاکستان، بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے نامزد مجرم سے متعلق ایم ای اے کے بدنیتی پر مبنی بیان کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے جس کی سزا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنائی’۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے پاس پاکستان کے آزاد عدالتی نظام پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے مفاد میں صرف وہی ’تعمیل‘ ضروری ہے جو قوانین کی پاسداری پر مشتمل ہو اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کی حامل ہو۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں نے بطور پراکسی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے کام کیا اور اسلام آباد کے بھارت مخالف ایجنڈے کو پورا کیا’۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے پہلے اس طرح کا اقدام دراصل ‘مخصوص تعمیل کے احساس’ کی وجہ سے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ‘تفتیش، استغاثہ اور اس کے بعد کی سزا کا عمل دراصل پاکستان کے قانونی نظام کی اثر انگیزی کی عکاسی ہے جو کسی بھی خارجی عوامل یا اثرات سے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کے مناسب قانونی عمل کو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ جوڑنے کے لیے بھارت کے دعوے محض بدحواسی ہے’۔

دفترخارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے معاملے کو سیاسی بنانے اور اس کے عمل کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف عمل کی غیر جانبداری، رازداری اور تکنیکی نوعیت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سابق ناکامیوں اور مقبوضہ کشمیر کے محکوم عوام اور دیگر اقلیتی برادری کے خلاف وحشیانہ جبر کو چھپانے کی ایک بیکار کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی پر مبنی منصوبہ بندی، انتشار کے فروغ، دہشت گردوں کی مالی اعانت کے ثبوت عالمی برادری کو فراہم کردیتے ہیں جو کہ ناقابل تردید ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو لگام ڈالنے کے لیے کام کرے جس کا مقصد آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کے انتہا پسندی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے بھارت کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

عدالتی فیصلہ حوصلہ افزا ہے، امریکا

دوسری جانب امریکا نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی سزا سے متعلق فیصلے کو ‘حوصلہ افزا’ قرار دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیورو برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘تاہم ، اس کے جرائم دہشت گردی کی مالی اعانت سے کہیں زیادہ ہیں، پاکستان کو ممبئی حملوں سمیت دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں ذکی الرحمٰن لکھوی کو جوابدہ ہونا چاہیے’۔

دہشت گردی کی مالی معاونت: ذکی الرحمٰن لکھوی کو سزا

8 جنوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔

عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت پر تین مختلف دفعات میں سزا سناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی تھی کہ اس مقدمے میں شریک ملزم ابو انس محسن کو گرفتار کریں کیونکہ ان کے خلاف بھی مناسب ثبوت موجود ہیں۔

2 جنوری کو جاری ایک بیان میں عہدیداروں نے بتایا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی کو پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی ایک کمیٹی کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی، لشکر طیبہ کی کارروائیوں کے سربراہ ہیں اور اس پر چیچنیا، بوسنیا، عراق اور افغانستان سمیت متعدد دوسرے خطوں اور ممالک میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

اقوام متحدہ سلامتی کونسلانسداد دہشت گردی عدالتبھارتی وزارت خارجہپاکستانترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظذکی الرحمٰن لکھویکالعدم تنظیم لشکر طیبہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ
اگلی پوسٹ
حکومت کووڈ 19 ویکسین کے جلد حصول کیلئے پُرامید

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی...

13:13 | پیر نومبر 3، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

13:22 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

ڈیجیٹل میڈیا پر تنقید کے محرکات/سلمان عابد

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک...

10:46 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

 پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ...

02:38 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

 پاکستان ماضی کی طرح چین اور امریکا کے...

02:36 | جمعرات اکتوبر 23، 2025

مسلم ممالک میں عوامی انقلاب اور ان کا...

11:56 | بدھ اکتوبر 22، 2025

بھارت غیر محفوظ جوہری ذخائر‘ میں اضافہ کر...

09:06 | بدھ اکتوبر 22، 2025

پاکستان کا سخت ریاست کے طور پر عروج...

16:03 | پیر اکتوبر 20، 2025

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں...

08:17 | اتوار اکتوبر 19، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ