Top Posts
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ...
پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے عہدے...
اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق...
پاکستان نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ...
امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسرائیل کا...
: پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز...
 فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے...
بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کو تیار...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں...
گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

by TAK 15:38 | پیر مارچ 1، 2021
15:38 | پیر مارچ 1، 2021 1.7K views
1.7K

اسلام ایک ایسا دین ہے جو ذہن، روح اور جسم کی صفائی اور پاکیزگی کو پسند کرتا ہے اور اس کا درس دیتا ہے۔ قرآن کریم کی آیات سے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث سے پاکیزگی کی  اہمیت عیاں ہے۔پاکیزہ جسم اور روح نہ صرف دل کو خالص رکھتی ہیں بلکہ یہ ہماری صحت کے بھی ضامن ہیں۔بحثیت مسلمان یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے جسم اور روح کو پاک رکھنے کی کوشش کریں تاکہ اللہ کے رستے پر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

ذیل میں دی گئی قرآن کریم اور حدیث میں صفائی اور خوبصورتی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

1۔ اللہ ان سے محبت رکھتا ہے جو خود کا صاف اور پاکیزہ رکھتے ہیں۔

بے شک اللہ توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور بہت پاک رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے

 [القرآن, 2:222]

اس آیت میں ہمیں یہ یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکیزہ اور صاف رہنا ایمان کا حصہ ہے۔ اور خود کو پاک صاف رکھ کر ہم اللہ سے اپنی محبت اور اس پر اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں۔

2۔ پاک اور صاف رہنا اللہ کے سامنے عجز کا اظہار ہے

اے ایمان والو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لو اور اپنے سروں پر مسح کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں تک دھو لو، اور اگر تم ناپاک ہو تو نہا لو، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا کوئی تم میں سے جائے ضرور (رفع حاجت) سے آیا ہو یا عورتوں کے پاس گئے ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو اور اسے اپنے مونہوں اور ہاتھوں پر مل لو، اللہ تم پر تنگی نہیں کرنا چاہتا لیکن تمہیں پاک کرنا چاہتا ہے اور تاکہ اپنا احسان تم پر پورا کرے تاکہ تم شکر کرو۔

 [القرآن 5:6]

اس آیت میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ہمیں پاک اور صاف رہنے کے لیے بعض اقدامات کرنا پڑتے ہیں تاہم یہ اقدامات نہ تو مشکل ہیں اور نہ ہمیں ان کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور اللہ کی جانب سے اس رہنمائی اور محبت کے لیے ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

3۔ صفائی ایمان کا حصہ ہے

”جیسا کہ ہم نے تم میں ایک رسول تم ہی میں سے بھیجا جو تم پر ہماری آیتیں پڑھتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب اور دانائی سکھاتا ہے اور تمہیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے۔

[القرآن:  2:151]

اس آیت میں اللہ پاک ہمیں بتاتے ہیں کہ اسلام لوگوں کی پاکیزگی کے لیے ہے اور اس پر عمل کر خے انسان ہر معاملے میں پاک و صاف رہ سکتا ہے۔ پس جسمانی و روحانی طورپر خود کو پاک رکھنے کے لیے یہ آیت ہمارے لیے ایک زبردست یاددہانی ہے۔

4۔ پانی سے صفائی کا عمل اللہ کا تحفہ ہے

جس وقت اس نے تم پر اپنی طرف سے تسکین کے لیے اونگھ ڈال دی اور تم پر آسمان سے پانی اتارا تاکہ اس سے تمہیں پاک کر دے اور شیطان کی نجاست تم سے دور کر دے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے قدم جما دے۔

 [القرآن, 8:11]

اس آیت ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ نے ہمیں بارش اور پانی سے نوازا تاکہ ہم خود کو صاف رکھ سکیں ۔ ہمیں ہر روز اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ پانی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت سے ہر ممکن فائدہ اٹھا کر پاکیزگی و صفائی کا عمل اچھی طرح سرانجام دینا چاہیے۔

5. صفائی اسلام کی بنیاد ہے

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا” خود کو اس قدر صاف ستھرا رکھو جس قدر تم رکھ سکتے ہو، یقینا اللہ نے اسلام کی بنیاد پاکیزگی پر رکھی ہے ۔ بلاشبہ کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا مگر وہ جو نے خود کو صاف اور پاکیزہ رکھا۔

( کنزالایمان)

اس حدیث میں اللہ کے پیارے حیبیب حضرت محمد مصفطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جنت اور پاکیزگی کے مابین تعلق کو واضح کیا ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ ہمیں مسلسل اپنی صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھنا چاہیے  کیونکہ یہ نہ صرف ہمارے ایمان کا حصہ ہے بلکہ آخرت کی تیاری بھی ہے۔

6. اللہ کے لیے اپنے جسم کو خوشبو میں بسانا

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ” وہ جو اللہ کے لیے خوشبو لگائے گا، روز قیامت سب سے بلند اٹھایا جائے گااور اس کے جسم سے کستوری کی خوشبو سے بڑھ کر خوشبو آرہی ہوگی اور وہ جس نے اللہ کے سوا کسی اور کے لیے خوشبو لگائی روز قیامت اس کے جسم سے گلی سڑی لاش سے بھی زیادہ بری بدبو آرہی ہوگی۔

( ال مہجات ال بیاضا)

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خوشبو بہت پسند تھی اور وہ صفائی اور پاکیزگی کی سب سے بڑی مثال تھے۔ اس حدیث میں اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ کہ دنیا کے لیے خوشبو لگانے کی بجائے اللہ کے لیے خوشبو لگاؤ اور خود کو صاف ستھرا رکھو۔

یکم مارچ، 2021

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

پاکیزہ روح اور جسمتیممحضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمصفائی نصف ایمان ہے۔صفائی و پاکیزگیمٹی
1 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی
اگلی پوسٹ
سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال کی سزا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

حسین علیہ السلام: ہدایت کا چراغ اور نجات...

12:12 | اتوار اگست 7، 2022

امام حسین (ع) – اسلام کے سب سے...

07:38 | جمعہ اگست 5، 2022

امام حسین علیہ السلام کی شہادت کیوں لازوال...

08:56 | منگل اگست 2، 2022

یوم عرفہ: شفقنا گوشہ اسلام

11:43 | ہفتہ جولائی 9، 2022

دعا پڑھنے کے بہترین اوقات،حالات اور مقامات کون...

12:47 | ہفتہ جولائی 2، 2022

غیر مسلموں کے لیے رواداری: حضرت آیت اللہ...

10:47 | پیر فروری 21، 2022

ماہ رجب میں کرنے والے ضروری اعمال: شفقنا...

11:12 | اتوار فروری 20، 2022

سیرت نبیﷺ اور اہلبیت (ع) کی پیروی سے...

15:52 | بدھ اکتوبر 6، 2021

یوم اربعین شہادت اعظمیٰ کے فکر و پیغام...

16:28 | بدھ ستمبر 29، 2021

صدقہ وخیرات: قرآن کریم اور حضور اکرم صلی...

06:47 | جمعرات اگست 5، 2021

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی

  • پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے

  • اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی

  • پاکستان نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا

  • امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسرائیل کا لبنان پر حملہ: 13 افراد جاں بحق

  • : پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

  •  فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں: محمد بن سلمان

  • بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کو تیار تھا: امریکی صدر کا دعویٰ

  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات: اقتصادی تعاون پر بات چیت

  • گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑگئے

  •   امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق: وائٹ ہاؤس اعلامیہ

  • کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی: رہنما سکھ فار جسٹس تحریک

  • پنجاب حکومت دیگر صوبوں میں بھی ٹی ایل پی کا پیچھا کرے گی

  • الفاشر کا قصائی: سوڈان کی اذیت کیسے اس کا تماشا بن گئی/احمد مغل

  • واٹس ایپ کا وہ خفیہ فیچر جس سے آپ کسی نمبر کو سیو کیے بغیر بھی مسیج بھیج سکتے ہیں

  • وزن گھٹانے والی ادویات کچھ لوگوں میں آنکھ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں

  • جرمنی نے اسرائیل پر اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  • ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

  • حسینہ شیخ کی سزائے موت سے نہ امن آئے گا اور نہ جمہوریت/سید مجاہدعلی

  • نیا سماجی معاہدہ ناگزیر ہو چکا ہے/ڈاکٹر راجہ قیصر احمد

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ