Top Posts
یو این او ڈی سی رپورٹ/ہر روز 137...
بھارت پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری...
سردیوں میں ہونٹ پھٹنے کی وجہ کیا ہے...
رواں سال کےدوران دہشت گردی کے ایک ہزار...
آسٹریلیا :سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی...
خان نے خود اور PTI کو بُرا پھنسا...
سیاسی کشمکش میں نئی شدت معاشی استحکام کے...
سیاسی عدم استحکام کے محرک: فیض حمید کی...
’سیاسی رہنماؤں کو ’سیکیورٹی رسک‘ قرار دینا قومی...
سیاسی حالات اور انتباہ کا موسم/سید مجاہد علی
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

سابق انگلش کپتان مائیکل وان سے الجھنا سلمان بٹ کو مہنگا پڑا

by TAK 16:12 | منگل مئی 18، 2021
16:12 | منگل مئی 18، 2021 17 views
17

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سابق انگلش کپتان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

گزشتہ دنوں مائیکل وان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کے حوالے سے جاری موازنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ولیمسن کو کوہلی کے ہم پلہ قرار دیا جس پر سلمان بٹ نے سابق انگلش کپتان کو ون ڈے کرکٹ میں سنچریاں نہ کرنے کا طعنہ دیا۔

یہ طنز وان کو پسند نہ آیا اور انہوں نے سلمان بٹ کو آئینہ دکھاتے ہوئے 2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی یاد دہانی کرائی جس پر پاکستانی کرکٹر کو جیل بھی ہوئی تھی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور ان دنوں مختلف فورمز پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور بھارتی ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کے اعدادوشمار اور قابلیت کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔

اس تنازع کا آغاز بھی اس وقت ہوا جب مائیکل وان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کین ولیمسن کو ویرات کوہلی جتنا ہی بہترین بلے باز قرار دیا۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کین ولیمسن انڈین ہوتے تو شاید وہ دنیا کے عظیم کھلاڑی قرار دیے جاتے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ آپ کو یہ کہنے کی اجازت نہیں ہے کہ کوہلی عظیم نہیں ہیں کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کین ولیمسن کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عظیم کھلاڑیوں کے ہم پلہ ہیں اور ویرات کوہلی سے ان کا ہر لحاظ سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آپ اس لیے انہیں عظیم نہیں سمجھتے کیونکہ ان کے انسٹاگرام پر 100 ملین فلاوورز نہیں ہیں یا وہ 30-40 ملین ڈالر یا جو بھی کوہلی سالانہ اشتہارات سے کماتے ہیں، وہ یہ سب نہیں کماتے۔

گوکہ اس بیان کا پاکستان یا کسی قسم کے تنازع سے کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن اس کے باوجود سلمان بٹ نے مائیکل وان کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا جو الٹا پاکستانی کرکٹر کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔

2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ نے مائیکل وان کے تبصرے کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائیکل وان نے ون ڈے کرکت میں کوئی سنچری اسکور نہیں کی اور بھارتی ٹیم کے کپتان کی 100 سنچریاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جس کی آبادی بہت زیادہ ہے اور اسی لیے ان کے شائق بھی زیادہ ہیں، ان کی کارکردگی بھی ولیمسن سے بہتر ہے، ویرات کوہلی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 سنچریاں ہیں اور موجودہ عہد کے کسی بھی دوسرے بلے باز کی اتنی سنچریاں نہیں۔

اس کے بعد سلمان بٹ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کہ دونوں کھلاڑیوں کا موازنہ کون کررہا ہے، مائیکل وان۔ وہ انگلینڈ کے بہترین کپتان تھے لیکن بلے سے ان کی کارکردگی اوسط درجے کی تھی، وہ اچھے ٹیسٹ بلے باز ضرور تھے لیکن ون ڈے کرکٹ میں ایک بھی سنچری اسکور نہ کر سکے، جب آپ بحیثیت اوپنر سنچری ہی اسکور نہ کر سکیں تو پھر کہنے کو کچھ نہیں رہ جاتا، وہ بس ایسی باتیں کرنا چاہتے ہیں جسے لوگ بے وجہ بحث کریں، گوکہ لوگوں کے پاس اس موضوع پر گفتگو کے لیے بہت فارغ وقت ہے لیکن جو کچھ مائیکل وان نے کہا کہ وہ بے معنی ہے۔

2005 کی ایشز جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان کو یہ طنز اور تبصرے کا یہ انداز بالکل پسند نہ آیا اور انہوں نے سلمان بٹ کو 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا حوالہ دے کر آئینہ دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ خبر کی ہیڈ لائن جو بھی ہو لیکن سلمان بٹ نے میر متعلق جو کچھ کہا وہ میں نے دیکھا، انہیں اپنی رائے کے اظہار کا پورا حق ہے لیکن کاش کہ ان کے خیالات 2010 میں بھی اتنے ہی واضح ہوتے جب آپہ میچ فکسنگ کررہے تھے۔

مائیکل وان نے کہا کہ سلمان بٹ آپ نے جو کہا وہ بالکل درست ہے لیکن آپ سے نشاندہی کرنا بھول گئے کہ میں نے کسی اور کی طرح کبھی بھی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا۔

یاد رہے کہ مائیکل وان ون ڈے میں تو کوئی سنچیر نہ بنا سکے البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ سلمان بٹ نے پابندی سے قبل 7سالہ کیریئر میں ٹیسٹ میں تین اور ون ڈے میں 7 سنچریاں اسکور کیں۔

منبع: ڈان نیوز

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈلسلمان بٹکرکٹمائیکل وان
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر وزیراعظم پاکستانیوں کے مشکور
اگلی پوسٹ
رنگ روڈ منصوبہ: کرپشن کی ایک اور کتھا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

عمران خان توہین عدالت کیس: ’توہین عدالت کی...

12:06 | جمعہ دسمبر 2، 2022

حکومتِ پنجاب کا 25 منزلہ کمپلیکس کا عظیم...

07:40 | پیر ستمبر 5، 2022

پی ایس ایل 2022: سرفراز احمد کا سلمان...

10:23 | جمعرات فروری 3، 2022

ہو سکتا ہے کہ اگلا پی ایس ایل...

10:09 | منگل اگست 31، 2021

آئی سی سی کی شیڈول اولمپک گیمز 2028...

14:11 | بدھ اگست 11، 2021

شکیب الحسن کا ڈومیسٹک ٹی20 لیگ میں امپائر...

11:57 | ہفتہ جون 12، 2021

لارڈز ٹیسٹ: ٹم ساؤدھی کی بہترین باؤلنگ، بارش...

13:45 | اتوار جون 6، 2021

محمد عباس کی انگلش کاؤنٹی میں شاندار ہیٹ...

11:31 | اتوار اپریل 18، 2021

آئی سی سی پول: اسٹائلش بابراعظم کی کوہلی...

12:22 | جمعہ فروری 5، 2021

آئی سی سی کی ‘دہائی کی ٹیموں’ کا...

10:19 | پیر دسمبر 28، 2020

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • یو این او ڈی سی رپورٹ/ہر روز 137 خواتین کا اپنے ہی عزیز و اقارب کے ہاتھوں قتل

  • بھارت پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا منصوبہ کیسے کام کرتاہے؟ سلیم شفیع

  • سردیوں میں ہونٹ پھٹنے کی وجہ کیا ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

  • رواں سال کےدوران دہشت گردی کے ایک ہزار 588 واقعات :سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہید ہوئے: پولیس رپورٹ

  • آسٹریلیا :سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • خان نے خود اور PTI کو بُرا پھنسا دیا: انصار عباسی

  • سیاسی کشمکش میں نئی شدت معاشی استحکام کے لیے نیا چیلنج/خرم حسین

  • سیاسی عدم استحکام کے محرک: فیض حمید کی اگلی منزل کیا ہوگی؟باقرسجاد سید

  • ’سیاسی رہنماؤں کو ’سیکیورٹی رسک‘ قرار دینا قومی سلامتی کو کمزور کرتا ہے‘/زاہد حسین

  • سیاسی حالات اور انتباہ کا موسم/سید مجاہد علی

  • امیرجماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

  • جنرل فیض حمید کے بعد ججز، بیوروکریٹس، سیاست دانوں اور میڈیا کے بعض افراد سے پوچھ گچھ کا امکان ہے: ذرائع

  • عالمی خدشات کے باوجود پنجاب میں ’سپر فلو‘ کنٹرول میں ہے: محکمہ صحت

  • شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

  • کیا سپر فلو پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے؟

  • پاکستان کےاسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  • متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم فروشی کی سزاؤں میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

  • امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

  • سوڈان: یو این امن مشن پر ڈرون حملے میں 6 اہلکار جاں بحق

  • روس کی جانب سے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ : ملک کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ