کراچی میں اربعین امام حسینؑ کے موقع پر تاریخی اجتماع نے عزاداری سیدالشہداؑ کے دشمنوں کو ممتاز مذہبی اسکالر سید محسن حیدر نے واضح پیغام دیا ہے کہ یہ قوم کسی گیدڑ بھبکی کو خاطر میں لانے والی نہیں، اربعین امام حسینؑ کے موقع پر نہ صرف اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ دیکھا گیا بلکہ اتحاد بین المذاہب کی بھی بھرپور تصویر پیش کی گئی اور یہ ثابت ہوگیا کہ حسینؑ سب کا ہے، نام حسینؑ کی کشش نے عزاداروں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا، صرف نوجوان ہی جلوس میں شریک نہیں ہوئے بلکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بوڑھوں اور معذوروں کی بھی بہت بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی اور پیدل مارچ کیا، اربعین امام حسینؑ کا پیغام آفاقی ہے، جس نے نہ صرف دنیا کو بیدار کیا بلکہ یزیدیت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔
ممتاز مذہبی اسکالر، محقق اور ذاکر اہل بیت سید محسن حیدر، مرحوم مولانا سید حیدر حسین کے صاحبزادے ہیں، انہوں بے نجف اشرف سے مذہبی تعلیم حاصل کی اور اپنے صاحبزادے کو بھی اس سے آراستہ کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے علامہ کمال حیدر رضوی اور شاعر اہل بیتؑ اختر ہاشمی کی کتب پر نظرثانی بھی کی ہے۔ اسلام ٹاٸمز نے سید محسن حیدر سے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس کے اثرات سے متعلق بات چیت کی ہے، جو قارٸین کیلئے پیش ہے۔