Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے اضافے کا امکان

by TAK 14:24 | جمعہ اکتوبر 15، 2021
14:24 | جمعہ اکتوبر 15، 2021 11 views
11

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین آج (جمعہ کو) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جیارجیوا سے ملاقات کریں گے۔

ایسے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 16 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کو قیمتوں کے حوالے سے اس کی تجاویز خفیہ رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کیوں کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو اس کے حساب سے آگے بڑھنا پڑ سکتا ہے تاکہ پٹرولیم لیوی کو کم کرنے کی وجہ سے ہوئے آمدنی کے نقصان کو بتدریج پورا کیا جا سکے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ٹیکس کی موجودہ شرح، درآمدی قیمت اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیاد پر اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے اضافے کا امکان ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ایکسچینج ریٹ کا نقصان اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے معمولی اثرات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھٹے جائزے کی کامیابی سے تکمیل اور تقریباً 1 ایک ارب ڈالر کے حصول کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکس کی شرحوں میں تھوڑا سا اضافہ کرکے صارفین کے لیے قیمتوں میں زیادہ اضافہ کرسکتی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کو پروگرام کی بحالی کی توقع ہے کیوں کہ بڑے مسائل حل ہوچکے ہیں اور کچھ معمولی رکاوٹیں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دور ہوجائیں گی۔

حکام نے بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کے ذریعے ماہانہ اوسطا 50 ارب روپے کے حساب سے 610 ارب روپے کی آمدنی اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن ابتدائی ساڑھے تین ماہ میں اس کی مجموعی وصولی 40 ارب روپے تک نہیں پہنچ سکی۔

اس میں کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف حکومت سے مطالبہ کر رہا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کرے تاکہ پرائمری بیلنس کو وعدے کی حدود کے اندر رکھا جائے۔

قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا اعلان وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 127 روپے 30 پیسے ہے جو زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشا اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا متوسط اور کم آمدن والے طبقے پر براہِ راست اثر پڑتا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 122.04 روپے ہے کو بھاری ٹرانسپورٹ، ٹرینوں اور زرعی مشینوں مثلاً ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 99.51 روپے ہے اس کے بعد مٹی کا تیل 99.31 روپے فی لیٹر ہے۔

منبع: ڈان نیوز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)آئی ایم ایفپٹرولیم مصنوعاتشوکت ترینوفاقی حکومتوفاقی وزیر خزانہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے پاکستان کا فضائی دفاع ناقابل تسخیر ہوگا، آرمی چیف
اگلی پوسٹ
پاکستان: کمیونٹی ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث 98 لاکھ 51 ہزار 404 ویڈیوز ہٹائی گئیں، ٹک ٹاک

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ کیوں تخلیق...

12:58 | منگل نومبر 11، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عدالتی کارکردگی...

09:13 | ہفتہ نومبر 8، 2025

فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے حکومت 27ویں...

15:20 | پیر نومبر 3، 2025

ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10...

02:59 | ہفتہ نومبر 1، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

13:22 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

آر ایل این جی کے نئے کنکشن، کیا...

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے:...

02:28 | منگل اکتوبر 28، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

11:01 | اتوار اکتوبر 26، 2025

آئی ایم ایف مذاکرات کے معیشت پر اثرات/محمد...

14:53 | جمعہ اکتوبر 24، 2025

وفاقی حکومت مدارس و مساجد کے امور میں...

02:50 | بدھ اکتوبر 22، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ