Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے پاگئے ہیں، شوکت ترین

by TAK 18:28 | پیر نومبر 1، 2021
18:28 | پیر نومبر 1، 2021 29 views
29

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے ہیں اور معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔

پاکستان سنگل ونڈو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمارے پاس حکومت میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ہم نے یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹ گیا جب دونوں فریقین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو خود مختاری دینے کے معاملے پر اپنے اپنے موقف میں کچھ لچک دکھانے کا فیصلہ کیا۔

آئی ایم ایف اسلام آباد کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنے سے خوش نہیں تھا جس کی وجہ سے واشنگٹن میں قائم قرض دینے والی ایجنسی آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے قرض کی سہولت کی بحالی کو روک دیا تھا۔

مارچ 2021 میں پاکستان نے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے حوالے سے فنڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کی آئی ایم ایف بورڈ نے بھی منظوری دی تھی۔

شوکت ترین کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم نے فنڈ حکام کے ساتھ بات چیت کے کئی دور کیے ہیں تاکہ انہیں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا میں حکمران پاکستان تحریک انصاف کی عددی طاقت سے آگاہ کیا جا سکے جہاں اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے کے لیے آئین میں ترمیم ہونی ہے۔

9 مارچ کو وفاقی کابینہ نے ایک بل کی منظوری دی جس کا مقصد مرکزی بینک کو قیمتوں پر قابو پانے اور مہنگائی سے لڑنے کے لیے خود مختاری فراہم کرنا تھا۔

اس فیصلے کے فوراً بعد دو اہم اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کو روک دیں گے۔

نیشنل بینک پر سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے، دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے‘۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں‘۔

مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں‘۔

’پاکستان سنگل ونڈو اصلاحات کی جانب اہم قدم ہے‘

قبل ازیں مشیر خزانہ شوکت ترین کا پاکستان سنگل ونڈو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنگل ونڈو کا افتتاح اصلاحات کی جانب اہم قدم ہے، اس سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت تبدیلی، اصلاحات اور احتساب کا نعرہ لے کر آئی ہے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کسٹمز کو سنگل ونڈو کی لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ’گزشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی، اب معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں، پاکستان سنگل ونڈو سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور علاقائی تجارت اور جیو اکانومک روابط میں بہتری آئے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ

مئی 2019 میں پاکستان نے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر مہینوں تک بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

39 ماہ کا بیل آؤٹ پروگرام پاکستان کی معاشی پالیسی اور ترقی کے آئی ایم ایف کے باقاعدہ جائزوں سے مشروط ہے۔

اس انتظام میں ملکی اور بیرونی عدم توازن کو کم کرنے، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، شفافیت کو بڑھانے اور سماجی اخراجات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں ایک حالیہ نیوز بریفنگ میں شوکت ترین نے تسلیم کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں اور ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز دی تھی لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساختی تبدیلیوں کے بغیر ٹیرف میں اضافہ ’صرف مہنگائی کو بڑھاتا ہے اور ہماری صنعت کو غیر مسابقتی بناتا ہے‘۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کو بھی آئی ایم ایف کا نقطہ نظر دیکھنا ہوگا اور اس نے اس معاملے پر آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ’کچھ تکنیکی بات چیت‘ کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطالبات اصل معاہدے پر مبنی ہیں جس پر پاکستان نے 2019 میں دستخط کیے تھے تاکہ اگلے تین سالوں کے لیے ملک کے میکرو اکانومک اور اسٹچرکچرل اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے تعاون حاصل کیا جا سکے۔

منبع: ڈان نیوز

آئی ایم ایفاسٹیٹ بینک آف پاکستانپاکستان پیپلز پارٹیپاکستان مسلم لیگ نحکومت پاکستانسائبر حملہشوکت ترینکورونا وائرسنیشنل بینک آف پاکستانوفاقی کابینہ اجلاسوفاقی وزیر خزانہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
اگر ملک کے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو قانون میں کیوں نہیں کی جاسکتی، وزیر خارجہ
اگلی پوسٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: انگلینڈ کی سری لنکا کو 27 رنز سے شکست

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...

13:15 | جمعرات نومبر 6، 2025

تعلیم ریاست کی ذمے داری/ڈاکٹر توصیف احمد خان

13:06 | بدھ نومبر 5، 2025

جہادِ افغانستان کے اثرات/وارث رضا

13:19 | پیر نومبر 3، 2025

پی پی پی اور ن لیگ کی سیاسی...

07:52 | پیر نومبر 3، 2025

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک...

13:24 | ہفتہ نومبر 1، 2025

سفارت کاری میں دھمکیوں کی زبان/سید مجاہد علی

14:02 | جمعرات اکتوبر 30، 2025

ن لیگ، پی پی نے چوہدری انوارالحق کیخلاف...

03:58 | جمعرات اکتوبر 30، 2025

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی: ن لیگ...

03:50 | بدھ اکتوبر 29، 2025

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کا وزیراعظم...

03:58 | منگل اکتوبر 28، 2025

ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے:...

02:28 | منگل اکتوبر 28، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ