Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

حمزہ شہباز کی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے دوران پرویز الہٰی سے ملاقات اور تبادلہ خیال

by TAK 14:46 | منگل نومبر 16، 2021
14:46 | منگل نومبر 16، 2021 21 views
21

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے علیل رہنما چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے دوران اسپیکر پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لاہور میں ڈاکٹرز ہسپتال اینڈ میڈیکل سینٹر میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، اس دوران ان کی ملاقات چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین سے ہوئی اور تبادلہ خیال گیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ‘چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاست دان اور بہت اچھے انسان ہیں’۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ق) اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلافات کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

دو روز قبل پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں تاریخی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا تھا کہ عام آدمی مشکلات کا شکار ہے اور وہ اپنے حلقوں میں ووٹرز کا سامنا نہیں کرسکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اگر حکومت غیرضروری مسائل میں الجھی رہی تو موجودہ حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

گزشتہ ہفتے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا جو 11 نومبر کو شیڈول تھا جبکہ اراکین کی مطلوبہ تعداد کی حاضری یقینی بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حکومتی اتحادیوں کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اگلے انتخابات میں آئی ووٹنگ متعارف کرانے کے حوالے سے انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کا اجلاس طلب کیا تھا تاکہ قانون سازی کے لیے ان کا تعاون حاصل کیا جاسکے۔

اجلاس کے بعد بھی اتحادی ای او ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق بل کی حمایت کے حوالے سے غیریقینی کیفیت کا شکار ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری اطلاعات کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ تاحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا مسلم لیگ (ق) اس بل کی حمایت کرے گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے اراکین کا اتوار اور پیر کو مسلسل دو روز اجلاس ہوا تھا جہاں اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ پارٹی کے لیے یہ بات نقصان دہ ہوگی اگر وہ حکومتی اتحاد کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پارٹی کو حکومتی کی ناقص معاشی پالیسیوں، پیٹرول کی قیمت میں غیرمتوقع اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی، گیس اور بجلی کی قلت، بڑھتی ہوئی کرپشن اور ملک میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تحفظات ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بل میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اتحادیوں کے تحفظات ختم کردیےگئے ہیں اور حکومت نے متفقہ طور پر بدھ کو مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰالیکٹرانک ووٹنگ مشینایم کیو ایمپاکستان مسلم لیگ (ق)پاکستان مسلم لیگ نچوہدری شجاعت حسینحمزہ شہبازوزیراعظم عمران خانوفاقی حکومتوفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
جب ملک میں انتخابات نہیں بلکہ آنی والی نسلوں کا سوچا جائے تو قوم ترقی کرتی ہے، وزیراعظم
اگلی پوسٹ
چین تائیوان پر اشتعال انگیزی کا جواب دے گا، چینی صدر شی جن پنگ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے حکومت 27ویں...

15:20 | پیر نومبر 3، 2025

آر ایل این جی کے نئے کنکشن، کیا...

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

11:01 | اتوار اکتوبر 26، 2025

وفاقی حکومت مدارس و مساجد کے امور میں...

02:50 | بدھ اکتوبر 22، 2025

4500 روپےفی من ریٹ نہ دیا گیاتوکسان گندم...

02:22 | منگل اکتوبر 21، 2025

حکومت نے 2025-2026 کیلیے گندم کی قیمت ریٹ...

02:35 | پیر اکتوبر 20، 2025

وفاقی حکومت کا ڈی جی آئی ایس آئی...

03:37 | منگل اکتوبر 7، 2025

علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کی پشت...

15:51 | اتوار ستمبر 28، 2025

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی...

06:42 | پیر ستمبر 22، 2025

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی...

06:50 | منگل ستمبر 9، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ