Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح

by TAK 16:18 | جمعرات نومبر 25، 2021
16:18 | جمعرات نومبر 25، 2021 15 views
15

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح کیا اور اپنی معاشی ٹیم کو تاکید کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ان کے لیے مزید مراعات دیں گے۔

اسلام آباد میں سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان کی برآمدات ہانگ کانگ کے برابر تھیں، آج پاکستان کی برآمدات کہاں ہیں اور ہانگ کانگ کی برآمدات غالباً 300 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس ہماری برآمدات بلند ترین سطح پر ہوں گی لیکن اس کے باوجود آج سے 50، 60 سال پہلے جو دیگر معیشتیں ہمارے ساتھ چل رہی تھیں وہ کہاں پہنچی ہیں اور پاکستان کہاں ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو برآمدات پر توجہ نہ دینے کا نقصان یہ ہوا کہ جیسے ہماری معیشت بڑھنے لگتی ہے تو درآمدات بڑھتی اور ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھنے لگتا ہے، یہی وجہ ہے پاکستان 20 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہمیں اس لیے ضرورت پڑتی ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈالرز کی کمی ہوتی، روپے پر دباؤ آجاتا ہے اور قومی خزانے میں کمی ہوتی ہے اور ہم اسی سائیکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے نکلنے کے لیے راستہ ایک ہی ہے کہ برآمدات بڑھائی جائیں، جس کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے لیکن ہماری برآمدات اس وقت بڑھیں گے جب ہماری صنعت ترقی کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے صنعتوں پر زور لگایا ہے اور کورونا کے باوجود لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری برآمدات نہیں بڑھتیں اور بدقستمی درآمدات بہت زیادہ ہیں تو اس خلا کو صرف ایک ہی طریقے سے حل کرسکتے ہیں وہ ہمارے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف غیرملکی سرمایہ کاری بھی ہے لیکن اب ہماری حکومت کو مشکل میں مدد دی وہ ترسیلات زر ہیں، سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

سوہنی دھرتی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے نیا پروگرام سوہنی دھرتی کے تحت فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے سمندر پار پاکستانی بینکنگ چینل سے پیسے بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ہمیں یہ بہت پہلے کردینا چاہیے تھا، افسوس ہے کہ ہم تین سال بعد یہ کر رہے ہیں، ہمیں حکومت میں آتے ساتھ ہی پہلے یہ پروگرام شروع کرلینا چاہیے تھا۔

ان کا کہناتھا کہ سمندر پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر بھی خرید سکتے ہیں اور پراپرٹی بنا سکتےہیں، بیرون ملک موجود پاکستانی زیادہ تر رئیل اسٹیٹ یا پلاٹس پر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر کما کر پاکستان میں اپنا گھر بنائیں، اسی وجہ سے پراپرٹی میں سب سےزیادہ آمدنی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ روشن ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست پلاٹس خرید سکتے ہیں اور اس طرح وہ جعلی اسکیموں پر خرچ کرکے دھوکا کھانے سےبچ جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کو مزید اسکیمیں لائیں گے اور وہ رئیل اسٹیٹ پر خرچ کرتے ہیں تو ہم انہیں ٹیکس میں بھی چھوٹ دیں گے۔

وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مبارک باد دیتے ہوئے تاکید کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کو کاروبار میں شمولیت کے لیےآسانیاں پیدا کریں اور ان کے لیے مزید فائدہ مند پروگرام بنائیں۔

منبع: ڈان نیوز

آئی ایم ایفاسٹیٹ بینک آف پاکستاناوورسیز پاکستانیپاکستان برآمداتپی ٹی آئی حکومتسوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرامشوکت ترینکورونا وائرسگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرہانگ کانگوزیراعظم عمران خانوفاقی وزیر خزانہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
بھارت نے ابھی نندن کو ایک طویل عرصے بعد ایوارڈ سے کیوں نوازا؟ شفقنا خصوصی
اگلی پوسٹ
لیبیا: الیکشن کمیشن نے سیف الاسلام کو صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...

12:12 | اتوار نومبر 9، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عدالتی کارکردگی...

09:13 | ہفتہ نومبر 8، 2025

ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10...

02:59 | ہفتہ نومبر 1، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

13:22 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

ملکی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے:...

02:28 | منگل اکتوبر 28، 2025

اٹھارویں دستوری ترمیم اور نظام محصولات میں اصلاحات/ڈاکٹر...

11:01 | اتوار اکتوبر 26، 2025

ملکی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ/عثمان دموہی

15:27 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025

آئی ایم ایف مذاکرات کے معیشت پر اثرات/محمد...

14:53 | جمعہ اکتوبر 24، 2025

آن لائن فراڈ کے نئے حربے، آپ کیسے...

13:48 | جمعہ اکتوبر 24، 2025

1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف...

12:03 | اتوار اکتوبر 19، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ