آئی اے ای اے نے ایران کی جوہری سائٹ کی نگرانی کیلئے نئے کمیرے نصب کردیے by TAK 06:27 | جمعہ اپریل 15، 2022 06:27 | جمعہ اپریل 15، 2022 14 views 14 ویانا، آسٹریا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کی جوہری سائٹ ’نتنز‘ کی نگرانی کیلئے نئے کمیرے نصب کردیے۔ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے اطلاع دی کہ اس نے تہران کی جانب سے درخواست کیے جانے کے بعد ایران کے زیر زمیننتنز سائٹ پر ایک نئی سینٹری فیوج ورکشاپ کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے ہیں۔ ورکشاپ میں کام کا آغاز اس وقت ہوا جب شہر کرج میں ایران کی سینٹری فیوج سہولت کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا، اس کےعلاوہ جوہری معاہدے کے دوران خود نتنز کو دو بار نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا الزام تہران نے اسرائیل پر لگایا ہے۔ ویانا میں قائم آئی اے ای اے نے کہا کہ اس نے ورکشاپ میں کیمرے نصب کیے اور وہاں موجود مشینوں سے سیل بھی ہٹا دی ہیں۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مشینوں کو سینٹری فیوج روٹر ٹیوب اور بیلوز (ہوا خارج کرنے والے آلے) بنانے کے لیے استعمال کیاجائے گا جو یورینیم گیس کو افزودہ کرنے کے حوالے سے اہم آلات ہیں۔ منبع: ایکسپریس نیوز آئی اے ای اےاقوام متحدہایران جوہری پروگرامایران جوہری معاہدہویانا 0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail گزشتہ پوسٹ شمالی وزیرستان میں دو دہشت گرد حملوں میں 8 فوجی جوان شہید اگلی پوسٹ سری لنکا کا قرضوں کے سبب بیرونِ ملک اپنے مقیم شہریوں سے رقم بھیجنے کا مطالبہ یہ بھی پڑھنا مت بھولیں اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری... 08:37 | اتوار نومبر 9، 2025 پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں اور حراست... 13:29 | ہفتہ نومبر 8، 2025 غزہ کے لیے امریکی امن قرارداد، بین الاقوامی... 10:52 | جمعہ نومبر 7، 2025 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے... 09:21 | جمعہ نومبر 7، 2025 یو این رپورٹ/ غزہ: جنگ میں 87 فیصد... 15:25 | بدھ نومبر 5، 2025 خصوصی افراد کا مقدمہ بنام حکومتِ پاکستان/ڈاکٹرراجہ قیصر... 12:47 | بدھ نومبر 5، 2025 دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5... 04:16 | بدھ نومبر 5، 2025 جنگ بندی سے بقا تک: غزہ کیلئے ماحولیاتی... 15:02 | اتوار نومبر 2، 2025 اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک... 07:36 | ہفتہ نومبر 1، 2025 ’غزہ نسل کشی‘ میں اسرائیل سمیت 63 ممالک... 07:29 | جمعرات اکتوبر 30، 2025 تبصرہ کریں Cancel Reply میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے. Δ