Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

عمران خان میرے آئیڈیل ہیں، ان کی ذات پر کبھی تنقید نہیں کی، شاہد آفریدی

by TAK 12:38 | ہفتہ مئی 7، 2022
12:38 | ہفتہ مئی 7، 2022 15 views
15

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ پر مبارکباد اور عمران خان پر تنقید کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عمران بھائی ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں اور میں نے ان کی ذات پر کبھی تنقید نہیں کی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر خصوصی ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پر منفی تنقید کی جا رہی ہے لیکن میں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی بلکہ عمران خان کو لیڈر تصور کیا ہے۔

27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز رکھنے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان جیسے ملک میں پیدا کیا، پہلے کرکٹ کے ذریعے اور اب فاؤنڈیشن کے ذریعے میں قوم کی خدمت کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران بھائی میرے لیے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے ہیں اور انہی سے متاثر ہو کر میں نے کرکٹ شروع کی، اگر وہ نہیں ہوتے تو میرا نہیں خیال کہ کرکٹ میں اللہ نے مجھے جو مقام دیا وہ میں حاصل کر پاتا۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کے انداز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیڈر کا ایک وژن ہوتا ہے اور ٹیم اس کے نظریے کو لاگو کرتی ہے اور ہم وہ ورلڈ کپ جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاستدان کی حیثیت سے عمران خان کے اچھے کاموں کی ہمیشہ تعریف کی اور آگے بھی کرتا رہوں گا، شوکت خانم بہت اچھا اقدام تھا اور جب وہ حکومت میں آئے تو صحت کارڈ ایک بہترین اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہو، اس کو پانچ سال ضرور ملنے چاہئیں اور اسی کی پرفارمنس کو عوام میں لے جا کر ووٹ لینے چاہئیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عمران خان کو لیڈر کے طور پر دیکھا ہے لیکن ان کی سوچ سے اختلاف کا حق مجھے حاصل ہے البتہ یہ بات ضرور بتانا چاہوں گا کہ ایک دوسرے کے اختلاف کو نفرت میں بدلنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف کو برداشت کرنا ایک مہذب معاشرے کی نشانی ہے، میں نے تمام باتیں سیاسی نظریے رکھ کر نہیں بلکہ ایک عام پاکستانی ہونے کی حیثیت سے آپ لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہم سب کو یہ حق حاصل ہے۔

42سالہ سابق کرکٹر نے تسلیم کیا کہ انہیں اندازہ تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینے پر کافی تنقید کی جائے گی لیکن ساتھ ساتھ وضاحت بھی کی کہ اس کے پیچھے کو سیاسی مفاد شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا جو بھی سربراہ ہو، وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے اور وہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کی نمائندگی کرتا ہے تو اگر ہم دنیا میں اپنے ملک کی عزت کرانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے تمام حکمرانوں کی عزت کرنی چاہیے تاکہ دنیا ان کی عزت کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر اگلی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے، اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

تحریک انصاف اور عمران خان کے حامیوں کو شاہد آفریدی کی یہ ٹوئٹس شدید ناگوار گزری تھیں اور انہوں نے بوم بوم آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

سابق کرکٹرسابق وزیراعظمشاہد آفریدیعمران خانوزیراعظم شہباز شریفیوٹیوب چینل
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
اس وطن نے ہمیں تشخص، مذہبی آزادی، گفتگو اور سوچ کا حق دیا ہے، نعمان احسن
اگلی پوسٹ
کیوبا: ہوانا کے ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 22 افرادہلاک

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

استثنیٰ کی کہانی/مزمل سہروردی

11:06 | جمعرات نومبر 13، 2025

بیانیے کی جنگ! عاصمہ شیرازی

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

صحافیوں کے خلاف جرائم: سب سے پہلے حکومت...

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

سمجھوتا نہ کرنے کا مؤقف: عمران خان اسٹیبلشمنٹ...

08:04 | پیر نومبر 3، 2025

’نئے کپتان کے پرانے کھلاڑی‘، کیا ارکانِ کابینہ...

08:00 | اتوار نومبر 2، 2025

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا عمران...

13:41 | ہفتہ نومبر 1، 2025

یہ تماشا اب بند ہونا چاہیے! سید مجاہد...

13:21 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل کرنے تک جیل...

05:40 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 25 اکتوبر کو...

15:59 | اتوار اکتوبر 19، 2025

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت...

13:33 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ