Top Posts
افغانستان کا دعویٰ ’غلط‘، چمن پر فائرنگ کا...
یوٹیوب نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کا...
وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا...
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں...
جنوبی افریقا نے 3 ون ڈے میچز پر...
فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی سے 140...
پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز...
قازقستان بھی معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بن گیا...
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاک-امریکا کے بلاول بھٹو کے دورے سے قبل سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل

by TAK 09:18 | جمعرات مئی 12، 2022
09:18 | جمعرات مئی 12، 2022 11 views
11

امریکی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات سے چند روز قبل دونوں ممالک نے واشنگٹن میں سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل ندیم انجم نے رواں ہفتے واشنگٹن میں 3 روز گزارے جہاں انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جے برنس سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے تاحال ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ ملاقات میں بات چیت کا مزکر دو طرفہ سیکیورٹی خدشات اور افغانستان کے حالات رہے ہوں گے کیونکہ امریکا کا یہ ماننا ہے کہ افغانستان کو مستحکم کرنے میں پاکستان مدد کر سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی امور پر آخری ملاقات جولائی 2021 میں ہوئی تھی، جب اس وقت کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے جیک سلیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی، پاکستانی وفد میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل تھے۔

بعد ازاں جیک سلیوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ان کی بات چیت کا مرکز ’علاقائی روابط، سلامتی اور افغانستان میں تشدد میں کمی کی فوری ضرورت‘ سے متعلق تھا۔

آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ کا دورہ، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیرمعمولی بگاڑ کے بعد ہوا ہے جس کی وجہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ دعویٰ ہے کہ واشنگٹن نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان کی حکومت گرانے کی سازش کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے دعوے کو ’قیاس آرائیاں اور جھوٹ‘ قرار دیا تھا، انہوں نے پاکستان کی ساتھ تعلق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ’جھوٹ‘ کو حائل نہیں ہونے دے گا-

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دعوے سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پروپیگنڈا، غلط معلومات اور جھوٹ کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

27 مارچ کو اپنی حکومت ختم ہونے سے قبل سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عوامی جلسہ میں ایک خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس خط میں یہ ثبوت ہے کہ ان کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے بیرونی سازش رچی گئی ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

منبع: ڈان نیوز

بلاول بھٹو زرداریپاک امریکا تعلقاتترجمان امریکی محکمہ خارجہجیک سلیوانڈی جی آئی ایس آئیڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدلیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجمنیڈ پرائسوزیر خارجہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں چینی صدر کا دماغی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اگلی پوسٹ
سری لنکن صدر نے معاشی بحران پر استعفیٰ دینے سے انکار کردیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز...

04:09 | جمعہ نومبر 7، 2025

27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...

13:15 | جمعرات نومبر 6، 2025

27 آئینی ترمیم پر مباحثہ کے اصل اہداف:...

12:47 | بدھ نومبر 5، 2025

مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 اور این...

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک...

13:24 | ہفتہ نومبر 1، 2025

حکومتی دعوے اور زمینی حقائق/ایم جے گویرا

15:17 | منگل ستمبر 30، 2025

پاکستانی وزیر خارجہ کی افغان وزیر داخلہ سے...

03:50 | جمعہ جولائی 18، 2025

غیر ریاستی عناصر کے خلاف مشترکہ چیلنج

12:21 | جمعہ جولائی 11، 2025

پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے...

12:16 | جمعہ جولائی 11، 2025

قاسم اور سلیمان: عمران خان کے بیٹوں کا...

12:10 | جمعرات جولائی 10، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • افغانستان کا دعویٰ ’غلط‘، چمن پر فائرنگ کا ذمہ دارانہ جواب دیا: پاکستان

  • یوٹیوب نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کا احاطہ کرتی سیکڑوں ویڈیوز خاموشی سے حذف کردیں

  • وفاقی کابینہ سے ستائیس ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونےکا امکان ہے

  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے: سپیکر ایران پارلیمنٹ

  • جنوبی افریقا نے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

  • فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی سے 140 افراد جاں بحق

  • پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے

  • قازقستان بھی معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بن گیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ