Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا

by TAK 11:01 | ہفتہ مئی 14، 2022
11:01 | ہفتہ مئی 14، 2022 21 views
21

پاکستانی نژاد برطانیہ کے سابق عالمی چمپیئن باکسر عامر خان نے طویل کامیابیوں پر مشتمل شان دار کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا کہ ‘اپنے گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے، میں 27 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ایک شان دار کیریئر پر خوشی محسوس کر رہا ہوں’۔

سابق عالمی چمپیئن باکسر نے کہا کہ ‘میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ غیرمعمولی ٹیم جس کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، اور میرا خاندان، دوستوں اور مداحوں کی محبت اور حمایت جو انہوں نے میرے ساتھ کی’۔

سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپیئن اور 2004 میں ایتھنز اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے عامر خان نے 2005 میں پروفیشنل باکسنگ کا آغاز کیا تھا۔

عامر خان کا آخری مقابلہ رواں برس فروری میں کیل بروک کے ساتھ ہوا، جس میں انہیں ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عامر خان نے کیریئر میں 34 فتوحات حاصل کیں جبکہ 6 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

کیل بروک کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کے ساتھ بڑی شکست کے بعد عامر خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔

عامر خان سے جب ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ یقیناً سوچنے کی بات ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے، میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی باکسنگ میں اس طرح کی مار پڑتی ہے، میں جانتا ہوں کہ میں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کچھ بڑے شاٹس آزمائے لیکن بعض اوقات اس طرح کے شاٹس مستقبل کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

عامر خان نے کہا تھا کہ میں نے اپنی توقع سے زیادہ کھیلا، شاید میں بہت جلد کھیل کی بلندی پر پہنچ گیا، میں نے اولمپکس میں حصہ لیا اس وقت میری عمر 17 سال تھی، میں نے 22 سال کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل جیتا، میں اب 35 سال کا ہوں، میں بہت طویل عرصے سے رنگ میں ہوں، اب میں اس کھیل کے لحاظ سے بوڑھا ہو رہا ہوں، اب میں اپنے بچوں اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

عامر خان کی فتوحات

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ عامر خان اولمپکس 2004 میں 17 سال کی عمر میں رنگ پر اترے اور ان گیمز میں وہ برطانوی ٹیم میں واحد باکسر تھے۔

اولمپک گیمز میں شان دار کارکردگی کے بعد عامر خان باکسنگ کی دنیا میں مشہور ہوئے اور دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے پروفیشنل مقابلوں میں مسلسل 18 فتوحات حاصل کیں اور اپنے اکثر حریفوں کو اپنے مخصوص داؤ سے ناک آؤٹ کردیا۔

عامر خان کو 2008 میں بیرڈیس پریسکوٹ سے غیرمتوقع طور پر ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ امریکا چلے گئے اور مشہور ٹرینر فریڈی روچ کے ساتھ ٹریننگ کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے 2008 میں کیریئر کی پہلی شکست کے 10 ماہ بعد مانچسٹر ارینا میں ڈبلیو بی اے لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل کے مقابلے میں اینڈیاس کوٹیلنک کو شکست دی۔

انہوں نے 2011 میں زیب جودا سے کامیابی کے ساتھ آئی بی ایف بیلٹ جیت لی اور یونیفائیڈ چمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

عامر خان نے اپنے کیریئر میں مارکوس میڈانا، ڈیوون الیگزینڈر اور لوئس کولیزو جیسے سخت حریفوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، جس کے بعد انہیں برطانیہ کے عظیم باکسرز میں شمار کیا جانے لگا۔

انہیں کیریئر میں ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں ڈینی گارشیا اور ساول کینیلو الواریز سے ناک آؤٹ اور لیمونٹ پیٹرسن اور موجودہ اسٹار ٹیرینس کراؤفرڈ سے بھی شکست ہوئی۔

عامر خان کو ان شکستوں کے باوجود دلیر باکسرز میں شمار کیا جاتا ہے جو حریف کے چینلج سے کبھی نہیں گھبرایا۔

منبع: ڈان نیوز

باکسر عامر خانباکسنگبی بی سی رپورٹپاکستانی نژاد باکسر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ایلون مسک نے ٹوئٹر کو کو فوری طور پر خریدنے کا فیصلہ موخر کردیا
اگلی پوسٹ
خضدار کے علاقے وڈھ میں دو ٹرکوں اور آئل ٹینکر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جنگ بندی کا منصوبہ: انتہا پسند یہودی وزراء...

06:53 | اتوار جون 2، 2024

امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں...

09:16 | بدھ اپریل 24، 2024

بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کو 27 برس...

08:50 | منگل جولائی 12، 2022

بھارتی وزیراعظم پنجاب میں مظاہرین کی وجہ سے...

16:19 | بدھ جنوری 5، 2022

محمد وسیم عرف فالکن فلائٹ ویٹ ڈویژن میں...

14:54 | منگل دسمبر 21، 2021

یورپی یونین کا تمام موبائل فونز کمپنیز کے...

15:15 | جمعہ ستمبر 24، 2021

اسرائیل کے ساتھ تنازع کا واحد حل خودمختار...

14:33 | بدھ ستمبر 22، 2021

امریکا بھرپور طریقے سے اپنے اور اپنے اتحادیوں...

18:39 | منگل ستمبر 21، 2021

امریکی ایئرلائن نے باکسر عامر خان کو فیس...

17:32 | اتوار ستمبر 19، 2021

وزیراعظم کا برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی...

10:08 | بدھ ستمبر 15، 2021

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ