Top Posts
دہشت گردی کی نئی لہر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی...
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان...
فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی...
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ...
سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی...
بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل...
غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

اسرائیلی پولیس نے مارچ سے قبل مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینوں کو محصور کردیا

by TAK 08:09 | پیر مئی 30، 2022
08:09 | پیر مئی 30، 2022 23 views
23

سیکڑوں یہودیوں نے متنازع یہودی قوم پرست مارچ سے قبل قدیم شہر کے قلب سے گزر کر مقدس احاطے کا دورہ کیا، جہاں اسرائیل کی پولیس کو مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد الاقصیٰ میں موجود فلسطینی شہریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل قدیم شہر پر 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران قبضے پر سالانہ جلوس و جشن منایا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکا نے پتھر کی تنگ گلیوں میں نعرے لگائے۔

فلسطینی جتھے نے خبراد کیا تھا کہ مسلمانوں کے شہر سے پرچم لہرانے کی پریڈ ان کے اسرائیل کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازع کی یاد تازہ کر سکتی ہے، شہر میں کئی ہفتوں سے تناؤ کی فضا قائم ہے۔

جلوس شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینوں کو محصور کردیا تھا کیونکہ یہودی زائرین احاطے میں روزانہ آتے ہیں، جس کی مسلمان اور یہودی سب عزت کرتے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے نماز پڑھنے کے القبلی ہال کی چھت پر اتوار کی صبح قبضہ کر کے عبادت کرنے والوں کو گھیر لیا تاکہ آبادکاروں کو بغیر کسی مزاحمت کے راستہ مہیا کیا جاسکے۔

الجزیرہ کے صحافی نجوان سمری نے کہا کہ اسرائیلوں نے فلسطینی صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو مسجد الاقصیٰ جانے سے روک دیا اور گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔

راہداری میں موجود فلسطینی مظاہرین پر ربر کی گولیاں بھی ماری گئیں تاکہ ان کو منتشر کیا جائے، 10 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ آبادکاروں نے ایمبولینس پر بھی قدم شہر میں اس وقت حملہ کیا جب وہ الود کے ہمسایے میں زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلسطینیوں نے پولیس کی طرف آتش بازی کی اور پتھر پھینکے جس کے جواب میں ان پر دستی بم پھینکے گئے۔

یہودی زائرین میں ایک درجن کے قریب نوجوان مذہبی لباس میں ملبوس تھے، وہ مسکرائے اور گانا گایا اور مظاہرین کی طرف رخ کرکے تالیاں بجائیں، دیگر یہودی اسرائیلی جھنڈا تھامے نظر آئے۔

غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے اسلامی گروپ حماس نے پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئن لائن موجود فوٹیجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہودیوں نے طویل المدت پابندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے سائٹ پر عبادت کی۔

حماس کے سینئر حکام باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت پر تمام غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے سبب نتائج کی تمام تر ذمہ داری عائد ہوگی۔

حالیہ سالوں میں حماس نے خود کو مقبوضہ بیت المقدس کے مسلمانوں کے حمایتی کے طور پر پیش کیا ہے۔

گزشہ سال فلسطینیوں کو ان کے شہر سے بے دخل کرنے کے چند ہفتوں بعد حماس نے اسرائیلیوں کے قوم پرست مارچ پر راکٹ داغے، جس کے بعد 11 روزہ جنگ شروع ہوئی، جس سے غزہ میں کم از کم 250 فلسطینی اور 13 اسرائیلی مارے گئے۔

کوئی تبدیلی نہیں

اتحادی جماعتوں کی جانب سے مارچ پر دوبارہ سوچنے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ان کی تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔

ان کے دفتر نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ جھنڈے کی پریڈ مقرر کیے گیے راستے کے مطابق ہی منعقد ہوگی، جبکہ صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

اسرائیل کے لوگ پورے پروشلم کو ابدی اور ناقابل تقسیم دارالحکومت سمجھتے ہیں جبکہ فلسطینی مشرقی حصے کو اپنے دارالحکومت کے مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔

فلسطینیوں کے لیے اتوار کا مارچ شہر کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے، جس کی توہین اور خلاف ورزی کی جارہی ہے جو یہودیوں کی ترقی اور آباد کاری کی وجہ سے تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔

فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں (اپریل) رمضان کے مہینے میں متعدد بار جھڑپیں ہوئی تھیں، مسلمانوں نے یہودی زائرین کی مسجد کے اطراف بڑھتی ہوئی تعداد پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

دو ہفتے قبل الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں، وہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران ماری گئی تھیں۔

مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کی تیسری مقدس ترین مسجد ہے، جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کے سبب احترام کرتے ہیں۔

اتوار کے جلوس کا اختتام مغربی دیوار پر ہونا ہے، جہاں پر یہودیوں کی عبادت گاہ ہے جو مسجد اقصیٰ کے نیچے قائم ہے۔

منبع: ڈان نیوز

اسرائیلی پولیساسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹالجزیرہرائٹرزغزہ کی پٹیفلسطینی مظاہرینفلیگ مارچمسجد الاقصٰیمقبوضہ بیت المقدسہلال احمر فلسطین
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کیا عمران خان سیاسی غلطیاں کرتے جا رہے ہیں؟
اگلی پوسٹ
حکومت پاکستان کا منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی...

09:31 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہونے...

04:10 | جمعہ اکتوبر 24، 2025

دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو خطے...

13:48 | پیر اکتوبر 20، 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن...

09:19 | اتوار اکتوبر 5، 2025

فریڈم فلوٹیلا کا ایک اور قافلہ غزہ کی...

04:20 | ہفتہ اکتوبر 4، 2025

گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان میں گریٹا...

07:44 | جمعرات اکتوبر 2، 2025

صدرٹرمپ کے امن منصوبے کا مطالعہ کریں گے:...

02:12 | منگل ستمبر 30، 2025

کولمبین صدر کا اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام...

06:15 | اتوار ستمبر 28، 2025

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے...

16:04 | جمعہ ستمبر 26، 2025

بی بی سی رپورٹ/ افغانستان میں آزادی اظہارِ...

14:53 | اتوار ستمبر 21، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • دہشت گردی کی نئی لہر

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لندن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کیوں کی؟

  • کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

  • فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی

  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

  • سعودی عرب نے حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے فائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا

  • بہار انتخابات: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی

  • غزہ انٹر کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

  • سپریم کورٹ کے ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  • جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

  • سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

  • کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر

  • پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

  • وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے

  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

  • سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفا دے دیا

  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ