Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وزیر خزانہ کی بجٹ شعبدہ گری

by TAK 13:21 | ہفتہ جون 11، 2022
13:21 | ہفتہ جون 11، 2022 13 views
13
زیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے، حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں 15 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے۔ 500ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیا ۔ 1100ارب روپے بجلی کی مد میں سبسڈی دی، یعنی 16 روپے فی یونٹ بجلی پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتنا معاشی مشکل وقت نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہاہوں۔
وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ گیس  اور پاور سیکٹر کی سبسڈی  ختم  کی  ہے۔ وفاقی بجٹ میں 459 ارب روپے خسارے کا سامناہے۔ بجلی کی قیمتوں کو متعین کرنے کا نظام خراب ہے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوش میں نقائص ہیں، اگر انہیں درست نہ کیا تو ملک کو لے ڈوبے گا۔  ملکی معیشت اتنا بڑا بوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس میں 1400 ارب روپے کا سرکلر ڈیبٹ کردیا۔ 20 ڈالر کی ایل این جی منگوا کر 2 ڈالر میں فروخت کرکے نقصان کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کسی کی فیکٹری کو بند نہیں کریں گے۔ اگر پچھلی حکومت نے کسی کے ساتھ سستی گیس فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے تو ہم انہیں گیس دیں گے۔ ایس ایس جی میں یو ایف جی 20 فیصد ہے، اسکا ہمیں یہ بھی نہیں معلوم نہیں کہ یہ گیس چوری ہورہی ہے یا ہوا میں اڑ رہی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک کو انتظامی لحاظ سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔ ہم 90 میں بنگلا دیش سے آگے تھے، کیا وجہ ہے کہ ہم اس نہج پر آگئے ہیں۔ اگر سری لنکا جیسی حالت ہوئی تو لوگ معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام  کا  ساتھ چاہتا ہوں، پٹرول مہنگا کر کے گھر پیسے نہیں لے جارہے۔ گیس  اور پاور سیکٹر کی سبسڈی  ختم  کی  ہے، اخراجات صرف 3 فیصد بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک کے ساتھ ٹوپی گھمائی ہے۔ عمران خان کے دور میں  تاریخی معاشی خسارہ ہوا۔ آئی ایم ایف خوش نہیں ہے، لیکن ہم ان سے بات کریں گے۔ اس وقت حکومت کے پاس مشکل فیصلوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ اسی لیے حکومت نے مشکل فیصلے لیے اور مزید بھی ضروری ہوئے تو مشکل فیصلے لیں گے۔ بجٹ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
 مفتاح اسماعیل کی اس بات کو اگر ان کی اپنی نیت کی حد تک درست بھی مان لیا جائے تو حکومت میں شامل سب اتحادی سیاسی پارٹیوں کے ارادوں کے بارے میں یہ کہنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ حکومت میں تین ایسی چھوٹی پارٹیاں بھی شامل ہیں جو تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کا بھی حصہ تھیں۔ یہ سچائی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ یہ پارٹیاں کس کے اشارے پر سیاسی وفاداری کا تعین کرتی ہیں۔ جو کام ماضی میں کسی شرمندگی و پریشانی کے بغیر ہوتا رہا ہے ، ان عناصر کو مستقبل میں اسی کام کو سرانجام دینے میں کوئی قباحت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی شرمندگی کا احساس ہوگا۔ وسیع تر قومی مفاد ایک ایسی اصطلاح ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی مفاد پرست گروہ کی مدد کے لئے کارآمد ہوتی ہے۔
ایسی سیاسی صورت حال میں جس حکومت کو یہ بھی علم ہو کہ اسے ایک سال بعد بہر حال انتخابات کا سامنا کرنا ہے اور اس میں شامل بڑی پارٹیاں یہ بھی جانتی ہوں کہ انہیں انتخابات میں عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کی بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی، ان کی بے یقینی اور کمزوری کو سمجھنا دشوار نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ شہباز حکومت کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ مزید ایک سال تک حکومت پر اپنی گرفت قائم بھی رکھ سکتی ہے کہ نہیں۔ معمولی سا دباؤ اور کسی غیر ارادی لغزش کے نتیجہ میں حکومت کسی بھی وقت قومی اسمبلی میں اکثریت سے محروم ہوسکتی ہے ۔ ایوان صدر کا مکین تو اس وقت پوری طرح تحریک انصاف کے مفادات کا رکھوالا ہے۔ شہباز شریف جوں ہی اکثریت کی حمایت سے محروم ہوئے، صدر مملکت اپنے تمام تر ’آئینی اختیارات‘ استعمال کرتے ہوئے ان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم متعدد زیر تفتیش مقدمات میں ملزم قرار دیے جاچکے ہیں۔ کوئی عدالت کسی بھی وقت وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کرکے کوئی غیر معمولی صورت پیدا کرسکتی ہے۔
اس پس منظر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک طرف ایسا بجٹ تیار کرنا تھا جس میں ایسے اقدامات شامل ہوں جو آئی ایم ایف کو مطمئن کرسکیں تو دوسری طرف عسکری قیادت کو خوش کرنے کا اہتمام کرنا بھی اہم تھا تاکہ کمزور حکومت کو کسی ناگہانی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے سامنے حکومت کو یہ ثابت کرنا ہے کہ اس کے اقدامات سے ملکی معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہوسکتی ہے تاکہ اسے یقین ہوجائے کہ کم از کم اس کے فراہم کردہ وسائل کی مدت معاہدہ کے دوران پاکستان ڈیفالٹر نہیں ہوگا تاکہ دیا گیا قرضہ وصول ہوجائے ۔ بجٹ میں 7004 ارب روپے محاصل وصول کرنے کا عندیہ اور ترقیاتی مصارف کو 800 ارب روپے تک محدود کرنے کا فیصلہ اسی مقصد سے کیا گیا ہے۔ فوج کو خوش کرنے کے لئے دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہؤاہے۔ اس وقت ملک کے دفاعی اخراجات کل قومی مصارف کا ساڑھے سترہ فیصد ہیں۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 44000 ارب روپے کا مقروض ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق اس میں سے بیس ہزار ارب روپے کے قرضے تحریک انصاف کی ساڑھے تین سالہ حکومت کے دوران لئے گئے تھے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ ملک کو ہر سال قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3950 ارب روپے صرف کرنا ہوں گے۔ ملکی درآمدات مسلسل 75 ارب ڈالر سالانہ ہیں اور برآمدات کا ہدف 31 ارب ڈالر ہے۔ بیرون ملک ترسیلات سے 32 ارب ڈالر ملنے کے باوجود سالانہ تجارتی خسارہ پندہ ارب ڈالر کے لگ بھگ رہتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ جوں ہی برآمدات میں اضافہ کے لئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کےاقدامات کئے جاتے ہیں تو درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے لگتا ہے۔ یہ کمی صرف قومی آمدنی میں اضافہ کے ذریعے ہی پوری ہوسکتی ہے تاہم ہر حکومت کی طرح موجودہ حکومت کو بھی اس خطرناک چیلنج کا سامنا ہے کہ صاحب حیثیت لوگوں کو کیوں کر اپنے حصے کا ٹیکس دینے پر آمادہ کیا جائے۔
بجٹ میں مہنگائی کا تخمینہ ساڑھے گیارہ فیصد لگایا گیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ سے اس بوجھ کو بانٹنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن نجی شعبوں میں کام کرنے والے لوگوں کی اکثریت بدستور افراط زر کی وجہ سے سکڑتی ہوئی پرائیویٹ معیشت کے چیلنج کا سامنا کرے گی۔ سیاسی مشکلات اور مالی اندیشوں میں گھری حکومت نے ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس پر اپوزیشن پر جوش تنقید کرسکتی ہے اور حکومت حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے اپنی کامیاب حکمت عملی کا نمونہ بتا سکتی ہے۔
ہفتہ، 11 جون 2022
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com
پاکستان پاور سیکٹرپاکستان پیٹرولیم کی قیمتیںپاکستان سرکلر ڈیبٹپاکستانی معاشی مشکلاتعمران خانوزیر خزانہ مفتاح اسماعیلوفاقی بجٹ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر ایشیا بھر کے مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہرے
اگلی پوسٹ
بولیویا: بغاوت میں ملوث صدر اور آرمی چیف کو 10 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بیانیے کی جنگ! عاصمہ شیرازی

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

سمجھوتا نہ کرنے کا مؤقف: عمران خان اسٹیبلشمنٹ...

08:04 | پیر نومبر 3، 2025

’نئے کپتان کے پرانے کھلاڑی‘، کیا ارکانِ کابینہ...

08:00 | اتوار نومبر 2، 2025

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا عمران...

13:41 | ہفتہ نومبر 1، 2025

یہ تماشا اب بند ہونا چاہیے! سید مجاہد...

13:21 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل کرنے تک جیل...

05:40 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 25 اکتوبر کو...

15:59 | اتوار اکتوبر 19، 2025

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت...

13:33 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

سہیل آفریدی، مراد سعید کا انتخاب ہیں: عمران...

09:35 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیش...

13:33 | جمعرات اکتوبر 16، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ