Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان کو مسلسل کیوں گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے؟

by TAK 11:29 | اتوار جون 19، 2022
11:29 | اتوار جون 19، 2022 13 views
13

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اس کے باوجود ابھی تک پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا ۔کہاگیا کہ پاکستان نے شرائط پوری کر کے جو ثبوت فراہم کیے ہیں ہم ان پر اعتبار نہیں کرتے ۔اس لئے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ واقعی تمام شرائط پوری ہو چکی ہیں تو اس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایف اے ٹی ایف والے پاکستان کے دورے کےلئے کن لوگوں کو بھیجتے ہیں اگر وہ لوگ پاکستان مخالف لابی سے تعلق رکھتے ہوں گے تو انہوں نے سورج کو بھی سیاہ گولا قرار دے دینا ہے۔ خطرے کی گھنٹی، یہ بات بھی بجاتی ہے کہ فیٹف نے ٹی راجہ کمار کو ادارے کے اگلے صدر کے طور پر دو سال کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی راجہ کمار کے پاس سنگاپور کی شہریت ہے مگر پیدا بھارت میں ہوئے تھے اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمودقریشی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انڈیا فیٹف کے فورم کو ’سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ بہر حال پھر بھی امید کی ہلکی سے کرن جاگی ہے۔

مگر اس کا دکھ بھی ہے کہ انہوں نے پاکستان پر اعتبار نہیں کیا حالانکہ وہ کہہ سکتے تھے کہ ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال رہے ہیں لیکن اگر ہماری ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ شرائط پر مکمل عمل در آمد نہیں ہوا تو ہم دوبارہ پاکستان کو گرےلسٹ میں ڈال دیں گے۔اب ان کی ٹیم نے اکتوبر میں پاکستان آنا ہے۔ یعنی تقریباً چار پانچ ماہ کے بعد اور اس کے بعد اس ٹیم نے اپنی رپورٹ جمع کرانی ہے۔ جس پر فیصلہ اگلی میٹنگ میں ہوگا۔

کہا جاتا ہے کہ جب پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا تب بھی معاملات طے ہونے میں کم از کم سات آٹھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور ہر اجلاس میں کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر معاملے کو آگے شفٹ کردیا جاتا ہے ۔ کیوں ؟ اصل معاملہ کیا ہے؟ پاکستان کو دنیا نے مسلسل کیوں گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے؟

قصہ دراصل یہ ہے کہ فیٹف کے ممبران صرف دو سو چھ ممالک ہی نہیں۔اس کے اجلاسوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، اقوامِ متحدہ اور اگمونٹ گروپ آف فنانشل یونٹس کے نمائندے بھی شریک ہوتے ہیں ۔اگرچہ ان کی شرکت مبصر کے طور پر ہوتی ہے مگر فیصلوں پر سب سے زیادہ اثر انداز یہی لوگ ہوتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق نیکٹا کے سابق سربراہ احسان غنی نےکہا ہے۔’’ہم جب فیٹف کی شرائط کے حوالے سے میٹنگز کرتے تھے تو تاثر ہوتا تھا بس کوئی جھوٹ بول دو اور جان چھڑاؤ۔ ایک بڑی اہم میٹنگ میں ایک سابق وزیراعظم نے کہا کہ بس یار کوئی جھوٹ بول کر جان چھڑا دو لیکن میں نے اور فارن سیکرٹری نے ان کو واضح طور پر کہا کہ اب جھوٹ بولنے کا وقت گزر گیا ہے‘‘۔

مجھے خدشہ ہے کہ جب فیٹف کی ٹیم پاکستان کا وزٹ کرے گی تو ہم اسے مطمئن نہیں کرسکیں گے۔ ایک چھوٹی سی مثال پیش کرتا ہوں کہ فیٹف کی لسٹ میں دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے والوں میں جن سرکاری اداروں کا نام شامل ہے ان میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب سر فہرست ہے۔

اگرچہ مذہبی امور کا اپنا صرف ایک مدرسہ ہے مگر اوقاف کےپاس تقریباً سات سو سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہیں اس کے علاوہ پانچ سو کے قریب اوقاف کی اپنی مساجد ہیں جن میں پچاس فیصد سے زائد مساجد دیو بندی مسلک کی ہیں اور باقی پچاس فیصد بریلوی مسلک سے تعلق رکھتی ہیں دوسری طر ف فیٹف مساجد اور مدارس کا باریک فرق سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔

محکمہ اوقاف میں ڈی جی مذہبی امورکے نیچےباقاعدہ سرکاری دو صوبائی خطیب ہیں انیس گریڈ کے ایک دیوبندی اور ایک بریلوی۔ جن کے تلے سینکڑوں ملازمین ہیں۔

یہ تمام ملازمین دونوں مسالک کے مطابق ہیں مگر سرکاری طور پر یہ فرقہ وارانہ تقسیم حیرت انگیز ہے۔ نیشنل سیکورٹی پالیسی کے سیکشن فور میں باقاعدہ درج ہے کہ کوئی فرقہ وارانہ تقسیم حکومتی سطح پرقابل قبول نہیں ہوسکتی۔

گزشتہ ہفتے اسی سلسلے میں میری ملاقات سابق سیکرٹری اوقاف سے ہوئی انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کےلئے اس تقسیم کو بھی ختم کررہے ہیں مگر جیسے ہی انہوں نے یہ کام شروع کیا ان کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

یہ وہ جگہ ہے جہاں پاکستا ن فیٹف کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو فوری طور پر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے وگرنہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔

بے شک وائٹ لسٹ پر واپسی کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے مگر اس راستے میں جو کھائیاں ہیں انہیں وقت سے پہلے بھر لینا بہت ہی ضروری ہے۔ اور آخر میں ایک درخواست ۔چند دن پہلے عطاالحق قاسمی نے اپنے کالم میں لکھا ’’ہمارا احسان شاہد وہ ہیرو ہے جو انسانی خدمت کے حوالے سے انمول ہے۔

پرائیڈ آف پرفارمنس بھی ان کی خدمات کے حوالے سے ہیچ ہے۔‘‘بے شک قاسمی صاحب نے بہت درست کہا ہےاحسان شاہد میرے قریبی دوست ہیں ۔ سوچ رہا ہوں کہ انہیں پرائیڈ آف پر فارمنس دینے سے ایک حقدار کو حق مل جائے گا۔

میرا خیال ہے اس نیک کام کےلئے عطاالحق قاسمی کی خدمت میں ہی گزارش کی جائے کیونکہ اس موسم میں انہی کی آوازسنی جانے والی آواز ہے ۔ شعیب بن عزیز سے بھی درخواست کررہا ہوں اس دعا کے ساتھ (تری آواز مکے اور مدینے)۔

منبع: جیو نیوز

آئی ایم ایفپاکستان گرے لسٹحمزہ شہبازسابق وزیراعظمعمران خانوائٹ لسٹوزیراعظم شہباز شریفوزیراعلیٰ پنجاب
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کیلئے اہم کیوں ہے؟
اگلی پوسٹ
جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور زمین پر گرگئے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بیانیے کی جنگ! عاصمہ شیرازی

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

صحافیوں کے خلاف جرائم: سب سے پہلے حکومت...

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

سمجھوتا نہ کرنے کا مؤقف: عمران خان اسٹیبلشمنٹ...

08:04 | پیر نومبر 3، 2025

’نئے کپتان کے پرانے کھلاڑی‘، کیا ارکانِ کابینہ...

08:00 | اتوار نومبر 2، 2025

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا عمران...

13:41 | ہفتہ نومبر 1، 2025

یہ تماشا اب بند ہونا چاہیے! سید مجاہد...

13:21 | جمعہ اکتوبر 31، 2025

محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل کرنے تک جیل...

05:40 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 25 اکتوبر کو...

15:59 | اتوار اکتوبر 19، 2025

کیا سہیل آفریدی واقعی ’ورکرز کے وزیراعلیٰ‘ ثابت...

13:33 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

سہیل آفریدی، مراد سعید کا انتخاب ہیں: عمران...

09:35 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ