Top Posts
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم...
آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے...
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف

by TAK 10:01 | پیر جون 27، 2022
10:01 | پیر جون 27، 2022 30 views
30

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے 14سے 17جون تک جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اجلاس کا فیصلہ پاکستان کی معاشی بقاء کیلئے نہایت اہم تھا جس کیلئے حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سےمل کر 4 سال کا مشکل سفر طے کیا اور FATF کے تحت ٹیرر فنانسنگ کے 27اور منی لانڈرنگ کے 7نکات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام 34نکات کو دو مرحلوں میں مکمل کیا۔ حالیہ اجلاس میں پاکستان کی اکتوبر 2021ء سے مارچ 2022ء تک FATF قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بھارت کی پوری کوشش تھی کہ ناکامی کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے راہ ہموار کی جائے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

‏FATF کے 39ممبرز ہیں جن میں 2ریجنل GCC اور EU آرگنائزیشنز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ 206 مبصرین کا ایک طاقتور بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں IMF، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایشیاء پیسفک گروپ اور عالمی فنانشل انٹیلی جنس ادارے شامل ہیں۔ ادارے کا کام دنیا میں منی لانڈرنگ اور دہشت گرد ی کے لئےفنانسنگ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ اس ادارے نے 29جون 2018ء کو اپنے پیرس کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا جس سے نکلنے کیلئے FATF نے 34نکاتی ایکشن پلان دیا تھا جس کو پاکستان نے کامیابی سے مکمل اور نافذ کیا جس کا اعتراف FATF کے صدر نے حالیہ اجلاس میں کیا۔

پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اعتماد بحال ہوگا۔ پاکستان FATF کی ذیلی تنظیم ایشیاء پیسفک گروپ کے ذریعے تنظیم سے وابستہ ہے جو دنیا کے ممالک اور مالیاتی اداروں کی تین اقسام میںدرجہ بندی کرتی ہے۔ ایک بلیک لسٹ کہلاتی ہے جس میں وہ ممالک شامل ہوتے ہیں جو تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور FATF سے تعاون نہیں کرتے یعنی وہ پیسوں کی اسمگلنگ، رشوت خوری اور کرپشن کے پیسوں کی غیر قانونی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ اس لسٹ میں صرف دو ممالک شمالی کوریا اور ایران شامل ہیں۔

‏ FATF کی دوسری لسٹ ’’گرے لسٹ‘‘ ہوتی ہے جن میں وہ ممالک شامل ہوتے ہیں جو FATF سے تعاون تو کررہے ہیں مگر اب تک ان کے ملک میں نئے قوانین پر قانون سازی نہیں ہوسکی۔ گرے لسٹ میں پاکستان سمیت 18 ممالک شامل ہیں جبکہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کو اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث گرے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ تیسری لسٹ ’’واچ لسٹ‘‘ کہلاتی ہے جو شائع نہیں کی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے نئے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنانسنگ قوانین کے تحت اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، SECP، نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کی بحالی، بینکوں میں بے نامی اکائونٹس کا خاتمہ، اکائونٹ ہولڈر کی جانکاری، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کا بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تعاون، ANF میں قانونی اصلاحات، کالعدم تنظیموں جن میں جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ بھی شامل ہیں، کے اثاثوں پر کریک ڈائون، انکم ٹیکس اور فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔

‏FATF کے منی لانڈرنگ کے نئے قوانین کے تحت پاکستان نے 26630شکایتوں پر کارروائی کی، ایف بی آرنے 22000سے زائد کیسز میں 351ملین روپے کے جرمانے اور SECP نے 146697کیسز کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) نے بے شمار مشکوک ٹرانزیکشن پکڑیں۔ FATF کے صدر نے ادارے کی تجویز کردہ اصلاحات پر عملدرآمد کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان نکات پر عملدرآمد دیکھنے کے لئے FATF کی تیکنیکی ٹیم اکتوبر میں آن سائٹ وزٹ پر پاکستان آرہی ہے جو ان اداروں میں اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنانسنگ اور نئے قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر FATF کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد انشاء اللہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا لہٰذا ہم گرے لسٹ سے نکلنے کے باب میں صرف ایک قدم دور ہیں۔ میری حکومت کو تجویز ہے کہ تیکنیکی ٹیم کے آنے سے پہلے اداروں میں نئے قوانین پر عملدرآمد اور FATF کی تیکنیکی ٹیم سے شیئر کرنے کے لئے مصدقہ ڈیٹا دستیاب ہو تاکہ FATF ٹیم کو تسلی ہوسکے کہ ان کی سفارشات پر عملاً عملدرآمد ہورہا ہے۔

میں نے کراچی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ممتاز صنعتکاروں کے ساتھ میٹنگ میں درخواست کی تھی کہ وہ اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں FATF کیلئے امریکہ، یورپ اور دیگر دوست ممالک سے سفارتی سپورٹ حاصل کریں جس کا ذکر انہوں نے حال ہی میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے جلسے میں کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ چین، ترکی اور ملائیشیا نے FATF کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو سپورٹ کیا جبکہ ہمیں امریکہ، یورپ اور جرمنی کی بھی کسی حد تک سپورٹ حاصل رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بھی مختلف ممالک کا دورہ کرکے انہیں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور ان ممالک کی حمایت حاصل کی۔ اس موقع پر میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی جی ایچ کیو میں قائم کور سیل کی سول اور ملٹری ٹیم نے FATF ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا اور آج پاکستان کی FATF اصلاحات دنیا کے سامنے ایک رول ماڈل ہیں۔

منبع: جیو نیوز

ایف اے ٹی ایفپاکستان گرے لسٹپاکستان مسلم لیگ نمعاشی بحرانمنی لانڈرنگوزیراعظم شہباز شریف
2 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
نریندر مودی اور آپریشن لوٹس
اگلی پوسٹ
لیاری میں گیس لائن میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، 9 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

صحافیوں کے خلاف جرائم: سب سے پہلے حکومت...

12:55 | منگل نومبر 4، 2025

بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل...

10:32 | پیر نومبر 3، 2025

وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی...

12:22 | جمعہ ستمبر 26، 2025

ریاستی زوال کی نمائندہ تصویر/سید مجاہد علی

12:10 | بدھ ستمبر 3، 2025

ڈیجیٹل اثاثوں کے غیرقانونی لین دین کی وجہ...

12:32 | پیر اگست 25، 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ضمنی...

15:54 | ہفتہ اگست 23، 2025

بارشوں سے نقصانات، تجاوزات اور ٹمبر مافیا

12:51 | ہفتہ اگست 23، 2025

خواجہ آصف ، پرتگال اور زیر الزام بیوروکریٹس/تنویر...

17:19 | ہفتہ اگست 16، 2025

وزیر اعظم کی ایرانی صدر کو فون: ایران...

17:12 | اتوار جون 22، 2025

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس: مشرق وسطیٰ اور...

07:57 | بدھ جون 18، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

  • روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر متعددمیزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک

  • شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ