Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کرپٹ نظام کے خلاف عوام میں شعور کب پیدا ہوگا؟

by TAK 14:11 | اتوار جولائی 3، 2022
14:11 | اتوار جولائی 3، 2022 20 views
20

پاکستان کے 75 برسوں کا اگر معاشی جائزہ لیا جائے توپاکستان کے ابتدائی جمہوری 14سال گزرنے کے بعدفوجی دور کے صدر ایوب خان نےاپنے 10سالہ دور میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں اور پاکستان کو صنعتی میدان میں لا کھڑا کیا ۔

نئی نئی فیکٹریاں، ٹیکسٹائل ملز، شوگر ملز، سیمنٹ کے کارخانے، ہیوی مشینریز اور فیکٹریاں ہر بنیادی ضرورت کی پیداوارمیں مصروف تھیںٔ۔ اس کے بعد یحییٰ خان کا دور شروع ہوا مگر ان کے دور میں مشرقی، مغربی پاکستان کے سیاست دانوں کی کشمکش سے ملک دولخت ہوگیا جس کے بعد جمہوری دور ذوالفقار علی بھٹو سے شروع ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے پی پی پی کے بنیادی نعرے روٹی، کپڑا اورمکان نے اسےاقتدار تو دلا دیا مگر گزشتہ 14سال کی مضبوط معیشت کی نیشنلائزیشن کی پالیسی قومی معیشت پر کاری ضرب لگا کر اس کو نیچے کی طرف لے گئی۔ تمام بڑی صنعتیں، بینک، انشورنس کمپنیاں قومیا لی گئیں، جس نے نہ صرف پاکستانی صنعتکاروں کو راتوں رات کنگال کر دیا بلکہ قومیائے گئے ادارے بھی تنزلی کا شکار ہو گئے۔

کون سی سبزی ہے جو ہمارے ملک میں پیدا نہیں ہوتی۔ کون سا اناج ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی سر زمین پر پیدا نہیں کیا۔ یعنی فار ایسٹ، خلیج اور یورپ میں کوئی ایک ملک تمام اناج پیدا نہیں کر سکتا۔ یعنی اگر چاول پیدا کر رہا ہے تو گیہوں پیدا نہیں کر سکتا جو گیہوں پیدا کر رہا ہے وہ مکئی، جوار نہیں پیدا کر سکتا۔ جو مکئی پیدا کر رہا ہے وہ دالیں پیدا نہیں کر سکتا۔

یہی حال سبزیوں اور پھلوں کا ہے کیونکہ تمام اناج الگ الگ موسم میں بوئے اور کاٹے جاتے ہیں۔ لہٰذا اگر ایک فصل خراب ہو تو اس کی جگہ دوسری فصل لے لیتی ہے۔ ہر چیز ہماری ضرورت سے زیادہ پیدا ہو رہی ہے۔ افسوس کہ ان اشیا کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھنے کے طریقۂ کار اور ذرائع دستیاب نہ ہونے کے باعث فاضل پھل، سبزیاں اور اناج سڑ جاتا ہے۔

بلوچستان میں زمین کے اندر اور باہر قدرت نے انمول پتھر، کوئلہ، پیٹرول اور گیس کے ذخائر کے علاوہ سیب، بادام، خوبانی، انجیر، شہتوت، اخروٹ، اسٹرابری، کھجوریں وافر مقدار میں پیدا کی ہیں۔ بلوچستان کی بندرگاہ خلیجی ملکوں کے ساتھ رابطے کے علاوہ سمندری پیدا وار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بہترین جھینگے اور مچھلیاں تو اپنا جواب نہیں رکھتیں ۔ اس صوبے میں پیٹرول کے بھاری ذخائر ہیں مگر ہم نے ابھی تک صحیح منصوبہ بندی ہی نہیں کی ۔ آپ کے پاس تیل تو نہیں مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔ کیا آپ سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں؟نہیں۔

گندم کی کاشت میں آپ کا آٹھواں نمبر ہے،کیا آپ کو سستی روٹی دستیاب ہے؟نہیں۔چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پر ہیں۔تو کیا عام شہری با آسانی اچھا چاول خرید سکتا ہے؟نہیں۔کپاس کی پیداوار میں آپ چوتھے بڑے ملک ہیں تو کیا ہر شہری با آسانی تن ڈھاپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے؟نہیں۔اگر تیل دریافت ہوا بھی تو وہ اشرافیہ پہ مشتمل 60, 70 خاندانوں کی چمکتی ہوئی قسمت کو مزید چمکائے گا۔

کراچی کی بندرگاہ ، یورپ اور فارایسٹ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لیے تجارتی گزرگاہ ہے اور پاکستان کی معیشت میں 65سے 70فیصد اخراجات کا بوجھ برداشت کرتی ہے، الغرض اس ملک کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ البتہ اتنی خوبیوں کو ہمارے سیاستدان گُھن کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

آنے والی حکومت صرف جانے والی حکومت کا احتساب کرنے اور بیان بازی میں وقت گزار دیتی ہے۔ منصوبہ بندی کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔ شہروں اور دیہات میں سڑکوں اور بجلی کا نظام بہت خراب ہے مگر ہائی ویز اور موٹر ویز بن رہے ہیں۔ عام شہری بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے ۔ہسپتالوں میں مریض دوائوں اور دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے سسک سسک کر جان دے دیتے ہیں۔

ہر شخص اس ملک کو برا بھلا کہتا ہے، حالاں کہ ہمارے عوام بڑے جفاکش ہیں۔ بغیر حکومت کی مدد بلکہ حوصلہ شکنی کے تمام نجی سرمایہ کاری ہے اور ترقی میں صرف اور صرف عوام کی انتھک محنت کا دخل ہے۔ ایکسپورٹرز کو حکومت کی طرف سے کوئی مراعات میسر نہیں ہیں مگر وہ پھر بھی اپنے بل بوتے پر غیر ملکی کرنسی لا رہا ہے۔

ہماری بیوروکریسی اس میں مدد کرنے کے بجائے طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ اسی وجہ سے کرپشن کا بازار گرم ہے ، بھاری درآمدی ڈیوٹیاں لگا کر برآمد کے راستے بند کئےجاتے ہیں ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرنے کے لئے ان کے پروگراموں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔

اسٹیٹ بینک اور سی بی آر میں ان کو مستقل دفاتر مہیا کئے جا چکے ہیںجو ہماری تمام معیشت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان سے پوچھ کر ہم اپنے روپے کی قیمت مقرر کرتے ہیں ۔ غیر ملکی زرِ مبادلہ نہ ہونے کے باوجود ان کے کہنے پر اشیائےتعیش اور ملک میں بننے والی ہر چیز درآمد کررہے ہیں ۔

دنیا کے ممالک تیل سے نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتے ہیں، عوام دریافتوں سے نہیں عدل و انصاف سے خوش حال ہوتے ہیں، اس لئے سب اداروں کو اس کرپٹ نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

منبع: جیو نیوز

آئی ایم ایفاسٹیٹ بینک آف پاکستانایوب خانبلوچستانپاکستان پیپلز پارٹیپاکستانی معیشتذوالفقار علی بھٹوکرپشنورلڈ بینکیحییٰ خان
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
مسلم ممالک کو کون سے تین اصول اپنانے چاہئیں؟
اگلی پوسٹ
ڈینگی کا شکار بنانے والے مچھر مخصوص ’بُو‘ والے افراد کو زیادہ کاٹتے ہیں، تحقیق

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ستائیسویں آئینی ترمیم، حمایت کے بدلے حکومت سے...

13:01 | ہفتہ نومبر 8، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عدالتی کارکردگی...

09:13 | ہفتہ نومبر 8، 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی...

04:22 | ہفتہ نومبر 8، 2025

مجوزہ 27ویں ترمیم: ’یہ فیصلہ ملک کے مستقبل...

12:40 | جمعہ نومبر 7، 2025

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں...

09:23 | جمعہ نومبر 7، 2025

پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز...

04:09 | جمعہ نومبر 7، 2025

27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...

13:15 | جمعرات نومبر 6، 2025

تعلیم ریاست کی ذمے داری/ڈاکٹر توصیف احمد خان

13:06 | بدھ نومبر 5، 2025

جہادِ افغانستان کے اثرات/وارث رضا

13:19 | پیر نومبر 3، 2025

پی پی پی اور ن لیگ کی سیاسی...

07:52 | پیر نومبر 3، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ