Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان کورونا وائرس کی چھٹی لہرکا شکار ہوسکتا ہے، ماہرین

by TAK 13:35 | جمعہ جولائی 8، 2022
13:35 | جمعہ جولائی 8، 2022 27 views
27

گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہلاکیتں رپورٹ ہوئیں جس سے خدشات جنم لینے لگیں ہیں کہ پاکستان 4 ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد کوویڈ 19 کی چھٹی لہرکا شکار ہوسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 872 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث ملک میں مزید 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 165 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، اس سے قبل 9 سے زیادہ اموات آخری بار 4 مارچ کو ہوئی تھیں۔

تاہم، وائرس کی گزشتہ لہروں کے برعکس ملک بھر کے شہروں میں اب تک ایسے کوئی حفاظتی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے، ٹرانسپورٹ کے مراکز جیسے کہ ٹرین اور بس اسٹیشنز پر بھی عوام کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے جب کہ شہری عید کی تعطیلات کے لیے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں، اس صورتحال کے یہ خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ ملک ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی زد پر آسکتا ہے۔

کورونا کی وائرس کی گزشتہ لہروں کے دوران اس کا مقابلہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور عوامی مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرا کر کیا گیا تھا۔

مائکرو بایولوجی کے پروفیسر جاوید عثمان نے ڈان کو بتایا کہ اگرچہ این سی او سی نے وبائی مرض کی چھٹی لہر کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں وائرس کے مثبت کیسز بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پھیلنے کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی سفر پر پابندی ہٹا دی گئی ہے، فی الحال کورونا وائرس کی ذیلی قسم اومی کرون بی اے 5 عالمی سطح پر پھیل رہی ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ صرف پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے اور نمونیا میں تبدیل نہیں ہو رہا جب کہ ہسپتال میں مریضوں کے داخل ہونے کی تعداد کم ہے اور اموات صرف وائرس کی وجہ سے ہونے کی بجائے دیگر مختلف امراض یا طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوتی ہیں۔

کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) کی روک تھام اور اس کے خلاف تحفظ کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے، اس وائرس کو کانگو فیور بھی کہا جاتا ہے اور یہ خطرناک قسم کے نورو وائرس سے پھیلتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کونگو وائرس بھیڑوں، بکریوں، گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کے بالوں میں میں پایا جاتا ہے، کانگو وائرس کے بخار کی ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق قربانی کا جانور خریدنے سے قبل لوگوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جانور کے جسم پر کوئی کیڑا چپکا ہوا نہیں ہے، جانور کو چیک کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے کا استعمال کریں یا ڈیٹ لوشن لگائیں، بچوں کو جانوروں کے ساتھ کھیلنے سے روکیں، محکمہ لائیو اسٹاک کے مشورے سے کیڑے مار ادویات کا استعمال کریں تاکہ جانوروں کو کیڑوں سے بچایا جا سکے۔

این آئی ایچ کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرتے وقت اور گوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں، اپنے آپ کو جانوروں کے خون سے آلودہ ہونے سے بچائیں اور جانور کے خون اور نجاست سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔

ایڈوائزی میں لوگوں کو قربانی کا گوشت دھوتے وقت دستانے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو بھی کانگو کے مریض کے علاج کے دوران اپنے ذاتی تحفظ کے لیے حفاظتی تدابیر جیسے دستانے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں اسپرے اور قربانی کے جانوروں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر عثمان نے مزدی کہا کہ لوگوں کو سی سی ایچ ایف کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں لیکن پریشان نہیں ہونا چاہیے،یہ کوئی نئی بیماری نہیں، یہ ہر 4 سے 5 سال بعد سامنے آتی ہے لیکن زیادہ جان لیواں ثابت نہیں ہوتی.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جانور بظاہر دیکھنے میں صحت مند نظر آتا ہے تو اسے بغیر کسی جھجک اور تردد کے خریدا جا سکتا ہے، بکریوں کی جلد نرم و ملائم ہوتی ہے اس لیے ان میں کانگو وائرس کے کیڑوں کے ہونے کے خدمشات کم ہوتے ہیں، بکروں کو شیمپو یا کسی صابن سے نہلا کر گھروں میں رکھا جا سکتا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

اومیکرون کیسزاومیکرون ویرینٹقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کانگو وائرسکورونا امواتکورونا کیسزکورونا وائرس
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان سے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لیں گئیں
اگلی پوسٹ
بلوچستان: بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں افراد کی تعداد 56 ہوگئی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بلوچستان: کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے...

10:30 | بدھ اگست 21، 2024

منکی پاکس: کانگو میں ہلاکتوں کی تعداد 548...

02:09 | جمعہ اگست 16، 2024

کراچی میں کانگو وائرس کا کیس رپورٹ

14:30 | جمعرات اگست 15، 2024

پاکستان میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا: دو...

03:24 | اتوار مئی 26، 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی مفاہمت جیت گئی

10:11 | جمعرات دسمبر 1، 2022

امریکا میں پاکستانی طلبہ کی تعداد میں سالانہ...

13:00 | پیر نومبر 28، 2022

چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام کا...

14:23 | اتوار نومبر 27، 2022

کورونا کی وبا کے بعد خسرہ بڑھ کر...

11:56 | ہفتہ نومبر 26، 2022

انور ابراہیم ملائشیا کے نئے وزیراعظم منتخب

14:02 | جمعہ نومبر 25، 2022

چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز...

14:21 | بدھ نومبر 23، 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ