Top Posts
امریکا نے جوہری دھماکے کیے تو روس اسی...
روس نے مبینہ طور پر یوکرین اور برطانیہ...
پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے...
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ تباہ:...
محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات...
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشت...
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے ڈانڈے افغانستان...
یو این رپورٹ/موسمیاتی بحران: پناہ گزینوں کے کیمپ...
نیند کے لیے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹ...
امریکہ غزہ کے جنگی جرائم کے بارے میں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کیاپاکستان کی بقا قبل از وقت انتخابات میں ہے؟

by TAK 07:37 | جمعرات جولائی 28، 2022
07:37 | جمعرات جولائی 28، 2022 23 views
23
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے۔ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے  جب کہ حکومت کو تمام ریاستی اداروں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہیے تھی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اب تک حکومت چھوڑنے کے خیال کی مخالفت کی ہے لیکن پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد ایک بار پھر حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ کو یہ ہی واضح پیغام دیا ہے کہ وہ فوری طور پر انتخابات چاہتے ہیں۔ ان کے بقول اگر حکومت فوری انتخاب کا راستہ اختیار کرتی ہے یا اس کی تاریخ کا اعلان کرتی ہے تو ان کی جماعت عملاً حکومت کے ساتھ بیٹھ کر شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان کے بقول یہ تاثر درست نہیں کہ وہ بات چیت کے خلاف ہیں بلکہ ان کی بڑی شرط بات چیت سے قبل انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہے۔
حکمران جماعت کے بقول یہ عمران خان کی سیاسی قیادت سمیت اسٹیبلیشمنٹ پر دھمکی بھی یا سب کو سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے اور کسی ایک فرد واحد کی خواہش پر فوری انتخابات ممکن نہیں۔ بنیادی طور پر عمران خان حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ جو تاثر تھا کہ نئی سیاسی حکمران قیادت ملک کے سیاسی و معاشی حالات کو کنٹرول کر لے گی، غلط ثابت ہوا۔ یعنی رجیم چینج کے نام پر جو بھی تبدیلی کا کھیل کھیلا گیا وہ عملی سطح پر اپنے مطلوبہ سیاسی نتائج دینے کی بجائے حالات کو اور زیادہ سنگینی کی طرف لے آیا ہے۔
جب ملک میں سیاسی فریقین کے درمیان محاذ آرائی بڑھے گی تو اس کے نتیجے میں صرف سیاسی بحران ہی نہیں بلکہ اس کا براہ راست اثر معاشی بحران کی صورت میں بھی نمودار ہو گا۔ دنیا میں موجود مالیاتی ادارے یا عالمی ممالک جو مالیاتی طور پر مستحکم ہیں وہ کیسے ایک ملک میں موجود غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کاری یا سیاسی بھروسا کر سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف بھی کی پاکستانی معاملات پر گہری نظر ہے اور ان کو اندازہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے سیاسی حالات میں جو غیر یقینی ہے اس کی موجودگی میں موجود حکومت پر زیادہ بھروسا نہیں کیا جاسکتا۔
اگر پاکستان نے معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے تو ہمیں دو تین چیزیں فوری طور پر درکار ہیں۔ اول فوری انتخابات اور انتخابات کے نتیجے میں پانچ برس کی مدت پر مشتمل سیاسی حکومت جو لانگ ٹرم ، مڈٹرم اور شارٹ ٹرم فیصلے کرسکے۔ دوئم ہمیں چند ووٹوں پر مشتمل حکومت کے مقابلے میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جو زیادہ جرات کے ساتھ بڑے سیاسی و معاشی فیصلے بھی کرسکے اور اتحادیوں کی بلیک میلنگ سے بھی بچ سکے۔ سوئم جو بھی نئی حکومت آئے اس کے پاس ایک واضح سیاسی اور معاشی روڈ میپ ہو جس میں اس کی اہم ترجیحات میں ملک میں معاشی و سیاسی اصلاحات بالخصوص ادارہ جاتی ڈھانچوں میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں شامل ہوں۔
آج حکومت اگر سمجھتی ہے کہ فوری انتخاب ان کے حق میں نہیں تو اگر انتخاب بعد میں ہوتے ہیں تو حکومت کے پاس ایسا کون سا اہم جادو ہے جس کی بنیاد پر وہ معاشی ترقی کا جال بچھا کر ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ حالات کی سنگینی تو یہ ظاہر کرتی ہے کہ اگر حالات ایسے ہی چلتے رہے تو تو موجودہ حکومت کو آگے بھی بڑی سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسلم لیگ نون میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ نئے انتخابات ہی واحد آپشن ہے کیونکہ ہم آگے بھی عوامی مفاد میں کوئی بڑا معاشی ریلیف قوم کو نہیں دیں سکیں گے۔
جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے وہ یقیناً فوری انتخابات کے حامی نہیں لیکن یہ فیصلہ ان کی جماعت کا ہے مسلم لیگ کو موجودہ حالات کو بنیاد بنا کر ایسا فیصلہ کرنا چاہیے جو ان کی سیاسی ساکھ سمیت ان کی سیاست کو بھی بچا سکے۔ کیونکہ جتنا انتخابات میں تاخیر ہوگی اتنی ہی ملک میں غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال بھی عروج پر ہوگی اور مسلم لیگ نون کو بھی عوامی سیاست میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پنجاب میں اب جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بن گئی ہے تو ایسے میں اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کس حد تک سیاسی و معاشی طور پر ڈلیور کرسکیں گے خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
جمعرات، 28 جولائی 2022
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com
195 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
گال ٹیسٹ: پاکستان کے 58 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89رنز
اگلی پوسٹ
بائیڈن کا دورہ عرب: کیا مغرب کا جنگی کھیل شروع ہو گیا ہے؟ شفقنا بین الاقوامی افق

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • امریکا نے جوہری دھماکے کیے تو روس اسی انداز میں جواب دے گا: روسی وزیر خارجہ

  • روس نے مبینہ طور پر یوکرین اور برطانیہ کی جانب سے لڑاکا طیارے MiG-31 کو چوری کرنے کی سازش ناکام بنا دی

  • پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

  • ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ تباہ: 30 افراد سوار تھے

  • محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں فلسطینی آئین بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

  • کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے

  • پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے ڈانڈے افغانستان سے ثابت ہوئے تو کارروائی کریں گے: پاکستانی وزیر دفاع

  • یو این رپورٹ/موسمیاتی بحران: پناہ گزینوں کے کیمپ 2050 تک ناقابل سکونت ہونے کا خطرہ

  • نیند کے لیے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹ میلاٹونِن ہارٹ فیلیئر کا سبب

  • امریکہ غزہ کے جنگی جرائم کے بارے میں جانتا ہے: جمیل اختر

  • 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں کی شاندار تصویر جاری

  • وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملہ: تمام طلبہ اور اساتذہ کو بخیریت ریسکیو کر لیا گیا

  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کے عدالتی نظام میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

  • چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ کیوں تخلیق کیا گیا اور برّی فوج کے سربراہ کو ہی یہ اضافی عہدہ دینے کی تجویز کیوں ہے؟

  • 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے: سید مجاہد علی

  • فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا/وسعت اللہ خان

  • سوڈان: کیا غیر ملکی طاقتیں جنگ روک بھی سکتی ہیں؟ عاطف توقیر

  • اسلام آباد کچہری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار: خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا

  • وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے کے بعد اندر پناہ لینے والے 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری 

  • صحافیوں اور اپوزیشن رہنماؤن نے دہلی دھماکے کو بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ