Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پیدل حج کا طویل سفر، مقصد رضائے الٰہی یا ذاتی شہرت؟

by TAK 10:26 | جمعہ اکتوبر 14، 2022
10:26 | جمعہ اکتوبر 14، 2022 55 views
55

پاکستان اور بھارت سے دو نوجوان عثمان ارشد اور شہاب چتور پیدل حج پر جانے کےلیے سفر کرنے کی وجہ سے آج کل خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان نوجوانوں کے اس مبارک سفر کے خوب چرچے ہیں اور دوران سفر دونوں کو ہی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ دونوں نوجوان اتنا طویل سفر پیدل طے کرکے ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں؟

بھارتی نوجوان شہاب چتور نے چند ہفتے قبل بھارتی ریاست کیرالہ سے اپنے اس مذہبی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ کیرالہ سے تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے 2023 میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس دوران شہاب چتور پاکستان سے پیدل گزرتے ہوئے تفتان بارڈر کے ذریعے ایران پہنچیں گے اور پھر ایران سے عراق، کویت اور پھر اپنی آخری منزل مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ جبکہ اوکاڑہ کے 25 سالہ نوجوان عثمان ارشد نے یکم اکتوبر سے اپنے اس سفر کا آغاز کیا ہے اور وہ تقریباً 8 ماہ بعد ایران، عراق اور کویت سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

حج صاحب استطاعت لوگوں پر فرض کیا گیا ایک ایسا مقدس مذہبی فریضہ ہے جو خدا اور بندے کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن اس ذاتی معاملے کی تشہیر اور علی الاعلان اس سفر پر روانگی کیا واقعی رضائے الٰہی کےلیے ہے یا یہ نوجوان ذاتی شہرت کی خواہش رکھتے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آج جب سفر کے جدید ذرائع میسر ہیں اور وہ پیدل حج پر اٹھنے والے اخراجات سے کم بھی ہیں تو پھر یہ نوجوان کیوں اتنا طویل سفر پیدل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے لیے تکلیف اٹھانا چاہتے ہیں؟ اگر نیت حج بیت اللہ کی سعادت ہے تو اس کےلیے دونوں ملکوں یعنی پاکستان اور انڈیا سے ہر سال لاکھوں لوگ حج کےلیے جاتے ہیں، وہ بھی جاسکتے ہیں۔ اور اگر اس طویل سفر کا مقصد ذاتی شہرت حاصل کرنا ہے تو اس کےلیے سفر حج کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا؟

دونوں نوجوان رات کو جس شہر یا علاقے میں پہنچتے ہیں تو وہاں کسی ہوٹل یا پھر کسی میزبان کے ہاں قیام کرتے ہیں، جبکہ دن کے وقت سفر کرتے ہیں۔ عموماً دونوں نوجوان روزانہ 25 کلومیٹر سفر کررہے ہیں۔ اس سفر میں بیسیوں لوگ ان کے ساتھ ہوتے ہیں، نعرے لگاتے ہیں، انہیں ہار پہنائے جاتے ہیں اور استقبال ہوتا ہے جبکہ ہر ضلع کی پولیس سیکیورٹی کے طور پر ساتھ ہوتی ہے۔ کیا پیدل حج کا یہ سفر اس شہرت کےلیے کیا جارہا ہے یا پھر واقعی یہ لوگ ایک مذہبی فریضہ ادا کرنا چاہتے ہیں؟

اس حوالے سے ایک دوست نے جامعہ بنوریہ کراچی کا ایک فتوی شیئر کیا، جو آن لائن بھی موجود ہے۔ سوال کیا گیا کہ

’’اگر کوئی شخص ہندوستان کے کسی خطہ سے آج کے اس ہائی فائی دور میں پیدل حج کرنا چاہتا ہو، جبکہ اس کے پاس حج سفر کے تمام وسائل موجود ہوں یعنی ہوائی جہاز سے وہ سفر کرسکتا ہو اور اس کے علاوہ حج کے تمام اخراجات اور اس کا کاروبار بھی ہو اور اس کے جانے کے بعد بظاہر اس کے کاروبار پر اثر بھی پڑنے کا اندیشہ ہو۔ صرف اس وجہ سے کہ پیدل حج کرنے سے زیادہ ثواب حاصل ہوگا۔ تو کیا ایسے شخص کو پيدل حج کرنا چاہیے یا نہیں؟ اور کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدل حج کرنے کی زیادہ فضیلت بیان کی ہے؟‘‘

جامعہ بنوریہ کے دارالفتا نے جو جواب دیا، وہ بھی حاضر ہے۔

’’صورت مسئولہ میں پیدل حج پر جانا جائز ہے، بشرطیکہ شہرت اور نمود نمائش مقصود نہ ہو ۔ لیکن یہ سنت نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ پیدل حج کیا اور نہ ہی پیدل حج کرنے کی ترغیب دی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے دشوار کاموں سے منع فرمایا ہے۔‘‘

تاہم بعض علمائے کرام کے نزدیک کئی صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے پیدل حج کیا۔ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سواری ہونے کے باوجود 25 حج پیدل سفر کرکے ادا کیے تھے۔

علمائے کرام کے مطابق حج کی فرضیت کےلیے یہ شرط ہے کہ مکہ معظمہ تک سواری پر پہنچنے کےلیے اخراجات، سفر کے ضروری مصارف اور واپسی تک اہل و عیال کے اخراجات کا بھی بندوبست ہو۔ جس کے پاس اتنی رقم نہ ہو کہ وہ سواری پر جاسکے، اس پر پیدل جاکر حج کرنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص پیدل حج کرے تو ناجائز بھی نہیں۔ مگر اس کےلیے یہ شرط ہے کہ وہ پیدل چلنے کی طاقت رکھتا ہو، تاکہ راستے کی تکلیف سے دلی تنگی اور دشواری پیش نہ آئے اور یہ پیدل چلنا محض ثواب اور رضائے الٰہی کےلیے ہو، شہرت اور ناموری مقصود نہ ہو۔

اپنے اس فعل کو اخبارات اور اشتہارات کے ذریعے شہرت دینا ناجائز ہے۔ جن بزرگوں نے پیدل حج کی سعادت حاصل کی انہوں نے حتی الامکان چھپانے کی سعی کی اور اس کی غرض بھی ریاضت اور نفس پرقابو پانا تھا، نہ کہ سنت نبوی کی اتباع، کیوں کہ آپؐ نے نہ پیدل حج کیا اور نہ ہی اس کی کوئی ترغیب دی۔ علمائے کرام کے مطابق اگر اخلاص کے ساتھ محض رضائے الٰہی کی خاطر، دل میں معمولی بھی ریاکاری و ناموری نہ ہو، تو پھر پیدل سفر حج جائز ہے۔

عثمان ارشد اور شہاب چتور دونوں ہی نوجوان ہیں اور غالباً دونوں غیرشادی شدہ ہیں۔ یہ طویل سفر اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کےلیے کررہے ہیں یا پھر ان کا مقصد صرف ذاتی شہرت اور ریکارڈ قائم کرنا ہے، یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں۔ تاہم یہ تو طے ہے کہ اس طویل سفر میں وہ اکیلے نہیں بلکہ ہر جگہ ایک ہجوم ان کے ساتھ چلتا ہے۔ ان کی ویڈیو بنانے والی ٹیم، پولیس، سیکیورٹی، ہر شہرمیں مہمان نوازی۔ پنجاب کی حد تک تو شاید ان کےلیے اتنے سیکیورٹی کے مسائل نہیں ہوں گے لیکن بلوچستان میں پاک ایران بارڈ تک کا سفر انتہائی مشکل اور خطرات سے بھرپور ہے۔ یہاں تو اکثر ایران جانے والے زائرین کو گولیاں مار دی جاتی ہیں، تو ان نوجوانوں کےلیے الگ، الگ یہ سفر طے کرنا اپنی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

بھارتپاکستانحجسوشل میڈیاشہاب چتورعثمان ارشدکیرالہمکہ مکرمہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کیا پاکستانی نوجوان کارپوریٹ سیکٹر میں ضم ہوسکتے ہیں؟
اگلی پوسٹ
ملتان کے نشتر ہسپتال سے درجنوں مسخ شدہ لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے...

11:02 | پیر دسمبر 15، 2025

روس، پاکستان اور دیگر ممالک کا افغانستان سے...

05:01 | پیر دسمبر 15، 2025

امیرجماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام...

09:47 | اتوار دسمبر 14، 2025

ہاکی لیگ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان...

08:34 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بھی کم عمر...

04:26 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے...

09:30 | جمعرات دسمبر 11، 2025

امریکی حکومت کا ویزا کی درخواست دینے والے...

04:08 | جمعرات دسمبر 11، 2025

پاکستان میں کرپشن کا ’تاثر‘ اور حقائق: ٹرانسپرنسی...

12:55 | بدھ دسمبر 10، 2025

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش...

04:18 | بدھ دسمبر 10، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان کو کن شرائط...

13:04 | منگل دسمبر 9، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ